21/07/2024
*قصور/ منشیات کا سپلائر لاکھوں روپے کی آئس اور ڈرون سمیت گرفتار*
قصور۔ تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کی ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر کاروائی
قصور۔ منشیات سپلائی کی بڑی چین پکڑ لی گئی، گرین کوٹ سے ایک منشیات سپلائر گرفتار
قصور۔ ملزم عنایت اللہ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آدھا کلوگرام آئس، ڈرون کیمرہ اور دو پسٹل برآمد
قصور۔ ملزم عنایت اللہ کاہنہ کا رہائشی ہے جسکو قصور کے علاقہ گرین کوٹ کے قریب سے پکڑا گیا
قصور۔ ملزم منشیات سپلائی کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرتا تھا جو کہ ڈرون آدھا سے ایک کلوگرام تک آسانی سے لے جاتا تھا
قصور۔ ملزم عنایت نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ بدنام زمانہ کالے خاں میو کی منشیات سپلائی کرتا ہے
قصور۔ تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے عنایت اللہ اور کالے خاں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی
قصور۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں
*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*