Such ki awaz

Such ki awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Such ki awaz, News & Media Website, .

پریس کلب مرکز رکن پور کے انتخابات مکمل ہوگئے صدر چوہدری سہیل اور جنرل سیکرٹری ملک آصف خالد ، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عطاء الل...
17/02/2025

پریس کلب مرکز رکن پور کے انتخابات مکمل ہوگئے
صدر چوہدری سہیل اور جنرل سیکرٹری ملک آصف خالد ، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عطاء اللہ ڈوڈی ، سینیئر نائب صدر عبد الستار خان کورائی ، نائب صدر ملک رشید مانک ، نائب صدر دلشاد خان چانڈیہ ، لیگل ایڈوائزر عزیر خان گوپانگ ( ایڈووکیٹ) ، نائب صدر ملک وقار دیول ، جنرل سیکرٹری اکمل خان سانگھی جوائنٹ سیکرٹری رئیس اسداللہ خان غالب ، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر رمضان لانگ ، فنانس سیکرٹری جام نذیر احمد ، انفارمیشن سیکرٹری اسحاق رضا خان ڈوڈی ، منتخب ہو گئے اعزازی تقریب میں سینئر صحافی ، صحافتی تنظیم کے عہدیداران اور وکلا نے شرکت کی

تفصیل کے مطابق پریس کلب مرکز رکن پور کی کابینہ سال 2025 کے انتخابات مکمل ہوگئے انتخابات کے بعد اعزازی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینیئر صحافی ملک اشفاق احمد مانک ممبر رجسٹرڈ پریس کلب ظاہر پیر ، سینیئر صحافی جام محمد عمیر ، سینئیر صحافی جام اصغر آہنہ (ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری الیکٹرانک میڈیاکلب خانپور) سینیئر صحافی ظفر اقبال نمائندہ ٹی وی ٹو ڈے ، ایڈووکیٹ عزیرخان گوپانگ نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ آپس میں محبت اور اتحاد قائم رکھیں ۔ مثبت صحافت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحافیوں کی مسائل کو حل کرنے میں صحافتی تنظیموں جس میں جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان اہم کردار ادا کر رہی ہے صحافیوں کو چاہئیے وہ اپنے شہر کے مسائل اجاگر کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پریس کلب مرکز رکن پور کی نو منتخب باڈی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی نو منتخب صدر چودھری محمد سہیل نے اپنے خطاب میں تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام صحافی برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اگر کسی صحافی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو پورا پریس کلب اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ہمیں اس کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر نامزد عہدیداران اور مہمانانِ گرامی نے پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such ki awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share