Voice Of Khanpur

Voice Of Khanpur Voice Of Khanpur . Haq such ki awaz

خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈامورخہ: 07 اگست 2025اسسٹنٹ کمشنر خان پور،  محمد ڈاکٹر تزئین ظفر نے آج  سروس ڈلیوری سنٹر خان پو...
07/08/2025

خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا
مورخہ: 07 اگست 2025
اسسٹنٹ کمشنر خان پور، محمد ڈاکٹر تزئین ظفر نے آج سروس ڈلیوری سنٹر خان پور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور سنٹر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاف کو شہریوں کی بہتر خدمت سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ خواتین، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے میں خصوصی ترجیح دی جائے۔
Voice Of Khanpur
Assistant Commissioner Khanpur, Haripur

07/08/2025

خانپور ڈیم اپڈیٹ
خانپور ڈیم میں پانی کا لیول 1972 فٹ تک پہنچ گیا جبکہ ڈیم کا آخری لیول 1983 فٹ
ہے
Voice Of Khanpur

صوبہ خیبر پختونخواہ کی تمام ویلج کونسلز اور نیبرہوڈ کونسلز میں صفائی مہم کے لیے سینیٹری ورکرز کی بھرتی کے لیے درخواستیں ...
07/08/2025

صوبہ خیبر پختونخواہ کی تمام ویلج کونسلز اور نیبرہوڈ کونسلز میں صفائی مہم کے لیے سینیٹری ورکرز کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں 22 اگست 2025 تک متعلقہ ویلج کونسل سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔ سلیکشن کا عمل قرعہ اندازی (لکی ڈرا) کے ذریعے کیا جائے گا۔ درخواست دہندگان کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ڈیوٹی کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک (یعنی 8 گھنٹے) ہوں گے جبکہ تنخواہ حکومتی لیبر رولز کے مطابق دی جائے گی۔
Voice Of Khanpur

06/08/2025

وفاقی دارالحکومت میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

*خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا**غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں* اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر  نے  پولیس...
05/08/2025

*خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا*

*غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں*
اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے پولیس کے ہمراہ خان پور میں غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
Voice Of Khanpur
Assistant Commissioner Khanpur, Haripur

05/08/2025

الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ 9ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیدیا
Voice Of Khanpur

خانپور محلہ راجگان نشاندہی پر ایکشن 🚫⛔️ٹی ایم او خانپور محترمہ عائشہ طاھرہ کی خصوصی  ہدایت پر ٹی ایم اے خانپور عملہ نے ن...
05/08/2025

خانپور محلہ راجگان نشاندہی پر ایکشن 🚫⛔️
ٹی ایم او خانپور محترمہ عائشہ طاھرہ کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے خانپور عملہ نے نشاندہی والی جگہ کو کلئیر کر دیا ٹی ایم اے خانپور ٹی ایم او محترمہ عائشہ طائرہ کی تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پر ڈالیں اور صفائی کا خاص خیال رکھ کر ایک باشعور اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
Voice Of Khanpur
Tehsil Municipal Administration Khanpur

ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، اپنے آپ کو لڑکی ظاہر کرکے ایبٹ آباد کے رہائشی کو بلا کر  جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو...
05/08/2025

ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، اپنے آپ کو لڑکی ظاہر کرکے ایبٹ آباد کے رہائشی کو بلا کر جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔
تھانہ سٹی کی حدود سکندرپور سرکاری باغ میں اپنے آپ کو لڑکی ظاہر کرکے ایبٹ آباد کے رہائشی کو بلاکر جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کا واقع پیش آیا ۔ مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 375A.355 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث گروہ کا مرکزی ملزم احسان اللہ ولد زر محمد سکنہ تورغر حال محلہ داؤد آباد سکندر پور کو گرفتار کرلیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ہیں ۔ملزم احسان اللہ کو پیش عدالت کیا گیا جہاں سے 03 یوم حراست پولیس منظور ہو کر مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
Voice Of Khanpur Haripur Police

ملک کے دیگر شہروں کی طرح خانپور شہر میں بھی کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹی ایم اے خانپور کے زیر اہ...
05/08/2025

ملک کے دیگر شہروں کی طرح خانپور شہر میں بھی کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹی ایم اے خانپور کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر نے کی. ریلی میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی
Voice Of Khanpur
Assistant Commissioner Khanpur, Haripur

04/08/2025

کل 5 اگست بروز منگل وفاقی حکومت کا 'یوم استحصال کشمیر' جبکہ اپوزیشن کا 'یوم احتجاج' منانے کا اعلان
Voice Of Khanpur

عوامی اطلاع
04/08/2025

عوامی اطلاع

خانپور میں نوجوان ڈوب گیا، ہسپتال منتقل کر دیا خان پور ڈیم میں بھمالہ کے مقام پر 27 سالہ نوجوان دانش سکنہ واہ کینٹ ڈوب گ...
04/08/2025

خانپور میں نوجوان ڈوب گیا، ہسپتال منتقل کر دیا
خان پور ڈیم میں بھمالہ کے مقام پر 27 سالہ نوجوان دانش سکنہ واہ کینٹ ڈوب گیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم خانپور اسٹیشن سے فوری موقع پر روانہ کر دی گئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ خانپور ڈیم پر سیر کیلئے آیا تھا اور نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکال لیا
Voice Of Khanpur Rescue1122 Haripur

Address

Khanpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Khanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category