
01/05/2025
جنرل بخشی کی چیخیں ایسے ہی نہیں نکل رہی تھیں 😁
آج پاکستانی فضائیہ نے تھنڈر کی تصویر جاری کی جس میں ڈوئل ریکس پر لانگ رینج BVRs PL15 ایئر ٹو ائیر میزائل نصب ہیں۔ یہ حالیہ پاک انڈیا کشیدگی کے باعث تصویر جاری کی گئی ہے اس سے پہلے ایسی کوئی تصویر نہیں نکالی گئی تھی۔
بہرحال پاکستانی ڈیفینس enthusiasts جشن منا رہے ہیں۔
اس سے پاکستانی فضائیہ کی طاقت میں وہ اضافہ ہوا ہے کہ بلامبالغہ انڈیا کی رات کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی سے بھی زیادہ ہے۔ اس رینج پر انڈیا کے پاس BVR کیپیبلٹی بہت ہی محدود اور قلیل ہے صرف رافیل طیاروں پر ہے وہ بھی میٹیور میزائل کی شکل میں اس میں بھی بہرحال انڈین قابلیت پر شکوک موجود ہیں۔
لیکن پاکستان کی یہ کیپیبلٹی لامحدود ہے کیونکہ تھنڈر ہمارا اپنا پلیٹ فارم ہے جتنا چاہیں بنا لیں جتنا چاہیں سکریمبل کر لیں اور تھنڈر پر PL15 کی تنصیب کے بعد صرف تھنڈر طیارہ ہی انڈیا کی ستر فیصد ایئرفورس کے لیے کافی ہو جاۓ گا الحمد اللہ