Eagle's Sight1M

Eagle's Sight1M Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Eagle's Sight1M, Digital creator, Khanewal.

Eagle's Sight1M: Preview of dramas, Theirs trailers,News, different tips, breaking news,khabren, Analysis, social problems, politics, Economic issues, diseases and their treatments,history and a lot of many things are here discussed & described here.

28/05/2026
17/05/2026

‏مجھے کسی مفتی صاحب سے فتویٰ چاہیے میں بحثیت پاکستانی آئی ایم ایف کے 2 لاکھ 50 ہزار مقروض ہوں
اور ہمارے گھر میں 6 افراد ہیں مطلب ہم گھر میں آئی ایم ایف کے 15 لاکھ قرضدار ہیں.





تو کیا ہم پر عید کی قربانی فرض ہیں اس طرح پورے ملک کے فرد فرد آئی ایم ایف کا قرضدار ہیں ان پر قربانی ہو سکتی ہے۔

نوٹ ہم کیسے قرضدار ہوئے کیوں ہوئے کس نے لیا قرضہ ہمیں پتہ بھی نہیں اس مسئلے کا کوئی حل نکال کر دیں۔

‏‎اور ایک سوال یہ بھی پوچھنا ہے کہ اگر اس قرض کے ساتھ بندہ مر جائے تو پوچھ گچھ تو نہیں ہوگی۔
کیونکہ حکم ہے کہ مرنے سے پہلے اپنے قرض اتار دو اگر ہو سکے تو۔؟؟

‏‎اور ساتھ میں یہ بھی کہ ہم اس وقت غلام اور ایک اوپن جیل میں قید بھی ہیں کیا غلاموں اور قیدیوں پر بھی قربانی جائز ہے۔
ذرا سوچئے۔۔۔۔۔۔؟

17/05/2026

مولانا محمد اسحاق سندھو نے بتایا کہ کسی زمانے میں ہم لوگ ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے ایک گاؤں میں غربت کی زندگی بسر کرتے تھے -
چھوٹا سا کچا مکان تھا -
میرے والد بیمار ہو گئے اپنی حیثیت کے مطابق ہم نے ان کا بہت علاج کرایا لیکن افاقہ نہ ہوا بلکہ صورت حال یہ ہو گئی کہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی-
کسی نے بتایا کہ اوڈا والا چک 493 گ ب ضلع لائل پور میں ایک بزرگ صوفی عبداللہ سکونت پذیر ہیں ان کے پاس جاؤ وہ دعا کریں گے اللہ تعالی صحت عطا فرما دے گا-

چنانچہ ہم مریض کو وہاں لے گئے صوفی صاحب نے دعا کی اللہ نے کرم فرمایا اور مریض صحت یاب ہو گئے-

مولانا اسحاق سندھو صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ صوفی صاحب ہمارے گاؤں گئے- ہم نے ان کو اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر بلایا سخت گرمی, چھوٹا سا مکان, نہ بتی نہ بجلی, کدو اور گوشت پکایا گیا تھا-
اس کے حصول میں بھی تنگدستی نے رکاوٹ ڈالنے کی بڑی کوشش کی لیکن کسی نہ کسی طرح رکاوٹ دور ہوگئی اور مسئلہ حل ہو گیا-
صوفی عبداللہ مرحوم کھانا کھا چکے تو میرے والد نے صوفی صاحب سے عرض کیا کہ:
ایک تو یہ دعا فرمائیے کہ اللہ تعالی سکونت کے لیے ہمیں کوئی کھلی جگہ دے دے-
دوسری یہ کہ میرے بیٹے اسحاق کی شادی ہو جائے اور اسے اللہ نیک اولاد عطا فرمائے-

بقول مولانا محمد اسحاق سندھو کے صوفی صاحب نے دعا کی
یا اللہ تیرے گھر کیا کمی ہے، سب کچھ تیرے قبضے میں ہے ,تو ہی سب کو دینے والا ہے,
تو نے اپنی نافرمانی کرنے والوں کو اور قسم قسم کی برائیوں کا ارتقاب کرنے والوں کو بڑے بڑے محل اور مکان دیے ہیں -
ان غریب لوگوں کو بھی ایک کھلا سا مکان دے دے-
یہ تیرے نیک بندے ہیں -
دن رات تیرا نام لیتے اور تیری عبادت کرتے ہیں, ان کو تو کیوں کھلا مکان نہیں دیتا-
ساتھ ہی دعا کی کہ یہ اسحاق تیرا فرمانبردار بندہ ہے ،نماز پڑھتا ہے، روزے رکھتا ہے اور تیری عبادت کرتا ہے- اس کی کسی اچھی جگہ پر شادی کا بندوبست کر دے-
پھر اس کو 10 ،12 بچے عطا فرما دے-
مولانا محمد اسحاق سندھو بیان کرتے ہیں کہ صوفی صاحب اس قسم کے الفاظ سے دعا فرما رہے تھے اور ہم ہنس رہے تھے کہ یہ کیا دعا ہے اور یہ کہاں قبول ہوگی-

لیکن دعا قبول ہوئی اور کچھ عرصے کے بعد ان کی شادی ہو گئی-
پھر اچانک رنگ میں بھنگ پڑ گئی-
یعنی میاں بیوی میں اختلاف پیدا ہو گئے اور بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی -
اس کے باپ اور بھائیوں نے ان کو پیغام بھیجا کہ تم ہماری بیٹی کو تنگ کرتے ہو ہم تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے تمہیں قتل کر دیں گے-
ہمارے ہاتھوں تمہاری موت کے دن قریب ا گئے ہیں -
یہ پیغام سن کر مولوی اسحاق سندھو سخت پریشان ہوئے-

اسی دوران میں صوفی صاحب سے ملنے کے لیے اوڈاں والا گے-

لیکن صوفی صاحب وہاں نہیں تھے-
پتہ چلا کہ فلاں گاؤں میں ہیں -

یہ وہاں پہنچے تو صوفی صاحب نے پوچھا تمہاری بیوی کا کیا حال ہے ؟؟؟
اسحاق سندھو نے تمام واقعہ بیان کر دیا -
صوفی صاحب نے فرمایا تمہاری شادی کسی اور جگہ کر دیں؟؟ عرض کیا
کر دیجیے -

رات گزری تو دوسرے دن صوفی صاحب نے فرمایا تم کسی اور جگہ شادی کرانے کا خیال دل سے نکال دو-
اپنے سسرال جاو اور بیوی کو لے اؤ-
مولانا اسحاق سندھو نے کہا جناب میں جاؤں گا تو مجھے قتل کر دیں گے وہ بہت غصے میں ہیں اور مجھے روزانہ ان کی طرف سے موت کے پیغام آ رہے ہیں -

صوفی عبداللہ مرحوم نے فرمایا وہ تمہیں کچھ نہیں کہیں گے تم میری بات مانو چلے جاؤ تمہاری بیوی بلا حیل و حجت تمہارے ساتھ آ جائے گی-

مولانا اسحاق سندھو نے کہا آپ مجھے ان کے ہاتھوں قتل کرانا چاہتے ہیں ؟؟؟
بہرحال وہ صوفی صاحب کے کہنے پر سسرال چلے گئے -

سسر، ساس اور گھر کے تمام افراد اس طرح سے پیش آے جیسے ان کا انتظار ہی کر رہے تھے-

چند روز پیشتر جن کی طرف سے قتل کے پیغام آ رہے تھے اب وہ بالکل نرم ہو چکے تھے-

اس کے بعد چار یا پانچ لڑکے بھی پیدا ہوئے اور لڑکیاں بھی- سب بچے نیک اور تعلیم یافتہ-

مالی حالت بھی اچھی ہو گئی- گاؤں سے وہ ملتان چلے گئے- اچھا خاصہ وسیع مکان ہے-
سات آٹھ دکانیں ہیں-
بیٹے بیٹیاں نواسے نواسیاں پوتے پوتیاں ماشاءاللہ تمام کنبہ خوشحال ہے-

مولانا محمد اسحاق سندھو کے ایک صاحبزادے لاہور رہتے ہیں اور طبیب ہیں-

یہ صوفی عبداللہ رحمہ اللہ کی مخلص دعاؤں کا نتیجہ ہے

کتاب کا نام............. امیر المجاہدین صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ.................. صفحہ نمبر................ 356 ...............مصنف............. مؤرخ اہلحدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ

Live on the biggest thing..
16/05/2026

Live on the biggest thing..

Address

Khanewal

Telephone

+923056773280

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eagle's Sight1M posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share