Umar Farooq Advocate

Umar Farooq Advocate فوجداری، سول ، فیملی، ریونیو، ایف آئی اے، بینکنک ، مقدمات میں قانونی مشاورت کیلئے رابطہ کریں
03004088809

25/04/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم،

ایاک نعبد وایاک نستعین
*اے اللہ!*
جمعہ کا دن ہے، ہم ٹوٹے دلوں کے ساتھ تیرے سامنے حاضر ہیں۔ ہماری پریشانیوں کو دور فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، اور ہمارے ہر دکھ کو خوشیوں میں بدل دے اور عمران خان سمیت تمام بے گناہ اسیران کو رہاہی عطا فرما ۔
*آمین

25/04/2025

Section 497 of the Pakistan Criminal Procedure Code (CrPC) deals with the grant of bail in cases of non-bailable offenses. It outlines when bail can be taken and certain limitations on the grant of bail, particularly for serious offenses.

10/04/2025

‏کبھی ہم نے سوچا کہ ایسا کیوں ہے

جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر حسین عسکری نے تحقیق کی کہ اسلامی ممالک کیسے اسلامی ہیں۔ اسلام میں ریاست اور معاشرے کے قوانین پر عمل کرنے والے ممالک کو تلاش کرنے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں اسلامی احکام پر عمل کرتے ہیں وہ مسلمان ممالک نہیں ہیں۔

اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سب سے زیادہ اسلام کی تعمیل کرنے والا ملک نیوزی لینڈ ہے جس کے بعد لکسمبرگ ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، آئس لینڈ، فن لینڈ، ڈنمارک چھٹے اور کینیڈا ساتویں نمبر پر رہے۔

ملائیشیا 38ویں، کویت 48ویں، بحرین 64ویں اور حیران کن طور پر سعودی عرب 131ویں نمبر پر ہے۔ گلوبل اکانومی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بنگلہ دیش کی پوزیشن سعودیوں سے نیچے ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسلمان نماز، روزہ، سنت، قرآن، حدیث، حجاب، داڑھی، لباس کے بارے میں بہت محتاط ہیں لیکن ریاستی، سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اسلام کے قوانین پر عمل نہیں کرتے۔

مسلمان دنیا میں کسی سے بھی زیادہ مذہبی خطبات، واعظ نصیحتیں سنتے ہیں، لیکن کوئی بھی مسلمان ملک دنیا کا بہترین ملک نہیں بن سکا۔ لیکن پچھلے ساٹھ سالوں میں مسلمانوں نے جمعہ کا خطبہ کم از کم 3000 مرتبہ سنا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک غیرت مند چینی تاجر نے کہا کہ مسلمان تاجر ہمارے پاس دو نمبر کی جعلی چیزیں بنانے کا آرڈر لے کر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فلاں فلاں مشہور کمپنی کا لیبل لگاؤ۔ بعد میں جب میں نے ان سے کہا کہ ہمارے ساتھ کھانا کھاؤ تو انہوں نے کہا کہ یہ حلال نہیں ہے اس لیے میں نہیں کھاؤں گا۔ تو کیا نقلی اشیاء بیچنا حلال ہے؟

ایک جاپانی نو مسلم نے کہا کہ میں مغربی ممالک میں غیر مسلموں کو اسلام کے اصولوں پر چلتے ہوئے دیکھتا ہوں اور مشرقی ممالک میں میں اسلام کو دیکھتا ہوں لیکن مسلمان نہیں ہیں۔

اسلام صرف نماز اور روزہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے اور دوسروں کے ساتھ رابطے اور رفاقت کا معاملہ ہے۔

جو شخص روزہ دار نماز پڑھتا ہے اور اس کی پیشانی پر نشان ہے وہ اللہ کے نزدیک منافق ہوسکتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حقیقی پرولتاریہ اور خالی ہاتھ وہ لوگ ہیں جو روزے، نماز، کثرت حج، صدقات کے ساتھ حاضر ہوں گے، لیکن بدعنوانی، مال ہتھیانے کی وجہ سے خالی ہاتھ جہنم میں جائیں گے۔ دوسروں کو حقوق نہ دینا اور لوگوں پر ظلم کرنا۔"
اسلام کے دو حصے ہیں، ایک 'ایمان' کہلانے والے عقیدے کا عوامی اعلان، اور دوسرا 'احسان' نامی ایمان کا موضوع، جو کہ صحیح معاشرتی اصولوں پر عمل کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ اگر دونوں پر عمل نہ کیا جائے تو اسلام ادھورا رہ جاتا ہے جو ہر نام نہاد مسلم ملک میں ہو رہا ہے۔

مذہبی ممنوعات کی پابندی انسان کی ذاتی ذمہ داری ہے اور یہ اللہ اور بندے کے درمیان معاملہ ہے۔ لیکن معاشرتی اصولوں کی پابندی ایک بندے اور دوسرے کے درمیان معاملہ ہے۔ دوسرے لفظوں میں اگر مسلمان اپنی زندگیوں میں اسلامی اصولوں پر عمل نہیں کریں گے تو مسلم معاشرہ بگڑ جائے گا اور ہمارا مستقبل بے عزت ہو جائے گا۔

لارڈ برنارڈ شا نے ایک بار کہا تھا کہ ’’اسلام بہترین مذہب ھے اور مسلمان بدترین پیروکار ہیں‘‘۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق بھی کیسے عطا فرمائے جب ہم نے کبھی کوشش ہی نہیں کی

25/03/2025

عاق نامہ سے مراد کسی سے تعلق واسطہ ختم کرنا ہے۔ آپ نے اکثر اخبارات میں دیکھا ہو گا کہ باپ نے اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کردیا۔ یاد رکھیں قانون کی نظر میں عاق نامے کی کوئی اہمیت نہیں. عاق نامہ ہو یا کوئی بھی ایسا اعلان، معاہدہ جس کے تحت کسی شرعی وارث کو اسکے حق سے مرحوم کیا جائے تو اسکی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں. اعلیٰ عدلیہ اپنے متعدد فیصلوں میں یہ قرار دے چکی ہے کہ عاق نامہ کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے کسی وارث کو اس کے حق سے محروم رکھا جاسکتا ہے. والد کی وفات کے بعد عاق کیے گئے بیٹے یا بیٹی کو اتنا ہی حصہ ملے گا جتنا باقی وارثان کو. لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے 2013 PLD 464 میں قرار دیا ہے کہ عاق نامہ سے مراد لیا جائے گا کے والد اپنے عاق کیے گئے بیٹے کے قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ایک اور جگہ اعلی عدلیہ نے فیصلہ دیا اسلامی قانون میں شرعی وارثان کو ان کے حق سے محروم رکھنے کی کوئی گنجائش نہ ہے عاق نامہ اس حد تک قابل عمل ہے کہ اس سے مراد والدین اپنی نافرمان اولاد کے قول و فعل اور لین دین کے معاملات سے لا تعلق ہیں اور باقی شرعی وارثان کو ہر صورت منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے حصہ ملے گا لیکن چند ایک صورت ہیں جس میں شرعی وارث کو حصہ نہیں ملتا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 317 کے تحت اگر وہ شرعی وارث اس کو قتل کردے جس کی زمین سے حصہ ملنا تھا اس صورت میں اس شرعی وارث کو اس کی جائیداد سے حصہ نہیں ملے گا بالفرض بیٹا باپ کو قتل کردے اس صورتحال میں اس قاتل بیٹے کو مقتول باپ کی جائیداد سے حصہ نہیں ملے گا۔ اگر کوئی بیٹا یا بیٹی بہت ہی نافرمان ہے والدین کی کبھی فرمانبرداری نہیں کی الٹا والدین کے لئے مشکل و رسوائی کا باعث بنی ایسی صورتحال میں والدین اس نافرمان بیٹا یا بیٹی کو وراثت میں حصہ نہیں دینا چاہتے تو قانون نے ان کو حق دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے فرمانبردار بیٹا بیٹی کو انکے حصے سے زیادہ یا پوری جائیداد ہبہ/تحفہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی زندگی میں کسی غیر وارث کو بھی اپنی تمام جائیداد تک ہبہ کرسکتے ہیں۔

عاق کر نا / عاق نامہ ... عاق نامہ کی بنیاد پر کسی کو وراثت سے محروم نہیں کیا جاسکتا ،اگر کسی شخص کو عاق نامہ کی بنیاد پر جائیداد سے محروم کردیا جاۓ تو ایسا شخص کسی بھی وقت سول کورٹ میں مقدمہ دائر کر کے اپنا وراثتی حصہ claim کرسکتا ھے.
2005 YLR 1814
وراثتی معاملات میں عاق نامہ کا کوئی لینا دینا نہیں
P L D 2013 Lahore 464
عاق نامہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ کسی بھی شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
2011 YLR 697

اس  (Heron) نے جلد بازی میں خطرناک مچھلی (American Eel) کا شکار کیا اور اسے سالم نگل لینے کے بعد آسمان کی طرف اڑ گیالیکن...
14/03/2025

اس (Heron) نے جلد بازی میں خطرناک مچھلی (American Eel) کا شکار کیا اور اسے سالم نگل لینے کے بعد آسمان کی طرف اڑ گیا
لیکن بہت جلد اسے احساس ہوا کہ مچھلی پیٹ پھاڑ کر باہر نکل رہی ہے
چنانچہ اب یہ پرندہ ہمیشہ کے لئے زمین پر آ رہا ہے.
لہذا رزق کے حصول میں عجلت سے کام لیتے ہوئے اپنے لئے غلط لقمے اور غلط راستے کا انتخاب نہ کریں.
کیا خبر کہ رزق کا وہ لقمہ، معاش کا وہ ذریعہ آپ سے بطور قیمت آپ کی زندگی ہی وصول کر لے

02/03/2025

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فوجداری اپیل (51928/24) کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے متعلقہ سیشن کورٹ میں ریڈکے دوران بنائی جانے والی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کی کاپی (USB) میں مہیا کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ جس پر لاہو ر ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور لاء آفیسر کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ اگر استغاثہ ریڈ کے دوران بنائی گئی ویڈیو ریکارڈنگ کی USB بطور ثبوت چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کرے گا، تو ملزم ویڈیو ریکارڈنگ کی USB کی کاپی لینے کا حقدار ہو گا۔ عدالت نے مزید قرار دیا ہے کہ استغاثہ کو ملزمان کی تعداد کے مطابق ویڈیو ریکارڈنگ کی USB کاپیاں عدالت میں جمع کروانا ہونگی تاکہ تمام ملزمان کو ویڈیوریکارڈنگ کی کاپی مہیا کی جاسکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس سے عدالتی حکم کی تعمیل کروائیں گے

             Actres  # jamilanagudu with   and  also known as   in    movie📽📺👈                                    ❤❤❤❤❤....
27/02/2025

Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈 ❤❤❤❤❤.. ‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعینToday the best ⚡❤‍🩹.. Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈 ❤❤❤❤❤..

Address

Post Office Street District Courts Khanewal
Khanewal
58150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar Farooq Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share