Kasur Ki Awaz

Kasur Ki Awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kasur Ki Awaz, Media/News Company, Kasur.

📍 Every big and small update of District Kasur news, business, culture, and the voice of the people.
🗞️ Latest Updates | 🏪 Business Opportunities | 🎭 Cultural Insights | 👥 Public Issues

26/03/2026

Pakistan V's India kasur Ganda Singh border

Eid Mubarak
21/03/2026

Eid Mubarak

قصور، 9 جنوری دوپہر 3:45 بجے:بھلے شاہ ہسپتال قصور میں میل وارڈ کے اندر موجود ایک گارڈ کی جانب سے ایک لڑکے کو یہ کہہ کر ب...
16/01/2026

قصور، 9 جنوری دوپہر 3:45 بجے:
بھلے شاہ ہسپتال قصور میں میل وارڈ کے اندر موجود ایک گارڈ کی جانب سے ایک لڑکے کو یہ کہہ کر بھیجا گیا کہ فوراً ڈیجیٹل تھرمامیٹر لے کر آؤ، کیونکہ وارڈ میں دستیاب نہیں۔ تھرمامیٹر کا نام ایک پرچی پر لکھ کر دیا گیا اور کہا گیا کہ جلدی لایا جائے۔
متاثرہ مریضہ کے مطابق تھرمامیٹر کے پیسے مریضہ نے خود ادا کیے۔ ہماری ٹیم نے مریضہ سے براہِ راست تصدیق کی، جس میں انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 450 روپے کا تھرمامیٹر ہسپتال کے سامنے موجود فارمیسی سے خریدا گیا، جس کی رسید بھی موجود ہے۔
اہم سوال یہ ہے کہ
کیا سرکاری ہسپتال میں بنیادی طبی آلات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو اپنی جیب سے ادائیگی پر مجبور کیا جا رہا ہے؟
انتظامیہ سے مؤقف کا انتظار ہے۔

The image used in this post is original and shows the same digital thermometer that was purchased, as confirmed by the available receipt and verification.

قصور میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی۔ کھڈیاں روڈ پر حادثے کی اطلاعات ہیں جبکہ کمال چشتی کے مقام پر گاڑیوں کی ل...
14/01/2026

قصور میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی۔ کھڈیاں روڈ پر حادثے کی اطلاعات ہیں جبکہ کمال چشتی کے مقام پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس نے حادثات کے خدشے کے پیشِ نظر قصور کھڈیاں روڈ پر ٹریفک عارضی طور پر روک دی۔ ذرائع

قصور تھانہ گنگن پور:آئس کا نشہ چھ بچوں کی ماں نگل گیا خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل۔  کنگن پور کے گاؤں شامے والا بستی میں گھر...
13/01/2026

قصور تھانہ گنگن پور:آئس کا نشہ چھ بچوں کی ماں نگل گیا خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل۔ کنگن پور کے گاؤں شامے والا بستی میں گھریلو ناچاکی پر خاوند نے اپنی بیوی کو پہلے گلہ دبایا پھر کسی کے وار سے قتل کر دیا، پولیس زرائع
مقتولہ کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی ہے، جو چھ بچوں کی ماں تھی، پولیس ذرائع ملزم حنیف بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ایس ڈی پی او ملک ظفر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی

مہر رفیق ساجد ڈسٹرکٹ رپورٹر قصور وائس نیوز ث

11/01/2026

تقسیم توں پہلاں دا پنجاب۔ پرانے کھوہ (کنواں) دے دوالے لوکاں دا میلہ۔ ایہہ اے قصور دے سکھاں دی اصلی کہانی

تھانہ بٹالہ کالونی پولیس کی جسم فروشی کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی۔۔۔​گرفتار ہونے والوں کے نام و پتہ میں سے ایک ملزمہ ...
11/01/2026

تھانہ بٹالہ کالونی پولیس کی جسم فروشی کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی۔۔۔
​گرفتار ہونے والوں کے نام و پتہ میں سے ایک ملزمہ کرن زوجہ محمد وسیم قوم ارائیں کا تعلق لونے تحصیل چونیاں ضلع قصور سے ہے۔
​ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ملک عمران نے میڈیاء کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنے کی گزارش کی ہے

یہ تصویر تقسیم ہند (1947) سے پہلے کے قصور شہر کے سکھ برادری کے خوشحال دور اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔​مرکز میں ایک...
11/01/2026

یہ تصویر تقسیم ہند (1947) سے پہلے کے قصور شہر کے سکھ برادری کے خوشحال دور اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔
​مرکز میں ایک قدیم گردوارہ کا سفید اور شان دار فنِ تعمیر نظر آ رہا ہے، جو علاقے میں سکھوں کی مضبوط مذہبی اور ثقافتی جڑوں کی علامت ہے۔ گردوارہ کے ارد گرد کچی اور پکی اینٹوں سے بنی روایتی پنجابی حویلیاں اور بازار کا ماحول دکھائی دے رہا ہے۔
​تصویر کے اگلے حصے میں، لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں مشغول ہیں۔ پگڑیوں اور روایتی لباس (جیسے چولا اور شلوار قمیض) میں ملبوس سکھ مرد اور خواتین بازار میں گھوم رہے ہیں، جو ان کی معاشی خوشحالی اور سماجی سرگرمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک سائیڈ پر پرانے طرز کا کنواں (کھوہ) نظر آ رہا ہے، جو اس وقت کی دیہی اور شہری زندگی کے اہم مرکز کی نشاندہی کرتا ہے۔
​یہ منظر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور کے بعد کے پنجاب کی وہ خوبصورت اور پُر امن تصویر پیش کرتا ہے، جہاں سکھ برادری نے زراعت، تجارت اور فنِ تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایک ایسا ورثہ ہے جسے 1947 کے بٹوارے نے ہمیشہ کے لیے بدل دیا، مگر اس کی یادیں آج بھی پنجاب کی تاریخ میں زندہ ہیں۔"

بڑی خبر! قصور میں مذہبی رہنما علامہ یاسین تاہانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے ​​ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر، علام...
11/01/2026

بڑی خبر! قصور میں مذہبی رہنما علامہ یاسین تاہانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے ​

​ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر، علامہ یاسین تاہانی کو امن و عامہ خراب کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزام میں ایک ماہ کی نظر بندی (Detention) کی سزا سنا دی گئی ہے۔ قصور پولیس نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے اور انہیں حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
​مکمل تفصیلات جاننے کے لیے اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں!
​ #قصور

10/01/2026

چونیاں شہر کی تاریخی داستان

Address

Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share