Voice of Katlang

Voice of Katlang We can't help everyone, but everyone can help someone. «د بې غږو خلکو غږ »
(1)

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنسابق ایم پی اے گوہر علی شاہ باچا کی ہمشیرہ، زوجہ محب شاہ ، ڈاکٹر ابرار علی شا...
07/08/2026

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

سابق ایم پی اے گوہر علی شاہ باچا کی ہمشیرہ،
زوجہ محب شاہ ،
ڈاکٹر ابرار علی شاہ UET مردان اور
احسان علی شاہ DC آفس مردان کی والدہ محترمہ
وفات پا گئی ہیں۔

نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10:00 بجے
کامرس کالج گراؤنڈ نیستہ روڈ مردان میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Voice of Katlang

رات گئی  بات گئی اختلاف راۓ سیاست کو  حسین بنا دیتی ہے  اور مثبت رویے  سیاست کو معراج پر پہنچا دیتی ہے ۔ ڈیڈک چیرمین ایم...
07/08/2026

رات گئی بات گئی اختلاف راۓ سیاست کو حسین بنا دیتی ہے اور مثبت رویے سیاست کو معراج پر پہنچا دیتی ہے ۔ ڈیڈک چیرمین ایم پی اے زرشاد خان کی اے این پی ضلعی جی ایس الحاج فضل الرحمن بن یامین کے حجرے پر امد دونوں بغلگیر ہوکر سیاست کو تعبیر دی
Voice of Katlang

02/08/2026

سوات: کبل چوک میں امن پاسون کے مظاہرے کے دوران مبینہ بم دھماکہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ سرکاری تصدیق سامنے آنے پر خبر اپڈیٹ کی جائے گی
Voice of Katlang

 #کاٹلنگ جمال گڑھی کی باصلاحیت سرکاری افسر رقیہ نواز خان ’’فخرِ پختونخوا ایوارڈ‘‘ کے لیے نامزد ضلع مردان کے علاقے جمال گ...
02/08/2026

#کاٹلنگ جمال گڑھی کی باصلاحیت سرکاری افسر رقیہ نواز خان ’’فخرِ پختونخوا ایوارڈ‘‘ کے لیے نامزد
ضلع مردان کے علاقے جمال گڑھی، کاٹلنگ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت، محنتی اور پیشہ ور سرکاری افسر رقیہ نواز خان کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کے اعتراف میں گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہونے والی ایک باوقار تقریب کے دوران ’’فخرِ پختونخوا ایوارڈ‘‘ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
رقیہ نواز خان کی نامزدگی علاقے کے عوام، علمی و سماجی حلقوں اور سرکاری ملازمین کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ کاٹلنگ اور جمال گڑھی کے لیے بھی اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔
مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی شخصیات نے رقیہ نواز خان کو اس اہم اعزاز کے لیے نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی جذبے، دیانت داری اور لگن سے انجام دے کر صوبے اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
Voice of Katlang

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشنانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مردان کے صدر ابوبکر مہمند کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری فیصل ہوتی نے گورنمنٹ ڈ...
27/07/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مردان کے صدر ابوبکر مہمند کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری فیصل ہوتی نے گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ کی نو منتخب کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس موقع پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مردان کی جانب سے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نئی کابینہ طلبہ کے مسائل کے حل، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

صدر ابوبکر مہمند کی طرف سے تمام نو منتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

شعبہ اطلاعات و نشریات، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مردان
Voice of Katlang

کاٹلنگ/ فائرنگمردان: کاٹلنگ لنڈے شاہ میں فائرنگ، گولی لگنے سے 18 سالہ دختر گل محمد جانبحق۔ریسکیو1122 مردان: ریسکیو1122 م...
24/07/2026

کاٹلنگ/ فائرنگ

مردان: کاٹلنگ لنڈے شاہ میں فائرنگ، گولی لگنے سے 18 سالہ دختر گل محمد جانبحق۔ریسکیو1122

مردان: ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔
Voice of Katlang

کاٹلنگ! انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ احمد ولد خطاب گل ساکن بابوزئی کاٹلنگ محلہ دربند ایف ایف سی کے اہلکار و...
24/07/2026

کاٹلنگ! انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ احمد ولد خطاب گل ساکن بابوزئی کاٹلنگ محلہ دربند ایف ایف سی کے اہلکار وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ نمازِ جنازہ کا وقت ابھی مقرر نہیں ہوا۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ شہید کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جیسے ہی نمازِ جنازہ کا وقت مقرر ہوگا۔ فوراً آپ سب کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کی قربانی قبول فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Voice of Katlang

کاٹلنگ پاک فضائیہ کے ایک مایہ ناز، انتہائی خدا ترس اور محبِ وطن سینیئر ٹیکنیشن مظہر علی خان جمعرات کی شام اسلام آباد میں...
24/07/2026

کاٹلنگ پاک فضائیہ کے ایک مایہ ناز، انتہائی خدا ترس اور محبِ وطن سینیئر ٹیکنیشن مظہر علی خان جمعرات کی شام اسلام آباد میں پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے۔ یہ خبر اہلِ خانہ، دوستوں اور پوری پاک فضائیہ فیملی کے لیے کسی زلزلے سے کم نہیں تھی۔ موصوف معروف صحافی و کالم نگار پرنسپل طاہر علی خان کے سب سے چھوٹے بھائی تھے۔
ان کا تعلق مردان کے علاقے کاٹلنگ ہوڈیگرام سے تھا اور وہ گزشتہ انیس برس سے پاک فضائیہ میں انتہائی دیانت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دے رہے تھے۔ حالیہ دنوں میں ان کی تعیناتی پاکستان ایئر فورس بیس نور خان میں تھی۔ ساتھی انہیں ایک ایسے انسان کے طور پر یاد کرتے ہیں جس کا دل اللہ کے خوف اور پاکستان کی محبت سے لبریز تھا اور جس کے چہرے پر ہر وقت اطمینان اور سادگی کی روشنی جھلکتی تھی۔
سینیئر ٹیک مظہر علی خان نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ فرض شناسی اور خدمتِ خلق میں گزارا۔ ان کی اچانک شہادت نے ایک مکمل گھرانے کو بے سہارا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں ایک بیوہ اور تین کم سن بیٹیاں چھوڑی ہیں، جن کی کفالت اور بہتر مستقبل کی ذمہ داری اب پوری برادری اور ادارے کے کندھوں پر ہے۔
مرحوم کے بڑے بھائی اور معروف صحافی و کالم نگار پرنسپل طاہر علی خان نے آنسوؤں کے ساتھ کہا کہ مظہر محض میرا بھائی نہیں بلکہ میری زندگی کا ایک مضبوط ستون تھا، جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
دوسری جانب ان کے قریبی دوست، کلاس فیلو اور کورس میٹ رحیم شامزئی کا کہنا تھا کہ مظہر علی خان ایک ایسے انسان تھے جن میں اللہ تعالیٰ نے خدا ترسی، حب الوطنی، سماجی اصلاحی قیادت، ایمانداری، عاجزی اور انکساری جیسی بیش بہا خوبیاں رکھی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اوصاف مظہر کو ایک مثالی سپاہی اور ایک بہترین انسان بناتے تھے، جن کی مثال ش*ذ و نادر ہی ملتی ہے۔
شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے کاٹلنگ ہوڈیگرام پہنچا دیا گیا ہے، جہاں غم کا ماحول ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کے لیے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ مرحوم کا نمازِ جنازہ مورخہ 24 جولائی 2026 بروز جمعہ کارٹلنگ جنازگاہ میں ادا کیا جائے گا۔ نمازِ جنازہ کے فوراً بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے بھی سینیئر ٹیک مظہر علی خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اپنے ایک انتہائی محنتی، فرمانبردار اور محبِ وطن سپاہی سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہید کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور وہ ادارے کی اولین ترجیح ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
Voice of Katlang

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دیصوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارش اور فلیش فلڈ کے باعث مختلف ...
21/07/2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارش اور فلیش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ بارشوں سے متعدد علاقوں میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا، جہاں 13 گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔

یہ افسوسناک واقعات پشاور، خیبر، لنڈی کوتل، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

ادھر لنڈی کوتل میں پاک افغان شاہراہ پر آنے والے سیلابی ریلے کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ ریسکیو 1122 نے 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جبکہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی گاڑیوں سے 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے، اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت عطا کرے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔
Voice of Katlang

20/07/2026

لوگ ویڈیو بناسکے لیکن آدمی کو نہ بچا سکے آفسوس
اللّٰہ تعالیٰ مغفرت نصیب فرمائے اور لاش کو جلد ازجلد ملادے
Voice of Katlang

Address

Katlang Mardan Khyber Pakhtunkhwa
Katlang
23240

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Katlang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share