خان پور نیوز میڈیا سیل

خان پور نیوز میڈیا سیل اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات ناانصافی۔ظلم وزیادتی کے

31/05/2025

تحریک انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

31/05/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

31/05/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنسابق ایس ایچ او رانا محمد رمضان شہید کی بیٹی جو کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئی...
28/05/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
سابق ایس ایچ او رانا محمد رمضان شہید کی بیٹی جو کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئی ہے ۔
ان کی نماز جنازہ 06:30 بجے شام
(بستی رانا عبید اللہ) ان کی رہائش گاہ میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
برائے رابطہ:- 0300.9660092

28/05/2025

میانوالی جہاز چوک پر ٹریفک پولیس کا شہریوں پر تشدد ویڈیو وائرل

وجہ اہلکاروں نے موٹر سائیکل کی چابیاں چھین لیں جوانوں نے کہا آپ قانونی کارروائی کرو چابی نہ چھینو اس بات پر کھلے عام بدترین تشدد… زرائع

24/05/2025

صحافی کی کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہوتی بس سچ لکھنے و دیکھانے پر ادارے اور کرپٹ لوگ
ان کے مخالف بن جاتے ہیں
اللہ تعالی سچ وحق لکھنے والے صحافیوں کی حفاظت کرے

20/05/2025

شبیر لٹھانی حکومت کے سامنے سرنڈر ہونے کے لیے تیار، دو مہینے پہلے میں نے اپنا بھائی اور ایک کزن کو بھی حکومت کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا ان کے کافی مسلے ہل ہوگئے ہیں میں بھی جلد سرنڈر ہونے کے لیے تیار ہوں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صرف ایک لفظ اس انسان کےلیے, تعریف تنقید   مرشد
19/05/2025

صرف ایک لفظ اس انسان کےلیے, تعریف تنقید
مرشد

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہل خانہ اور وکلأ سے ملک میں جاری لاقانونیت اور فسطائیت  پر گفتگو:- 13 مئی 2025“پاکستانی قوم ...
15/05/2025

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہل خانہ اور وکلأ سے ملک میں جاری لاقانونیت اور فسطائیت پر گفتگو:
- 13 مئی 2025

“پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے۔ سویلینز کا ملٹری ٹرائل قانونی قرار دینا اسی ترمیم کا نتیجہ ہے۔ ایوانوں میں اس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے تو صرف کٹھ پتلی تھے اور احکامات کی پاسداری کر رہے تھے۔

دنیا کی کسی جمہوریت میں اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا مذاق نہیں ہوتا کہ انہیں احتجاج کرنے پر ملٹری کورٹس کے حوالے کر دیا جائے۔ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔

نو مئی کے واقعات میں اپنے بچوں کو سزائیں دینے کے بجائے توجہ ہندوستان سمیت دیگر اندرونی و بیرونی مسائل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے۔

جن نوجوانوں کو ملٹری کورٹس سے دس، دس سال کی سزائیں دلوائی گئی ہیں ان کا جرم صرف احتجاج کرنا ہے۔ بارہا کہتا ہوں کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی جائے تا کہ معلوم ہو سکے کہ اصل مجرمان کون ہیں اور سزائیں کن کو ملنی چاہئیں۔ یوں کسی آرمی افسر کے کہنے پر قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کرنا ظلم ہے۔

چھبیسویں آئینی ترمیم کا دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے۔ ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ میرے خلاف جھوٹے اور بوگس مقدمات اسی لیے چل رہے ہیں کیونکہ عدلیہ آزاد نہیں ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس سمیت میرے خلاف بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں اس لیے مرضی کے ججز لانے کے باوجود میری اپیلیں مسلسل التوا میں رکھی جا رہی ہیں۔ جس دن میرے مقدمات میرٹ پر سنے گئے سب کا خاتمہ ہو جائے گا۔

میرا تمام پارٹی عہدیداران کے لیے واضح پیغام ہے کہ وہ تحریک چلانے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ میری پہلی ترجیح تحریک اور پارٹی کی تنظیمِ نو ہے۔

جنید اکبر پر مجھے پورا اعتماد ہے۔ اگر وہ تنظیمی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنے کے ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی چلا سکتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔”

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون کے سرپرستی  اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور کی انتظامیہ کے...
12/05/2025

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون کے سرپرستی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور کی انتظامیہ کے ویژن کے تحت، محمد آصف کی تحریری شکایت پر مجسٹریٹ کی نگرانی میں ایف آئی اے ٹیم بہاولپور نے ٹریپ چھاپہ مارا۔ کامیاب ٹریپ چھاپے کے نتیجے میں، حسن عسکری، لائن سپرنٹنڈنٹ فورٹباس MEPCO سب ڈویژن بہاولنگر کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ - اس کے بعد PS FIA بہاولپور میں FIR نمبر 169/20 درج کی گئی اور تفتیش سب انسپکٹر عبدالوکیل ایس ایچ او تھانہ ایف ائی اے بہاولپورب کے سپرد ہوئی ۔ تفتیش مکمل ہونے پر رپورٹ U/Sec. 173 Cr.P.C. عدالت میں آج مورخہ 12.05.2025 کو مذکورہ ملزم کو معزز سپیشل جج سنٹرل ملتان (کیمپ بہاولپور) نے دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

12/05/2025

خانپور:::؛
میرا نام مبین بی بی ہے میں احمد ٹاؤن میں فوزیہ نام کی عورت کے مکان میں کرائے پر رہتی ہوں مکان کرائے پر لینے سے پہلے مینے فوزیہ بی بی سے کہا کہ کرایہ نامہ بنوا لیتے ہیں تو فوزیہ بی بی نے مجھے کہا کوئی بات نہیں آپ یہاں رہتی ہو کرایہ نامہ کی کوئی ضرورت نہیں بس کرایہ 1 مہینے کا ایڈوانس دے دو میرا ایک مہینے کا کرایہ فوزیہ بی بی کے پاس ایڈوانس کے نام پر جمع ہے مجھے جب رہتے ہوئے 2 مہینے گزرے تو پتہ چلا کہ یہ فوزیہ بی بی اپنے گھر میں 2 نمبر کام کرتی ہے ہر آئے روز چیخ و پکار کی آوازیں آنا روز کا معمول بن گیا پھر کچھ وقت گزرا تو مزید پتہ چلا کہ یہ فوزیہ بی بی کبہ خانہ چلانے کے ساتھ ساتھ منشیات کی بھی بہت بڑی ڈیلر ہے اس کے گھر میں بڑے بڑے معززین کا آنا روٹین ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اپنا روم گھنٹے کے حساب سے بھی دیتی ہے ایک دن میں کم از کم 3 سے 4 لڑائیاں ضرور ہوتی ہیں تو مینے فوزیہ بی بی سے کہا کہ میرا آپ کے پاس ایک مہینے کا جو کرایہ جمع ہے میں اس مہینے مکان خالی کر رہی ہوں وه کرایہ برابر ہو جاۓ گا تو فوزیہ بی بی نے مجھے گندی گندی گالیاں دینا شروع کردی ساتھ ہی اس کے دلال جن کا نام ملک عثمان،احمد اور عمیر نامی شخص نے اور فوزیہ سمیت سب نے مل کر مجھ پر تشدد کیا مینے فورن مکان خالی کیا اور دوسرے مکان میں شفٹ ہو گئی اس فوزیہ بی بی نے میرا کولر پنکھا ایک چھت والا پنکھا اور چھوٹا موبائل مجھ سے چھین لیا مینے 15 پر کال کی پولیس موقع پر پہنچی ضرور مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ 15 کی کال پر 8 گھنٹوں کے اندر ایف آئی آر ہو جاتی ہے میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار فوزیہ بی بی ہو گی میری ایس ایچ او سٹی خانپور،ڈی ایس پی خانپور،ڈی پی او رحيم یار خان،آر پی او بہاولپور،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب مريم نواز سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں مجھے انصاف دیا جاۓ

11/05/2025

4۔ گجرات ایئر بیس

مغربی سرحد پر بھارتی فضائیہ کی ریپڈ ریسپانس فورس کا مرکز تھا

1985ء سے چلنے والی یہ تنصیب پاکستانی حملے کے بعد مکمل طور پر ناکارہ بنا دی گئی

رن وے تباہ، ہینگر راکھ کا ڈھیر ہو گئے، مجموعی نقصان 1.4 ارب ڈالر

Address

Khanpur Janubi
64100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خان پور نیوز میڈیا سیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to خان پور نیوز میڈیا سیل:

Share