Daily Baitak Multan-Khangarh

Daily Baitak Multan-Khangarh Daily Baithak Khangarh
City Based News Platform

14/10/2025

اس بچے کا نام ذوالقرنین ہے
ذوالقرنین آج سے تین چار سال قبل اپنے گھر سے بچھڑا تھا اور لاوارث حالت میں بہاولپور کے ایک ادارے کو ملا تھا۔
اپنا ایڈریس یاد نہیں ہے۔جوجو علاقے بتائے تھے وہاں ادارے والے لیکر گئے تھے لیکن وہاں انکے ورثاء نہیں ملے۔
ذوالقرنین کے والد کا نام یاسین ہے جو ایک میڈیسن کمپنی میں کام کرتا تھا پھر بینک میں جاب شروع کی۔
والدہ کا نام نادیہ ہے۔
بھائیوں کے نام اویس، سنی اور حسنین یاد ہیں۔
بہنیں فاطمہ،گڑیا اور ثریا یاد ہیں۔
چچا کا شاہ نواز بسکٹ کمپنی میں کام کرتا تھا۔
قوم بھٹی ہے۔
پنجاب بھر کے تمام دوست اس پوسٹ کو خوب شئیر کریں تاکہ ذوالقرنین اپنے پیاروں کو مل جائے اور ماں باپ کے دلوں کو سکون پہنچے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایک کریں۔
+923162529829

7 Oct 2025

11/09/2025
13/08/2025

حرمِ شریف کی روح پرور فضاؤں میں شان و عظمت کے ساتھ لہراتا سبز ہلالی پرچم

04/08/2025

*پیرا فورس کا اہم پیغام / دکاندار و عوام الناس کے نام*

حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق دکان سے باہر ڈسپلے مکمل طور پر ممنوع ہے

✅ گھروں اور گلی محلوں میں سپیڈ بریکر، تھڑے، ریمپ وغیرہ نہ بنائیں، بنے ہوئے ہیں تو فوری ختم کریں

✅ کوئی بھی دکاندار کسی قسم کا سامان اپنی دکان کے شٹر سے باہر ہرگز نہ رکھے

✅ پیرا فورس (PERA) کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں

✅ خلاف ورزی اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں دکان سیل، بھاری جرمانہ یا گرفتاری ہو سکتی ہے۔

✅ سفارش یا سیاسی مداخلت پر بھی قانونی کارروائی ہوگی

✅ لہٰذا پریشانی اور کارروائی سے بچیں، قانون پر عمل کریں

*منجانب: (PERA)*

04/08/2025

الحمدللہ! لاپتہ ہونے والے دونوں بھائی رحمت اللہ اور اشفاق بخیروعافیت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
تمام احباب کے تعاون کا شکریہ

4 اگستیوم شہداء پولیس
04/08/2025

4 اگست
یوم شہداء پولیس

🔴 تلاش گمشدگی - انتہائی اہم اطلاعدو کمسن بھائی رحمت اللہ عمر (عمر: 15 سال) اور اشفاق عمر (عمر: 13 سال) ساکن عثمان کوریا،...
31/07/2025

🔴 تلاش گمشدگی - انتہائی اہم اطلاع

دو کمسن بھائی رحمت اللہ عمر (عمر: 15 سال) اور اشفاق عمر (عمر: 13 سال) ساکن عثمان کوریا، شاہ جمال، مورخہ 28 جولائی بروز منگل سے لاپتہ ہیں۔

دونوں بچے خان گڑھ کے مدارس میں زیرِ تعلیم ہیں:

رحمت اللہ: مدرسہ فیضانِ مدینہ نئی بستی خان گڑھ میں قاری یٰسین کے پاس پڑھتا ہے۔

اشفاق: مدرسہ بستی قاسم والا خان گڑھ میں قاری محمد شاہد سندیلہ کے شاگرد ہیں۔

چھٹی گزارنے کے بعد دونوں بچے اپنے گھر عثمان کوریا، شاہ جمال سے بس میں سوار ہو کر خان گڑھ کے لیے روانہ ہوئے۔ صبح 9 بجے انہوں نے خان گڑھ اڈا (شاہ جمال چوک) پر بس سے اترنے کے بعد تاحال مدرسے نہیں پہنچے۔
اب تین دن گزر چکے ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

والد کا نام: خادم حسین

قوم: ماچھی

پیشہ: محنت کش

رہائش: عثمان کوریا، شاہ جمال

📞 رابطہ نمبر: [03041217815]
جس بھائی کو بھی ان بچوں کے بارے میں کوئی اطلاع یا نشاندہی ملے تو فوراً والد خادم حسین سے مذکورہ نمبر پر رابطہ کرے۔

اللہ پاک ان بچوں کو بحفاظت والدین سے ملا دے۔ آمین۔
📢 براہِ کرم یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچوں کی جلد از جلد بازیابی ممکن ہو سکے۔

احمدپور شرقیہ/ بہاولپور طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا، 1 طالبہ جانبحق، 10 زخمیاسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نو...
01/07/2025

احمدپور شرقیہ/ بہاولپور

طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا، 1 طالبہ جانبحق، 10 زخمی

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا

حادثہ کا شکار وین پرائیویٹ طالبات کو پیپر دلوانے کے لئے لیاقت پور سے احمد پور شرقیہ آئی تھی

01/07/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
افسوسناک خبر! شاہجمال مظفرگڑھ کا ہونہار نوجوان پروفیسر انتقال کرگیا

موت ایک سیکنڈ کی مہلت بھی نہیں دیتی۔

شاہجمال مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان، محنتی اور باصلاحیت پروفیسر محمد نیاز، جو لاہور کے کرسنٹ ماڈل سکول میں استاد کے فرائض انجام دے رہے تھے، دورانِ ٹریننگ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مرحوم بظاہر صحت مند، متحرک اور پرعزم شخصیت کے مالک تھے اور لیکچر کے دوران ہی پل بھر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یہ واقعہ ہمارے لیے ایک گہرا سبق ہے کہ زندگی کی کوئی ضمانت نہیں، کسی بھی لمحے سب کچھ ختم ہو سکتا ہے۔

پروفیسر محمد نیاز کی ناگہانی موت علمی حلقوں، اہلِ علاقہ اور ان کے شاگردوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ایک روشن چراغ بجھ گیا اور شاہجمال مظفرگڑھ کا ایک ستارہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ادارے کے ان افسران خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے، جو مبینہ طور پر قانون کے رکھوالے ہونے ک...
17/04/2025

ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ادارے کے ان افسران خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے، جو مبینہ طور پر قانون کے رکھوالے ہونے کے بجائے کرپٹ مافیا کے زرخرید غلام بنے ہوئے ہیں۔ مافیا کے سہولتکار بن کر صحافت کی دہلیز پر دھاوا بول رہے ہیں۔

Government of Pakistan Prime Minister's Office of Pakistan Mian Shehbaz Sharif

07/04/2025

مولانا فضل الرحمان کے بھائی سابق بیوروکریٹ انجینئرضیاءالرحمان کا تونسہ کے عوامی جلسہ میں سرائیکی زبان میں خطاب

29/03/2025

Address

Khangarh
34350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Baitak Multan-Khangarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share