Muhafiz -E-Awam News

Muhafiz -E-Awam News Muhafiz -E- Awam News

Editor Muddasar Azam Awan
03196329589 03163735613

30/10/2025

ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب صاحب کی دلیرانہ قیادت میں رینج پولیس لاڑکانہ کو ملنے والی کامیابیوں کا سلسلہ جاری دو 02 مغوی بحفاظت بازیاب کشمور پولیس, گھوٹکی، مٹیاری پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ طور پر ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن۔ آپریشن کشمور اور گھوٹکی کے سرحدی کچے کے علاقے میں انجام دیا گیا۔

(رپورٹ: مدثر اعظم اعوان)
(ایڈیٹر: محافظِ عوام نیوز)

28/10/2025

دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" آج پندرہویں روز بھی جاری، ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیتا روڈ کے علاقے میں کرمنلز کے ٹھکانوں پر چھاپے

(رپورٹ: مدثر اعظم اعوان)
(ایڈیٹر: محافظِ عوام نیوز)

26/10/2025

دادو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن "المیزان" جاری، ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جوانوں کے ساتھ موجود
ایس ایس پی دادو کی قیادت میں پولیس نفری نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کے خلاف کے این شاہ کے قریب کاچھو کے علاقے میں کیمپ قائم کر لیے۔

(رپورٹ: مدثر اعظم اعوان)
(ایڈیٹر: محافظِ عوام نیوز)

24/10/2025

ایڈیشنل ائی جی کراچی جاوید عالم اوڈو صاحب نے ڈی ائی جی انویسٹیگیشن کے ہمراہ جامعہ کراچی ڈیپارٹمنٹ اف کرمینالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ پروجیکٹ فیز میں شرکت کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نعیمہ سعید پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد ڈاکٹر الطاف ڈاکٹر زاہد ڈاکٹر روزی علی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی پولیس چیف نے کرمینالوجی سے متعلق مختلف شبہ جات کا معائنہ کیا جہاں طلبہ و طالبات نے جرائم شناسی کے موضوعات پر اپنے حقیقی اور تخلیقی منصوبے پیش کیے پولیس چیف نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں کرمنولوجی ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراتے ہوئے کہا کہ جدید تحقیق اور عالمی تربیت وہ بنیاد ہے جس کے ذریعے کرمینالوجی کے طلبہ مستقبل میں جرائم کی تفتیش اور تحقیق میں موئثر کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پولیس اور جامعہ کراچی کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا طلبہ کو علمی تربیت کے بہترین مواقع فراہم ہو اور پولیس کو سائنسی بنیادوں پر تحقیق کا فائدہ حاصل ہو اختتام پر ایڈیشنل ائی جے کراچی جاوید عالم اوڈو کو یادگاری شیڈل پیش کی گئی

رپورٹ وقاص علی
محافظ عوام نیوز کراچی

23/10/2025

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی زیر صدارت سکھر رینج میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس اجلاس میں ضلع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پیز سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور دیگر افسران شریک ہوئے
(رپورٹ: مدثر اعظم اعوان)
(ایڈیٹر: محافظِ عوام نیوز)

سکھر ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سکھر کی فرض شناس لیڈی پولیس آفیسر بی بی حلیمہ جتوئی کو شاندار کا...
16/10/2025

سکھر ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سکھر کی فرض شناس لیڈی پولیس آفیسر بی بی حلیمہ جتوئی کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین لاپتہ معصوم بچیوں کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کرنے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ اور پانچ ہزار روپے نقد انعام سے نوازا۔ڈی آئی جی آفس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے لیڈی پولیس آفیسر بی بی حلیمہ جتوئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی قیادت میں عوامی خدمت کا مؤثر ادارہ بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں سزا و جزا کا نظام مؤثر عوامی خدمت کے قیام کا بنیادی ستون ہے، اور ایسے افسران و اہلکار جو نیک نیتی، محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی سکھر رینج نے کہا کہ پولیس کے وقار میں اضافہ ان ہی اہلکاروں کی بدولت ممکن ہے جو اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بی بی حلیمہ جتوئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دیتی رہیں گی۔اس موقع پر لیڈی پولیس آفیسر بی بی حلیمہ جتوئی نے ڈی آئی جی سکھر، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ان کی محنت کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پولیس آفیسر کے لیے فرض شناسی، ایمانداری اور عوامی خدمت سب سے بڑا مشن ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کسی بھی نوعیت کا کیس ہو، اسے میرٹ اور شفافیت کے ساتھ جلد از جلد حل کیا جائے۔تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لیڈی پولیس آفیسر بی بی حلیمہ جتوئی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

15/10/2025

کراچی کے علاقے ضلع ویسٹ نادرن بائی پاس پر افغانی بستی پر پولیس نے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ائی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے حکم پر اور ڈی ائی جی عرفان بلوچ صاحب کی ہدایت پر ایس ایس پی طارق لائی مستوی کا کہنا تھا کہ یہ زمین اسٹیٹ گورنمنٹ کی ہے یہاں قبضہ مافیہ کا راج نہیں چلنے دیں گے اس اپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس رینجز اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر حکومتی ادارے شامل ہیں مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں جو لوگ احتجاج کر رہے تھے وہ لوگ یہاں کے مقامی نہیں ہیں باقی لوگوں کو حراست میں لے کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا

رپورٹ وقاص علی
محافظ عوام نیوز کراچی

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پولیس سروس اب پبلک سروس میں تبدیل۔اس انقلابی تبدیلی میں "سزا و جز...
15/10/2025

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پولیس سروس اب پبلک سروس میں تبدیل۔اس انقلابی تبدیلی میں "سزا و جزا" کا عمل عوامی خدمت کے مقصد و جذبے کی سمت کو اولین ترجیح بنانے میں بُنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سکھر رینج میں فرائض کی ادائیگی میں افسران و اہلکاروں کو کرپشن،غفلت و لاپرواہی،غیر قانونی/سماجی برائیوں میں ملوث ہونے پر انکے خلاف جہاں ایک طرف محکمہ جاتی و قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے وہاں دوسری طرف اچھی و اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ جاتی تعریفی سرٹیفیکیٹس بمعہ کیش انعامات دینے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے*

*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اس سلسلے میں آج رینج آفس میں ایک سادہ پروقار تقریب میں*

▪️ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو ایس ڈی پی او اوباڑو کو تھانہ ڈہرکی ضلع گھوٹکی میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی مقتول غلام شبیر سومرو کی لاش کے بلائنڈ مرڈر کیس نمبر 151/2025 میں بہترین پیشورانہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اس کیس میں ملوث مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت میں چالان پیش کیا۔اس اعلی کارکردگی پر انہیں ایپریسییشن لیٹر دیا گیا۔

▪️ انسپیکٹر صفی اللہ انصاری ایس ایچ او وسطی جیون شاہ کو گھوٹکی کچا ایریا میں دوران آپریشن ہنی ٹریپ پر اغوا ہونے والے مغوی عثمان سومرو، سرفراز سومرو، سکندر حیات راجپوت کو بنا تاوان کے باحفاظت بازیاب کروانے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔

▪️ انسپیکٹر محمد موسی میمن ٹریفک سارجنٹ سکھر کو میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقدہ معرکہ حق/یوم ازادی کی تقریب کے دوران بہترین ٹریفک کے انتظامات پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔

▪️انسپیکٹر ذوالفقار علی چاچڑ ایس ایچ او آباد کو تھانہ آباد میں درج مقدمہ نمبر 116/2025 کی ڈیٹیکشن میں پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمع 5000 کیش ایوارڈ دیا۔

▪️سب انسپیکٹر علی گل ملاح ڈی آئی بی انچارج ضلع خیرپور میرس کو دوران محرم الحرام ، چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور 12 ربیع الاول کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔

▪️سب انسپیکٹر محمد معروف کڑیو انکوائری سیل رینج آفس سکھر کو بروقت اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پبلک کمپلینٹس کے ڈسپوزل پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔۔۔۔

▪️پولیس ریکروٹ ٹریننگ سینٹر خیرپور (RTC) میں دوران ٹریننگ فزیکل، فائرنگ، قانون، (لاء) اور ڈرل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ پولیس کانسٹیبل محمد سلیم ضلع (خیرپور میرس) عمران شاہ (کیماڑی) ظفر علی (سکھر) عبدالحفیظ (سکھر) محمد شہزاد (ملیر) تارا چند (گھوٹکی) عابد حسین (شکارپور) اور راجیش کمار (خیرپور میرس) کو سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ بمعہ 5000 کیش ایوارڈ دیا۔

▪️تھانہ شہید انسپیکٹر راؤ شفیع اللہ (بی سیکشن) سکھر کی شاہی بازار چوکی انچارج لیڈی اے ایس آئی بی بی حلیمہ بختاور جتوئی،لیڈی کانسٹیبل نادیہ خان اور لیڈی کانسٹیبل عشوینہ خان کو تین لاپتہ معصوم بچیوں سکینہ جہانزیب (03 سالہ)،عابش رحمان (04 سالہ) اور علیزہ شاہ (04 سالہ) کو بروقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں تلاش کر کے ان کے والدین کو حوالے کرنے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔

*ڈی آئی جی سکھر رینج نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیک نیتی، ذمے داری،محنت سے اپنے فرائض کو سرانجام دینے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی*۔

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 06 ملزمان گرفت...
14/10/2025

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 06 ملزمان گرفتار، مقدمات درج*

🚓 *GOOD WORK DONE BY B SECTION POLICE* 🚔

ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کی حدود میں کامیاب کاروائی، منشیات گٹکہ سمیت 02 ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 79 عدد منشیات گٹکہ ماوہ کی پٹیاں برآمد کی گئی۔

ملزمان میں آصف بروہی اور حسنین نوناری شامل۔

ملزمان کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

*GOOD WORK DONE BY AIRPORT POLICE* 🚔

ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کی دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں بھنگ سمیت 02 ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4000 گرام بھنگ برآمد کی گئی

ملزمان نذیر منگریو اور انور علی کوسو شامل۔

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ تحت قانونی کارروائی کردی گئی۔

*GOOD WORK DONE BY C SECTION POLICE* 🚔

ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی حدود میں کامیاب کاروائی، منشیات چرس سمیت ملزم گرفتار

گرفتار ملزم شہباز علی عرف جوجو کے قبضے سے 635 گرام چرس برآمد کیا گیا۔

ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

*GOOD WORK DONE BY BAIJI SHAREEF POLICE* 🚔

ایس ایچ او تھانہ بائجی شریف کی حدود میں کامیاب کاروائی، شراب کی بوتلیں سمیت ملزم گرفتار

گرفتار ملزم شارخ عرف شکیل کورائی کے قبضے سے 06 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ مقدمہ درج

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائیوں پر شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری*

*ترجمان سکھر پولیس*

سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ہفتہ قبل تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں پولیس کانسٹبل سے ڈکیتی کی واردات اور زخمی کرنے می...
14/10/2025

سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ہفتہ قبل تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں پولیس کانسٹبل سے ڈکیتی کی واردات اور زخمی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار، چھینی ہوئی مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد*

ایس ایچ او تھانہ صالح پٹ کی حدود میں کامیاب کارروائی، تین ہفتہ قبل تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں تھانہ کندرا کے پولیس کانسٹیبل یوسف پلھ سے واردات کے دوران زخمی کرنے اور موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم *تنوں عرف علی ڈنو شر* کے قبضے سے پولیس کانسٹیبل سے چھینی ہوئی مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ ٹی ٹی پستول برآمد کیا گیا۔

یاد رہے کہ مورخہ 2025-09-19 کو ملزم اور انکے ساتھی ملزمان نے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں پولیس کانسٹبل یوسف پلھ سے ڈکیتی واردات کے دوران پسٹل کے فائر سے زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کی بہترین کاروائی پہ شاباشی کا پیغام*

*ترجمان سکھر پولیس*

14/10/2025

دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری، اہم کامیابیاں حاصل سرچ آپریشن کے دوران 25 افراد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد، کرمنلز کے ٹھکانے تباہ
(رپورٹ: مدثر اعظم اعوان)
(ایڈیٹر: محافظِ عوام نیوز)

13/10/2025

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں ضلعے میں گزشتہ چند روز سے کرمنلز کے خلاف جاری پولیس آپریشن "المیزان" کے نتیجے میں علاقے کے رہزن ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا
(رپورٹ: مدثر اعظم اعوان)
(ایڈیٹر: محافظِ عوام نیوز)

Address

Luqman Phatak Khairpur
Khairpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhafiz -E-Awam News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhafiz -E-Awam News:

Share