Miraj Madani Official

Miraj Madani Official Office page

13/10/2025

کوئی گل باقی رہے گا نہ چمن رہ جائے گا
پر رسول اللہﷺ کا دین حسن رہ جائے گا

13/10/2025

حشر کو ہو گا یہ معلوم کے جیتا کون اور ہارا کون 😥
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😥

12/10/2025

پُترو گل اسپیکراں تک نئی رہنی !
عاشقِ صادق کے جملے 💔

11/10/2025

🥀🥀🥀Request to Facebook Community Please don't remove this content..،،Ten Unknown Facts About ..Ten Unknown Facts About Unknown Facts About . Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.5. Global Presence: BMW is a global automotive Company6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering

سدا بادشاہی رب دی اے !
09/10/2025

سدا بادشاہی رب دی اے !

♻️ طہارت کورس پوسٹ نمبر 08♻️*استنجاء کا بیان حصہ اول* استنجا خانے میں جنات اور شیاطین رہتے ہیں اگر جانے سے پہلے بسم اللہ...
08/10/2025

♻️ طہارت کورس پوسٹ نمبر 08♻️

*استنجاء کا بیان حصہ اول*
استنجا خانے میں جنات اور شیاطین رہتے ہیں اگر جانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لی جائے تو اس کی برکت سے وہ بشر دیکھ نہیں سکتے۔ حدیث پاک میں ہے: جن کی آنکھوں اور لوگوں کے بشر کے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب پاخانے کو جائے تو بسم اللہ کہہ لے۔
یعنی جیسے دیوار اور پر دے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہ اللہ پاک کا ذکر جنات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس کو دیکھ نہ سکیں گے۔
استنجا خانے میں داخل ہونے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیجئے بلکہ بہتر ہے کہ یہ دُعا پڑھ لیجے :
( اول و آخر درود شریف )
*بِسْمِ اللهِ اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ*
یعنی اللہ کے نام سے شروع یا اللہ میں گندی اور ناپاک چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

پھر پہلے الٹا قدم استنجا خانے میں رکھ کر داخل ہوں سر ڈھانپ کر استنجا کریں
* ننگے سر استنجا خانے میں داخل ہونا ممنوع ہے
* جب پیشاب کرنے یا قضائے حاجت کے لئے بیٹھیں تو منہ اور پیٹھ دونوں میں سے کوئی بھی قبلہ کی طرف نہ ہو اگر بھول کر قبلہ کی طرف منہ یا پشت کر کے بیٹھ گئے تو یاد آتے ہی فوراً قبلہ کی طرف سے اس طرح رخ بدل دے کہ کم از کم 45 ڈگری سے باہر ہو جائے اس میں امید ہے کہ فوراً اس کے لئے مغفرت و بخشش فرمادی جائے۔
* بچوں کو بھی قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر ا کے پیشاب یا پاخانہ نہ کرائیں ، اگر کسی نے ایسا کیا تو وہ گنہ گار ہو گا۔
* جب تک قضائے حاجت کے لئے بیٹھنے کے قریب نہ ہو کپڑا بدن سے نہ ہٹائے اور نہ ہی ضرورت سے زیادہ بدن کھولے۔ پھر بارات دونوں پاؤں ذرا کشادہ (یعنی گلے کر کے بائیں (یعنی الٹے پاؤں پر زور دے کر بیٹھے کہ اس طرح بڑی آنت کا منہ کھلتا ہے اور 1 اجابت آسانی سے ہوتی ہی کسی دینی مسئلے پر غور نہ کرے کہ محرومی کا باعث ہے
* اس وقت چھینک
* سلام یا اذان کا جواب: زبان سے نہ دے۔ اگر خود چھینکے تو زبان سے الْحَمْدُ لِللہ نہ کہے ، دل میں کہہ لے۔ بات چیت نہ کرے۔ اپنی شرم گاہ کی طرف نہ دیکھے۔ اُس نجاست کو نہ دیکھے جو بدن سے نکلی ہے۔ خوامخواہ دیر تک استنجا خانے میں نہ بیٹھے کہ بواسیر ہونے کا اندیشہ ہے۔
*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ ⬇️(➡️)*
*_حضرت علامہ مولانا قاری محمد معراج عطاری مدنی صاحب_*
*●┈•••ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں بغیر تحریف تضئیف کے شیئر کیجئے●┈•••*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

04/10/2025

المدد یا غوث اعظم دستگیر 💪

♻️طہارت کورس پوسٹ نمبر 07♻️*سوال:کسی کے منہ سےاتنا  خون نکلا کہ تھوک میں سرخی آگئی اور اس نے فوراً پانی پی لیا تو اس کے...
30/09/2025

♻️طہارت کورس پوسٹ نمبر 07♻️

*سوال:کسی کے منہ سےاتنا خون نکلا کہ تھوک میں سرخی آگئی اور اس نے فوراً پانی پی لیا تو اس کے جوٹھے پانی کا کیا حکم ہے؟*
جواب:یہ جُوٹھا (پانی) ناپاک ہےاور سرخی جاتی رہنے کے بعد اس پر لازم ہے کہ کلّی کرکے منہ پاک کرے اور اگر کُلی نہ کی اور چند بار تھوک کا گزر مَوضَعِ نَجاست (یعنی ناپاک حصّے) پر ہوا خواہ نگلنے میں یا تھوکنے میں یہاں تک کہ نَجاست کا اثر نہ رہا تو طہارت ہو گئی اسکے بعد اگر پانی پئے گا تو پاک رہےگا اگرچہ ایسی صورت میں تھوک نگلنا سخت ناپاک بات اور گناہ ہے۔
*سوال:اگر نجاست کا رنگ کپڑے پر باقی رہ جائے تو کیا حکم ہے؟*
جواب: اگر نَجاست دور ہو گئی مگر اس کا کچھ اثر رنگ یا بُو باقی ہے تو اسےبھی زائل کرنا لازم ہے ہاں اگر اس کا اثر بَدِقّت (یعنی دشواری سے) جائے تو اثر دُور کرنے کی ضرورت نہیں تین مرتبہ دھولیا پاک ہوگیا،صابُن یا کھٹائی یا گرم پانی(یا کسی قسم کے کیمیکل وغیرہ) سے دھونے کی حاجت نہیں
*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ ⬇️(➡️)*
*_حضرت علامہ مولانا قاری محمد معراج عطاری مدنی صاحب_*
*●┈•••ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں بغیر تحریف تضئیف کے شیئر کیجئے●┈•••*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

♻️ طہارت کورس پوسٹ نمبر 06♻️*سوال:جن جانوروں کا جوٹھاناپاک ہے ان کے پسینہ کا کیا حکم ہے؟*جواب:جس کا جوٹھا ناپاک ہے اُس ک...
28/09/2025

♻️ طہارت کورس پوسٹ نمبر 06♻️

*سوال:جن جانوروں کا جوٹھاناپاک ہے ان کے پسینہ کا کیا حکم ہے؟*
جواب:جس کا جوٹھا ناپاک ہے اُس کا پسینہ اور لُعاب بھی ناپاک ہےاور جس کا جُوٹھا پاک اس کا پسینہ اور لُعاب بھی پاک اور جس کا جُوٹھا مکروہ اس کا لُعاب اور پسینہ بھی مکروہ۔
*سوال: کن پرندوں کی بیٹ پاک ہے؟*
جواب:جو پرندے حلال اُونچے اُڑتے ہیں جیسے کبوتر، مینا، مرغابی، ان کی بیٹ پاک ہے۔
*سوال:کیادودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہوتا ہے؟*
جواب:جی نہیں،ایک دن کے دودھ پیتے بچے کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح عام لوگوں کا۔
*سوال:انسانی جسم سے نکلنے والی رَطُوبَت کب پاک ہے؟*
جواب:جورَطوبَت انسانی بدن سے نکلے اور وُضو نہ توڑے وہ نجس نہیں۔ مَثَلاًخون یا پیپ بہہ کر نہ نکلے یا تھوڑی قے کہ منہ بھر نہ ہو پاک ہے۔
خارِش یا پھُڑیوں میں اگر بہنے والی رَطُوبت نہ ہو صِرف چِپَک ہو اور کپڑا اس سے بار بار چھو کر چاہے کتنا ہی سَن جائے پاک ہے۔
*سوال: مختلف جانوروں کے پیشاب اور ان کی بِیٹ کا کیا حکم ہے؟*
جواب:جن جانوروں کا گوشت حلال ہے (جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری، اونٹ وغیرہا ) ان کا پیشاب ،نیز گھوڑے کا پیشاب اورجس پرندے کا گوشت حرام ہے، خواہ شکاری ہو یا نہیں(جیسے کوّا، چیل، شِکرہ، باز) اس کی بِیٹ نَجاستِ خفیفہ ہے۔
*سوال:نجاستِ خفیفہ کا حکم بتائیے؟*
جواب:نَجاستِ خفیفہ کا حکم یہ ہےکہ کپڑے کے جس حصّے یا بدن کے جس عُضْو میں لگی ہے اگر اس کی چوتھائی سےکم ہے تومُعاف ہے، مثلاً آستین میں نَجاستِ خفیفہ لگی ہوئی ہے تو اگر آستین کی چوتھائی سے کم ہے یا دامن میں لگی ہے تو دامن کی چوتھائی سے کم ہے یا اسی طرح ہاتھ میں لگی ہے تو ہاتھ کی چوتھائی سے کم ہے تو مُعاف ہے یعنی اس صورت میں پڑھی گئی نماز ہوجائے گی۔ البتّہ اگر پوری چوتھائی میں لگی ہو توبغیر پاک کئے نماز نہ ہوگی
*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ ⬇️(➡️)*
*_حضرت علامہ مولانا قاری محمد معراج عطاری مدنی صاحب_*
*●┈•••ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں بغیر تحریف تضئیف کے شیئر کیجئے●┈•••*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

26/09/2025

اولاد کو دین دار بنائیں

*🌹تیری مثل نہیں ہے خدا کی قسم🌹**🌴بسلسلہ شانِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم🌴**🔻۔۔۔۔ربیع النور شریف 30۔۔۔۔🔻**آخری قسط (30)**...
25/09/2025

*🌹تیری مثل نہیں ہے خدا کی قسم🌹*

*🌴بسلسلہ شانِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم🌴*

*🔻۔۔۔۔ربیع النور شریف 30۔۔۔۔🔻*

*آخری قسط (30)*
*(🌺🌻🌺)شوقِ صحبت ِرسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم(🌺🌻🌺)*

*(🌺🌻🌺)رسول اللہ*
*عزوجل و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کا فیض ایک ایسی دولت جاودانی تھا
جس پر صحابہ کر ام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ہر قسم کے دنیوی مال و متاع کو قربان کر دیتے تھے۔

ایک بار
*(🌺🌻🌺)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
نے حضرت عمر و بن العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا کہ میں تمہیں ایک مہم پر بھیجنا چاہتا ہوں ، خداعزوجل مال غنیمت دے گا تو تم کو معتدبہ حصہ دوں گا۔ بولے ،
میں مال کے لئے مسلمان نہیں ہوا صرف اس لئے اسلام لایا ہوں کہ
*(🌺🌻🌺)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کا فیض صحبت حاصل ہو۔

*👈📓(الادب المفرد ، باب المال الصالح للمرء الصالح ، الحدیث : ۳۰۲ ، ص۹۶)*

جو صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم دنیوی تعلقات سے آزاد ہوجاتے تھے
*(🌺🌻🌺)وہ صرف آستانہ نبوت سے وابستگی پیدا کرکے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کی صحبت سے فیض یاب ہوتے تھے۔
حضرت قیلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا بیوہ ہوگئیں تو بچوں کو ان کے چچا نے لے لیا۔
اب وہ تمام دنیوی جھگڑوں سے آزادہو کر ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ خدمت مبارک میں حاضر ہوئی
اور
*(🌺🌻🌺)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کی تعلیمات و تلقینات سے عمر بھر فائدہ اٹھاتی رہیں

*👈📗(الطبقات الکبری ، تذکرۃ قیلۃ بنت مخرمۃ ، ج۸ ، ص۲۴۰)*

حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ُکسی قدر دور مقام عالیہ میں رہتے تھے اس لئے روزانہ *(🌺🌻🌺)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کے فیض صحبت سے متمتع نہ ہوسکتے تھے۔ تاہم یہ معمول کرلیا تھا کہ ایک روز خود آتے تھے اور دوسرے روز اپنے اسلامی بھائی حضرت عتبان بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو بھیجتے تھے کہ
*(🌺🌻🌺)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کی تعلیمات و ارشادات سے محروم نہ رہنے پائیں۔

*👈📕(صحیح البخاری ، کتاب العلم ، باب التناوب فی العلم ، الحدیث : ۸۹ ، ج۱ ، ص۵۰)*

دنیا میں
*(🌺🌻🌺)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کا فیض صحبت اٹھانے کے ساتھ بعض صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم نے خواہش کی کہ آخرت میں بھی یہ دولت جاودانی نصیب ہو ،
حضرت ربیعہ بن کعب اور حضرت ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے یہی تمنا ظاہر کی اور مژدہ جانفزا سے سرفراز ہوئے۔

*👈📙((صحابہ کرام کا عشق رسول ﷺ ص ۲۰۸ ۲۰۹))*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ ⬇️(➡️)*
*_حضرت علامہ مولانا قاری محمد معراج عطاری مدنی صاحب_*
*●┈•••ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں بغیر تحریف تضئیف کے شیئر کیجئے●┈•••*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖.

*🌹تیری مثل نہیں ہے خدا کی قسم🌹**🌴بسلسلہ شانِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم🌴**🔻۔۔۔۔ربیع النور شریف 29۔۔۔۔🔻**قسط (29)**(♦️🎀♦...
25/09/2025

*🌹تیری مثل نہیں ہے خدا کی قسم🌹*

*🌴بسلسلہ شانِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم🌴*

*🔻۔۔۔۔ربیع النور شریف 29۔۔۔۔🔻*

*قسط (29)*
*(♦️🎀♦️)استقبال ِرسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم(♦️🎀♦️)*

*(♦️🎀♦️)رسول اللہ*
*عزوجل و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
نے ہجرت کی تو آپ کیساتھ طبل و علم ، لاؤلشکر خیمہ و خرگاہ کچھ نہ تھا ، صرف سواری کی دواونٹنیاں تھیں ، اور ساتھ میں ایک جاں نثار رفیق سفر تھا لیکن یہ بے سرو سامان قافلہ جس دن مدینہ پہنچا ، مدینہ مسرت کدہ بن گیا۔ عورتوں ، بچوں اور لونڈیوں کی زبان پر یہ فقرہ تھا ،
*(♦️🎀♦️)رسول اللہ*
*عزوجل و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم آئے رسول اللہ عزوجل و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
آئے۔ ہجرت کی خبر پہلے سے مدینہ میں پہنچ گئی تھی اس لئے تمام مسلمان صبح تڑکے گھر سے نکل کر مدینہ کے باہر استقبال کے لئے جمع ہوتے ، دوپہر تک انتظار کرکے واپس چلے جاتے۔

ایک دن حسب معمول لوگ انتظار کر کے چلے گئے تو ایک یہودی نے قلعہ سے دیکھ کر باآواز بلند پکارا کہ اہل عرب !لو تمھارے صاحب آپہنچے ،
تمام صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم دفعۃً اُمنڈ پڑے اور ہتھیاروں سے سج سج کر گھروں سے نکل آئے۔
*(♦️🎀♦️)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
قباء میں تشریف لائے اور خاندانِ بنو عمروبن عوف کے یہاں اترے تو تمام خاندان نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ انصار ہر طرف سے آتے اور جوش عقیدت کے ساتھ سلام عرض کرتے۔

*👈📓(الطبقات الکبری ، تذکرۃ خروج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وابی بکر الی المدینۃ للھجرۃ ، ج۱ ، ص۱۸۰)*

انصار میں جن لوگوں نے *(♦️🎀♦️(رسول اللہ*
*عزوجل و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کو اب تک نہیں دیکھا تھا ، وہ شوق دیدار میں بے تاب تھے۔ لیکن آپ کو پہچان نہیں سکتے تھے۔
حضرت ابو بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے دھوپ سے بچانے کے لئے آپ
*(♦️🎀♦️)صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کے سر پر چادر تانی ، تو سب کواس کے سایہ میں آفتاب نبوت نظر آیا۔

*(♦️🎀♦️)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
قباء سے مدینہ کی خاص آبادی کی طرف چلے تو جاں نثاروں کا جھرمٹ ساتھ تھا۔ ایک مقام پر
*(♦️🎀♦️)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
ٹھہر گئے اور انصار کو طلب فرمایا۔ سب لوگ حاضر ہوئے ، سلام عرض کیا ، اور کہا کہ سوار ہوں ، کوئی خطرہ نہیں ۔ ہم لوگ فرماں برداری کے لئے حاضر ہیں۔
*(♦️🎀♦️)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
روانہ ہوئے اور انصار
*(♦️🎀♦️)آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کے گرداگرد ہتھیار باندھے ہوئے تھے۔

قباء سے مدینہ تک دو رُویَہ جاں نثاروں کی صفیں تھیں۔ راہ میں انصار کے خاندان آتے تو ہر قبیلہ سامنے آکر عرض کر تا کہ حضور یہ گھر ہے ، یہ مال ہے۔ کوکب نبوت شہر کے متصل پہنچا تو ایک عام غل پڑگیا۔ لوگ بالاخانہ سے جھانک جھانک کردیکھتے تھے اور کہتے تھے : ’’ رسول اللہ آئے ، رسول اللہ آئے ‘‘۔
*(صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )*

*👈📕(صحیح البخاری ، کتاب مناقب الانصار ، باب ھجرۃ النبی واصحابہ الی المدینۃ ، الحدیث : ۳۹۱۱ ، ج۲ ، ص۵۹۶)*

پردہ نشین خواتین جوشِ مسرت میں یہ ترانہ گاتی تھیں

طلع البدر علینا من ثنیات الوداع

وجب الشکرعلینا ما دعا للہ داع

’’ کوہِ وداع کی گھاٹیوں کے برج سے بدر کا مل طلوع ہواہے۔ جب تک دعا کرنے والے دعا کریں ہم پر شکر واجب ہے۔ ‘‘

*(♦️🎀♦️)جب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم*
کی اونٹنی حضرت ابوایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ُکے دروازے پر بیٹھ گئی تو قبیلہ بنو نجّار کی بچیاں
دف بجا بجا کر یہ شعر گانے لگیں۔

نحن جوار من بنی النجار یا حبذا محمد من جار

’ ہم خاندان نجار کی لڑکیاں ہیں ، محمد(صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )کیسے اچھے ہمسایہ ہیں۔ ‘‘

*👈📗(وفاء الوفا ، الباب الثالث ، الفصل الحادی عشر ، ج۱ ، ص۲۶۲)*

*👈📙((صحابہ کرام کا عشق رسول ﷺ ص ۲۱۱ ۲۱۲ ۲۱۳))*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ ⬇️(➡️)*
*_حضرت علامہ مولانا قاری محمد معراج عطاری مدنی صاحب_*
*●┈•••ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں بغیر تحریف تضئیف کے شیئر کیجئے●┈•••*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖.

Address

Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Miraj Madani Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share