31/07/2025
آج ایک تندور پہ روٹی لینے گیا، میں نے پیسے دیئے اور روٹی لگانے والے کو روٹی لگانے کا کہا۔۔
اسی دوران اک اور بندہ بھی آ گیا میرے پیچھے، اس کو شاید جلدی تھی یا بہت سے لوگوں کی طرح رعب جھاڑنا چاہتا تھا، تندور والے سے اس نے دو تین بار جلدی روٹی لگانے کا کہا، تندور والے نے سنی ان سنی کر دی۔۔۔
وہ صاحب جو رعب جھاڑ رہے تھے پھر اس نے مزید غُصے سے روٹی لگانے کو کہا جس کے جواب میں روٹی لگانے والے نے تاریخی جملہ کہا جس کے بعد میرے سمیت کسی کی اس کو روٹی جلدی لگا نے کے مطالبہ کی جرات نہ ہوئی۔۔۔
تندور والے نے کہا۔۔۔
"صبر کر ماما ، جے تُو ایڈا بدماش ہوندا تے گھر ای روٹیاں پکوا لیندا"😂😀
)