Zaid Hussain

Zaid Hussain study

01/09/2025

آج میں آپ کو ایک لطیفہ سناتا ہوں…
لیکن یہ کوئی ہنسانے والا لطیفہ نہیں، بلکہ میرے گاؤں کی اصل کہانی ہے۔
یہ ہے میرا "ضِلع قصور کا ایک گاؤں ....جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی، لیکن آج سیلاب نے سب کچھ اجاڑ دیا ہے۔ سڑکیں ٹوٹ گئیں، راستے بند ہو گئے، اور کسان و مزدور اپنی مدد آپ کے تحت پل بنا کر زندگی کو جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن افسوس! انتظامیہ نے سہارا دینے کے بجائے الٹا ڈرانا اور دھمکانا شروع کر دیا۔ جنہیں حوصلہ دینا تھا، وہی لوگوں کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کو خود چاہیے تھا کہ ان لمحات میں سہارا بنتی، لوگوں کو یقین دلاتی کہ ’ہم تمہارے ساتھ ہیں‘، لیکن الٹا وہ کہتے ہیں کہ یہ پل مت ڈالو، ورنہ گرفتار کر لیں گے۔ سوال یہ ہے کہ پھر یہ لوگ کہاں جائیں؟ کون ان کے آنسو پونچھے؟ آج وہ کسان اور سیلاب سے متاثرہ لوگ، جو پورے سال اپنے خون پسینے سے اس ملک کو اناج دیتے ہیں، خود بھوک اور بے بسی کی ماری صفوں میں کھڑے ہیں۔ ان کے آنسو خون بن کر بہہ رہے ہیں… مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔" یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس زیادہ جمع پونجی نہیں، بس روز کما کر روز کھانے والے۔ یہ وہ کسان ہیں جن کا دار و مدار پورا سال اپنی فصلوں پر ہوتا ہے، اور وہ تمام فصلیں آج سیلاب کی زد میں آ کر تباہ ہو گئی ہیں۔ ان کا سب کچھ ڈوب چکا ہے۔💔افسوس تو یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صرف انتظامیہ کی کارکردگی دکھائی جاتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوگ اندر سے ٹوٹ رہے ہیں، ان کی پکار کوئی سننے والا ہی نہیں۔""آخر میں یہ سیلاب زدہ لوگ، جن کے خواب، محنت اور سب کچھ پانی بہا کر لے گیا… اپنے دل کو بس یہی تسلی دیتے ہیں کہ: لَے اوئے، رَب دے حوالے۔"💔
( #صدر، ، ُندر_سنگھ، #نجابت، ، ُگی)

⚠️ اہم اعلان ⚠️📢 میرے عزیز ہم وطنو! سیلاب کے دنوں میں دریاؤں اور ندیوں سے بہہ کر آنے والا مال مویشی یا کوئی بھی قیمتی سا...
29/08/2025

⚠️ اہم اعلان ⚠️📢
میرے عزیز ہم وطنو! سیلاب کے دنوں میں دریاؤں اور ندیوں سے بہہ کر آنے والا مال مویشی یا کوئی بھی قیمتی سامان دراصل ان متاثرہ خاندانوں کی امانت ہے، جو پہلے ہی اپنی زندگی کا سب کچھ کھو بیٹھے ہیں۔ یاد رکھیں: یہ مالِ غنیمت نہیں بلکہ مصیبت زدہ لوگوں کا حق ہے۔ سیلاب کی تباہی وقتی ہے، لیکن اگر ہم نے ان بے سہارا خاندانوں کی امانت میں خیانت کی تو یہ بے ایمانی اور چوری ان کے دلوں پر ایسا زخم چھوڑے گی جس کا نشان کبھی نہیں مٹے گا۔ خدارا! ایسے وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا سہارا بنیں، نہ کہ ان کے زخموں پر نمک چھڑکیں۔🙏🙏🙏

14/05/2024

_Don't Complaint Just Do it_👍🏻

سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ
14/09/2023

سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ

نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ

20/08/2023

میرے گاؤں صدر ڈوگراں والہ اور دیگر آس پاس کے سینکڑوں گاؤں سیلاب کی ضد میں ۔۔۔۔کہاں گئے عوام کے محافظ؟؟؟۔۔ جناب ڈی سی قصور اور دیگر اعلی عہدوں پر فائز افسران ، حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اپنی ایجنسیاں روانہ کریں(شکریہ).. ابھی تک کوئی کسی قسم کی بھی عوام کو مدد کی یقین دھانی نہیں کروائی گئی۔۔۔

باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تک ماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے💞💞❤️💖❤️💞💞
26/07/2023

باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تک
ماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے
💞💞❤️💖❤️💞💞

25/07/2023

17/07/2023

Address

Kasur

Telephone

+923100446767

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaid Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share