ROZE Ki Khabar

ROZE Ki Khabar ROZE Ki Khabar
This Page is a news, infotainment channel

کیا تجھے برصیصا کا قصہ یاد نہیں؟برصیصا بنی اسرائیل کا سب سے بڑا عابد تھا، 70 سال تک ایک حجرے میں تنہا عبادت کی۔ شیطان اس...
02/08/2026

کیا تجھے برصیصا کا قصہ یاد نہیں؟
برصیصا بنی اسرائیل کا سب سے بڑا عابد تھا، 70 سال تک ایک حجرے میں تنہا عبادت کی۔ شیطان اسے براہِ راست گمراہ نہ کر سکا تو اس نے اپنے چیلے شیطانوں کو جمع کیا اور کہا "کون ہے جو اسے گمراہ کرے؟" ایک خبیث شیطان نے کہا میں اسے گمراہ کروں گا۔

شیطان کا 6 قدموں والا جال:

1. ایک حسین و جمیل عورت کو اس کے بھائیوں کے ذریعے برصیصا کے پاس امانت کے طور پر چھوڑا گیا کہ وہ جہاد پر جا رہے ہیں۔
برصیصا نے کہا "حجرے سے باہر خیمے میں ٹھہرا دو"

2. شیطان نے وسوسہ ڈالا "تو اتنا بڑا عابد، اس اکیلی عورت کو باہر چھوڑ دیا، اندر بلا لو، کھانا دروازے پر رکھنے کے بجائے اندر دے آیا کرو، ثواب ہوگا"

3. پھر کہا "بے چاری دن بھر اکیلی بور ہوتی ہے، کچھ حال احوال ہی پوچھ لیا کرو"

4. پھر تنہائی میں بات چیت، پھر ہنسی مذاق، یہاں تک کہ وہ عابد جو 70 سال سجدوں میں رویا تھا، زنا میں مبتلا ہو گیا۔

5. عورت حاملہ ہو گئی۔ شیطان پھر آیا "اب تیری 70 سالہ عبادت، عزت، سب ختم۔ لوگ کیا کہیں گے؟ اسے قتل کر دے"
اس نے قتل کر کے اسی حجرے میں دفن کر دیا۔

6. جب بھائی واپس آئے تو اس نے جھوٹا بہانہ بنا دیا کہ وہ بیمار ہو کر مر گئی۔ رات کو شیطان ان بھائیوں کے خواب میں آیا اور سارا سچ، قبر کی جگہ سمیت بتا دیا۔ انہوں نے جا کر قبر کھودی، بادشاہ کو بتایا، برصیصا کو گرفتار کر کے سولی پر لٹکا دیا گیا۔

آخری وار:
جب سولی ہونے لگی تو شیطان انسانی شکل میں آیا اور کہا:
"مجھے ایک سجدہ کر لے، میں تجھے اس قوم سے بچا لوں گا"
برصیصا نے موت کے خوف سے سجدہ کر لیا، اور اسی لمحے کافر ہو کر مر گیا۔ شیطان نے کہا:

اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكَ
اور یہی وہ لمحہ تھا جس پر اللہ نے قرآن نازل فرما دیا:
كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ قَالَ لِلْإِنسَانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِّنكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ: "شیطان کی مثال جیسے اس نے انسان سے کہا کفر کر، پھر جب وہ کفر کر بیٹھا تو کہنے لگا میں تجھ سے بری ہوں، میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں"
[سورۃ الحشر، آیت 16]

حوالہ جات کتب سے:
1. تفسیر ابن کثیر (سورۃ الحشر آیت 16 کی تفسیر میں امام ابن کثیر نے یہ پورا قصہ تفصیل سے نقل کیا ہے) 2. تلبیسِ ابلیس - امام ابن الجوزی رحمہ اللہ نے اس قصے کو شیطان کے ہتھکنڈوں کی سب سے بڑی مثال کے طور پر بیان کیا ہے 3. قصص الانبیاء

ایک سمجھدار اور دیانت دار بادشاہ اپنے ملک کے ایک شہر کے دورے پر گیا، لیکن کچھ ہی وقت بعد بہت سارے لوگ شاہی رہائشگاہ کے س...
02/08/2026

ایک سمجھدار اور دیانت دار بادشاہ اپنے ملک کے ایک شہر کے دورے پر گیا، لیکن کچھ ہی وقت بعد بہت سارے لوگ شاہی رہائشگاہ کے سامنے جمع ہوگئے، بادشاہ بات سننے باہر آیا تو گورنر کی شکایت کی گئی، کہا گیاکہ گورنر فصلوں کے بیج اور بار دانے وغیرہ کیلئے قرض دینے میں کڑی شرائط رکھتا ہے، کاروبار کے لیے قرض لینا بھی خاصا مشکل ہے لہذا آپ گورنر کو تبدیل کردیں۔
بادشاہ نے تحمل سے بات سنی اور کہا کہ فی الحال میں تھکا ہوا ہوں، معاملہ میرے نوٹس میں آگیا ہے، کل تک گورنر سے متعلق فیصلہ ہوجائے گا اور شام کے اسی پہر سنا بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ رہائشگاہ کے سامنے والا تالاب (سوئمنگ پول) کچھ ہی وقت میں خالی کردیا جائے گا، ہر شہری رات میں اس تالاب میں ایک ایک پیالہ دودھ ڈالے گا، اس کے بعد تمام شہری خوشی خوشی گھر چلے گئے کہ اب گورنر سے جان چھوٹ جائے گی۔
رات ہوئی تو شبیر نائی کی بیوی نے مشورہ دیا کہ سب لوگ تالاب میں دودھ ڈالیں گے، آپ پانی کا پیالہ بھر کر لے جائیں، رات میں کسی کو پتہ نہیں چلے گا، اتنے سارے دودھ میں ایک پیالہ پانی کی بادشاہ کو خبر بھی نہیں ہوگی، شبیر نائی کو بات سمجھ آئی اور وہ پانی پیالہ بھر کر تالاب میں ڈال آیا۔
اگلی شام بادشاہ تالاب کے پاس کھڑا تھا، تالاب پانی سے لبا لب بھرا تھا کیوں کہ شہر بھر کے لوگوں نے شبیر نائی والے فارمولے پر عمل کیا تھا، سبھی لوگ رات کے اندھیرے میں پانی کا پیالہ تالاب میں انڈیل گئے تھے۔
بادشاہ نے لوگوں کو مخالب کیا اور کہا: قوم، شہر یا گھر لوگوں کی اپنی دیانت داری سے بہترین بنتے ہیں، مجھے اپنے گورنر پر فخر ہے لیکن مجھے اس شہر کے لوگوں کی بد دیانتی پر افسوس بھی ہے، اگر گورنر آپ پر سختی کرتا ہے تو وہ بالکل ٹھیک کرتا ہے، اگر وہ سختی نہ کرے تو خزانہ خالی ہوجائے گا، لہذا فیصلہ یہ ہے کہ میں گورنر کے اختیارات بڑھا رہا ہوں، جب آپ لوگ ٹھیک ہوجائیں گے تو گورنر کا رویہ بھی ٹھیک ہوجائے گا کیوں کہ میں نے گورنر کو خاصا سمجھدار اور ملک کے ساتھ وفادار پایا ہے۔

*اطہر قصوری*  *سورہ کہف کا پہلا سبق۔۔۔۔۔۔* اس بار ہمارے نصاب میں سورہ الکہف شامل تھی۔ یہ تو معلوم تھا کہ اس سورہ مبارکہ ...
24/07/2026

*اطہر قصوری*
*سورہ کہف کا پہلا سبق۔۔۔۔۔۔*
اس بار ہمارے نصاب میں سورہ الکہف شامل تھی۔
یہ تو معلوم تھا کہ اس سورہ مبارکہ کی دور دجل کے حوالے سے خاص اہمیت ہے کہ اس کی تلاوت کرنے والادجال کے فتنوں سے محفوظ رہے گا۔
لیکن اس حوالے سے کبھی نہ سوچا تھا کہ اس میں دور دجل کے حوالے سے ایسی واضح رہنمائی ہوگی۔ جسے تلاش کر کے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
اور یہ سورہ فتنوں کے دور میں کام کرنا, فتنوں پر ردعمل دینا سکھائے گی۔
پہلی کلاس میں سورہ مبارکہ کی فضیلت کے ساتھ جو اہم بات پتہ چلی وہ حیران کر دینے والی تھی۔
احادیث مبارکہ میں پڑھا تھا کہ تخلیق آدم علیہ السلام سے قیامت تک کا بڑا فتنہ دجال کا ہوگا۔ معلمہ نے اس فتنے کی جو صورت بتائی تو انداز ہ ہوا کہ اس سے بچنا واقعی محال ہوگا۔ اس لئےکہ جو کام، طاقت اس دنیا میں اللہ سے منسوب ہیں۔ بارش لانا، موت دینا، زندگی دینا، رزق دینا، جنت اور جہنم، خیر اور شر پہنچانا وغیرہ وغیرہ وہ سب دجال کو دی جائیں گی۔
یہی اصل امتحان ہوگا۔ آج ہم کھلی آنکھوں دیکھ رہے ہیں کہ یہ سب چیزیں دجال کے کارندوں کے کنٹرول میں ہیں۔ بارش ہو یا زلزلے، کرنسی ہو یا معمولی ضروریات زندگی سب کنٹرول میں ہے۔ کسی بھی وقت آپ کا بینک اکاؤنٹ، کارڈ، سب بلاک کیا جا سکتا ہے۔ آپ لاکھوں کے مالک ہوتے ہوئے ایک روٹی تک نہیں خرید سکتے۔ آپ کسی بھی وقت نامعلوم مقام سے موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آپ کی نقل و حرکت بند کی جا سکتی ہے۔
*سورہ کہف کیسے فتنے سے بچائے گی؟*
یہ سوال کرتے انھوں نے جو اشارے کئے تو پہلی بار سمجھ آیا کہ واقعی قرآن کے عجائبات کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔
الحمدللہ سے سورہ کے آغاز پر بات کرتے انھوں نے کہا کہ اس دور میں جس چیز پر سب سے زیادہ زد پڑے گی وہ توحید ہوگی۔
ایک وقت کا ایک عام شرک جس کی سنگینی کا کسی کو اندازہ یی نہیں یہ ہے کہ انسان بڑے عام سے انداز میں کہتا ہے۔ آج پیسہ سب کچھ ہےگویا دوسرے الفاظ میں آج کا خدا پیسہ ہے۔ ٹیکنالوجی سے مرعوب ہوتے اسے اصل طاقت مانتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کی ابتدائی آیات سے ہی واضح ہے کہ قرآن سے جڑا رہنے والا ہی فتنہ سے بچے گا۔
سو ایسے لوگوں،ایسی صحبت،اجتماعیت سے جڑنا ہوگا جو قرآن سمجھنے سمجھانے ، سیکھنے،سیکھانے،اس پیغام کو پھیلانے سے منسلک ہیں۔
ایک اشارہ ہے کہ حق پر چلنا دشوار تر ہوگا۔ کوئی حوصلہ افزائی، ہمت بندھانے والا ، ساتھ دینے والا نظر نہ آئےگا۔ یہی دجال کی جہنم ہوگی کہ دین پر چلنے کے نتیجے میں زندگی جہنم بن جائے گی۔ تبھی اللہ نے اخروی زندگی کی خوشخبری دی۔ وہاں کے انعامات کی طرف توجہ دلائی۔

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Kot Rukan Din Khan
Kasur
55050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ROZE Ki Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share