Deputy Director Colleges Khanewal

Website

Deputy Director Colleges Khanewal Sharing official updates, activities & academic achievements and educational initiatives of colleges

23/09/2026
پہلی پوزیشن خانیوال کے نام!​ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔  ​آرٹس گروپ میں میمونہ بتول (گورن...
23/09/2026

پہلی پوزیشن خانیوال کے نام!
​ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
​آرٹس گروپ میں میمونہ بتول (گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، خانیوال) نے 1110 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
​ہونہار طالبہ اور ان کے اساتذہ کو بہت بہت مبارکباد! 💐🎈

تعلیمی میدان سے بڑی اور خوش آئند خبر!​بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان نے انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتح...
22/09/2026

تعلیمی میدان سے بڑی اور خوش آئند خبر!
​بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ملتان نے انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
​آرٹس گروپ میں نیا ریکارڈ اور شاندار کامیابی!
اس سال کے نتائج میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، خانیوال کی ہونہار طالبہ میمونہ بتول نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے بورڈ میں اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
​نتیجے کی اہم تفصیلات:
​طالبہ کا نام: میمونہ بتول
​ادارہ: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، خانیوال
​گروپ: آرٹس گروپ (برائے طالبات)
​حاصل کردہ نمبر: 1110
​پوزیشن: پہلی پوزیشن
​میمونہ بتول کی یہ عظیم الشان کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت، والدیں کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے بلکہ خانیوال اور بالخصوص خواتین کے تعلیمی میدان میں اگے بڑھنے کی ایک روشن مثال بھی ہے۔
​ہم میمونہ بتول، ان کے اہل خانہ اور کالج کے تمام اساتذہ کرام کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور طالبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں!

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز: ڈاکٹر عمران احمد
✨🎉

حکومت پنجاب کے وژن کھیلتا پنجاب بڑھتا پنجاب کے تحت تیسرے ایچ ای ڈی پنجاب اے ڈی ایس بی ایس گیمز میں ملتان ڈویژن کی ٹیم نے...
12/09/2026

حکومت پنجاب کے وژن کھیلتا پنجاب بڑھتا پنجاب کے تحت تیسرے ایچ ای ڈی پنجاب اے ڈی ایس بی ایس گیمز میں ملتان ڈویژن کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
​بیڈمنٹن کے مقابلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال کے لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ٹیم نے شرکت کی۔ میڈم شاہدہ لیکچرار فزیکل ایجوکیشن اور فوکل پرسن برائے اسپورٹس کی زیر نگرانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
​اس موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی پی آئی ساؤتھ پنجاب جناب فرید شریف نے کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر کالجز طاہر سلطان خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال ڈاکٹر عمران احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان مشتاق احمد بھی موجود تھے۔
ملتان ڈویژن اور بالخصوص خانیوال کے دونوں کالجز سے حصہ لینے والی طالبات اور انہیں تربیت دینے والے اساتذہ اور ان اداروں کے پرنسپلز کو بہت بہت مبارکبادہو۔

08/09/2026

I am honoured to have a interaction with worthy DPI colleges Punjab Dr Sayed Ansar Azhar. Director Colleges Lahore, Multan, Bahawalpur, Gujranwala ,Sargodha, DDC Multan, Sargodha and Lahore were also present on the occasion

I am honoured to have a interaction with worthy DPI colleges Punjab Dr Sayed Ansar Azhar. Director Colleges Lahore, Mult...
08/09/2026

I am honoured to have a interaction with worthy DPI colleges Punjab Dr Sayed Ansar Azhar. Director Colleges Lahore, Multan, Bahawalpur, Gujranwala ,Sargodha, DDC Multan, Sargodha and Lahore were also present on the occasion

یومِ دفاع پاکستان ہر سال چھ ستمبر کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن ۱۹۶۵ کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جان...
07/09/2026

یومِ دفاع پاکستان ہر سال چھ ستمبر کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن ۱۹۶۵ کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شجاع غازیوں اور شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے باہمی اتحاد سے دشمن کا غرور خاک میں ملایا اور ملک کی آزادی کا پرچم بلند رکھا۔ پاک فوج کو سلام ہے جس نے شاداب وطن کی خاطر ہر قربانی دی۔ آج کا دن ہمیں اتحاد نظم اور قربانی کے جذبے سے اپنے ملک کی ترقی اور تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی ہدایت کے مطابق، نیز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور DPI کالج...
03/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی ہدایت کے مطابق، نیز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور DPI کالجز کے احکامات پر پاک چین تعلقات کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
​پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ڈویژنل لیول کے کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کروائے گئے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں DPI کالجز ڈاکٹر فرید شریف، ڈائریکٹر کالجز طاہر سلطان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال ڈاکٹر عمران احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان مشتاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لودھراں عديل شہزاد چیمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی طاہر عزیز ملانہ نے شرکت کی۔
​کوئز مقابلوں میں ضلع خانیوال کے طلباء نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں:
​دوسری پوزیشن: انیلہ نورین (BS کیمسٹری، گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال)
​تیسری پوزیشن: انظلہ شاہد (BS میتھ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز خانیوال)
​تقریب کے اختتام پر کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

01/09/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
​تقریب میں چیئرمین ملتان بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ صاحب، سیکرٹری ملتان بورڈ خرم شہزاد قریشی صاحب اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد صاحب نے بالخصوص شرکت کی۔
​اس کے علاوہ ملازمین یونین کے صدر نثار احمد اور بورڈ کے دیگر اعلیٰ افسران و اہلکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Address

Civil Line Khanewal
Khanewal
58251

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Colleges Khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share