01/11/2025
🌟 سپر اسٹار سیاستدان سردار حامد یار ہراج — خلوص، قیادت اور خدمت کی علامت !!!
✍️ سید ثاقب نقوی 03004375977
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کو کم عمری میں اعلیٰ ترین مناصب تک پہنچنے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا تو وہ نام ہے سردار حامد یار ہراج کا۔ وطنِ عزیز کے اس سپر اسٹار سیاستدان نے نہ صرف اپنے حلقے خانیوال بلکہ پورے پاکستان میں خدمت، دیانت داری اور وطن پرستی کی مثال قائم کی۔
سردار حامد یار ہراج دو مرتبہ رکنِ قومی اسمبلی، ایک بار رکنِ پنجاب اسمبلی، وفاقی وزیر، صوبائی وزیر اور چیئرمین ایرا (Earthquake Reconstruction & Rehabilitation Authority) رہ چکے ہیں۔ اپنے ہر منصب پر انہوں نے جو شفافیت، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کا مظاہرہ کیا، وہ ان کی قیادت کے جوہر اور خاندانی ورثے کا عکاس ہے۔
راقم الحروف کو جب بین الاقوامی جریدے "ایمبیسڈر انٹرنیشنل" میں بطور کوارڈینیٹر پنجاب تقرری کا اعزاز حاصل ہوا تو اسلام آباد کی مصروفیات میں زندگی کا ایک نیا باب شروع ہوا۔ انہی مصروف دنوں میں سردار حامد یار ہراج کی خانیوال سے وابستہ محبت ایک بار پھر نمایاں ہوئی۔ جب انہیں اس تقرری کی اطلاع ملی تو انہوں نے نہ صرف بھرپور حوصلہ افزائی کی بلکہ اپنی سرپرستی اور شفقت سے رہنمائی بھی فراہم کی — یہ خانیوال کے باسیوں سے ان کے والہانہ تعلق اور اخلاص کا زندہ ثبوت ہے۔
حالیہ دنوں میں اسلام آباد سے خانیوال واپسی کے سفر کے دوران سردار حامد یار ہراج کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ ان کی محبت بھری گفتگو، شگفتہ مزاجی، ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری بصیرت اور موجودہ حالات پر پرمغز تبصرے اس سفر کو یادگار بنا گئے۔ ان کی شخصیت کی سادگی، وقار اور فکری گہرائی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ محض سیاستدان نہیں بلکہ عوامی خدمت اور فکری رہنمائی کی روشن علامت ہیں
DGPR Punjab Govt of Punjab Multan Punjab Police Pakistan Khanewal police news Commissioner Multan Khanewal Sardar Ahmad yar Hiraj Lovers Sardar Hamid Yar Hiraj Syed Bagh Ali Naqvi