07/03/2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد پاکستان کو فوراً ڈونلڈ ٹرمپ کے بنائے ہوئے نام نہاد 'امن بورڈ' سے باہر نکل آنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس بورڈ کا حصہ بننا ہی نہیں چاہیے تھا، کیونکہ اس کا سربراہ وہ شخص ہے جس نے سات ممالک پر حملے کیے ہیں اور جس کی حکومت غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی میں برابر کی شریک ہے۔
ملیحہ لودھی، جو امریکہ اور برطانیہ میں بھی پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں، کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اس بورڈ کو چھوڑ کر اپنا راستہ الگ کر لے۔
22.
23. (Today's major social holiday)
24.
25.
26.
27. (Trending all month)
28.
29.
30.