*16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوسکتی ہے؟ .....*
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا بتانا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمت کا اندازہ 13 اور 14 جون کی عالمی قیمت کےتحت اوگراکرےگا -!!!'
13/06/2024
*بجٹ کے مثبت اثرات: اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس 75ہزار کی حدعبور کرگیا .....!!!*
بجٹ کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات نظرآرہے ہیں، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2696 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا۔ مارکیٹ 75 ہزار 493 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے -!!!'
13/06/2024
کراچی :---
گہرے سمندری بادلوں کے زیر اثر شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35-37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
آج رات اور کل صبح شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بوندا باندی / پھوار کا امکان ہے -!!!'
Be the first to know and let us send you an email when Suhni Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.