Gilgit Baltistan Observer

Gilgit Baltistan Observer GB Observer: Your trusted source for news, analysis, and commentary on GB. Stay informed.

Gilgit Baltistan Observer is a news organization that covers a wide range of topics related to the Gilgit Baltistan region. The organization aims to provide its readers with in-depth and comprehensive coverage of the latest news and events from the region, including political, social, economic, and cultural developments. The Gilgit Baltistan Observer also features analysis, commentary, and opinion

pieces from local experts and journalists, as well as interviews with key figures in the region. With a focus on accuracy, objectivity, and integrity, the Gilgit Baltistan Observer is committed to providing its readers with reliable and unbiased news and information.

10/08/2026

ایجوکیشن فیلوز کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی.
زرائع

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کا عوام سے براہِ راست رابطہ رکھنا اور عام شہریوں کے لیے اپنے دفتر کے دروازے ...
10/08/2026

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کا عوام سے براہِ راست رابطہ رکھنا اور عام شہریوں کے لیے اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھنا ایک نہایت مثبت، قابلِ تعریف اور عوام دوست اقدام ہے۔
جمہوری نظام کی اصل خوبصورتی یہی ہے کہ حکمران اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں، عام آدمی اپنی مشکلات اور مسائل براہِ راست اپنے منتخب نمائندوں تک پہنچا سکے اور اسے اپنی فریاد سنانے کے لیے سفارش، اثر و رسوخ یا کسی لمبے راستے کی ضرورت نہ پڑے۔
اکثر ایک غریب، مزدور، طالب علم، نوجوان، تاجر یا عام شہری کے لیے سب سے بڑی مشکل یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مسئلے کو متعلقہ اعلیٰ حکام تک کیسے پہنچائے۔ ایسے میں اگر صوبے کا سربراہ خود عوام کی بات سننے کے لیے دستیاب ہو تو یہ عام آدمی کے لیے نہ صرف حوصلے کا باعث بنتا ہے بلکہ ریاستی اداروں پر اس کے اعتماد کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کا عام لوگوں کو دفتر تک رسائی دینا اس بات کا خوبصورت اظہار ہے کہ حکومت کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی نمائندے اور عوام کے درمیان جتنا زیادہ رابطہ ہوگا، اتنا ہی بہتر انداز میں مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ممکن ہوگا۔ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سننا، ان کی مشکلات کو سمجھنا اور متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت دینا ایک اچھی طرزِ حکمرانی کی علامت ہے۔
خاص طور پر گلگت بلتستان جیسے خطے میں، جہاں دور دراز علاقوں کے لوگ مختلف مسائل لے کر حکام تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، وہاں عوامی رسائی کو آسان بنانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
ہم وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کے اس عوام دوست رویے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوام سے براہِ راست رابطے کا یہ سلسلہ مزید مضبوط ہوگا، تاکہ عام آدمی کی آواز نہ صرف سنی جائے بلکہ اس کے مسائل کے عملی حل کے لیے بھی بروقت اقدامات کیے جائیں۔
عوام کے دروازے پر حکومت پہنچے تو اعتماد پیدا ہوتا ہے،
اور جب حکمران عوام کی بات سنیں تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔
ہماری دعا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی خدمت، شفافیت، میرٹ اور عام شہری کی عزت و تکریم کا یہ سفر مزید آگے بڑھے۔
عوام سے رابطہ ہی عوامی حکومت کی اصل پہچان ہے۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی سفارش پر گلگت بلتستان کابینہ کے مزید پانچ وزراء ...
10/08/2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی سفارش پر گلگت بلتستان کابینہ کے مزید پانچ وزراء کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی ہے اور انہیں باقاعدہ قلمدان بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔
گورنر گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان پانچوں وزراء کے قلمدانوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سید توقیر مہدی کو محکمہ پانی و بجلی، محمد دلپذیر کو محکمہ داخلہ، پولیس و جیل خانہ جات، امان علی کو محکمہ سکول ایجوکیشن، انور علی کو محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک و فشریز جبکہ اسد شفیق کو محکمہ معدنیات، صنعت، لیبر و تجارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اسد شفیق کو ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن کا اضافی قلمدان بھی تفویض کیا گیا ہے۔

10/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین آزر اسمبلی اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں

گلگت بلتستان اسمبلی نے خواتین کی معاشی بحالی، روزگار اور کاروباری مساوات کے فروغ کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔...
10/08/2026

گلگت بلتستان اسمبلی نے خواتین کی معاشی بحالی، روزگار اور کاروباری مساوات کے فروغ کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد ممبر اسمبلی کلثوم جہانگیر نے ایوان میں پیش کی۔

10/08/2026

*گلگت بلتستان سے پاکستان تک، الحاق کی تاریخی داستان ایک عینی شاہد کی زبانی*

قیامِ پاکستان کی تاریخ لاکھوں شہداء، مہاجرین اور بزرگوں کی بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے

پاکستان کے قیام کے عینی شاہدین آج بھی آزادی کے اس تاریخی سفر کی یادیں اپنے سینوں میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں

*گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری کاچو مہدی علی نے اُس وقت کے حالات اور عوامی جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ؛*
تقسیمِ ہند کے وقت برطانوی اقتدار کے خاتمے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مرضی سے پاکستان کا انتخاب کیا

وسائل اور ہتھیار نہ ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کی *،کاچو مہدی علی*

اُس دور میں بیشتر لوگ پڑھے لکھے نہ تھے مگر قائداعظم محمد علی جناح کے جذبۂ قیادت سے متاثر تھے *،کاچو مہدی علی*

قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کے قیام پر گلگت بلتستان کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان سے اپنی وابستگی مضبوط کی *،کاچو مہدی علی*

*گلگت بلتستان کےعوام کا پاکستان سے یہ مضبوط رشتہ آج بھی محبت، وفاداری اور لازوال قومی وابستگی کی روشن علامت ہے*

گلگت: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام ریٹرننگ آفیسرز کوہد...
09/08/2026

گلگت: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام ریٹرننگ آفیسرز کوہدایت دی ہے کہ انتخابی شیڈول کے مطابق 10 آگست 2026 سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کریں،جبکہ اپیلیں 18 سے 21 اگست تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 22 سے 28 اگست کے دوران کیے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست کو جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ یکم ستمبر کو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 اگست تا 17 اگست 2026،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کا اندراج 18 اگست تا 21 اگست 2026،اپیلوں پر فیصلہ 22 اگست تا 28 اگست 2026،نظرثانی شدہ فہرست امیدواران کی اشاعت 29 اگست 2026،دستبرداری اور حتمی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 31 اگست 2026،انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست امیدواران کی اشاعت یکم ستمبر 2026،پولنگ ڈے 27 ستمبر 2026 (اتوار) ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل انتخابی پروگرام کے تحت مکمل کیے گئے تمام مراحل اور اقدامات بدستور موثر اور قانونی طور پر درست تصور کیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایک نیا انتخابی ڈھانچہ ہے، اس لیے عوام اور امیدوار قانون کے مطابق انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں اور جمہوری نظام کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان

09/08/2026

ناممکن کو ممکن ہوتے دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں…
پھیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں آغا باقر حسین الحسینی آبدیدہ ہوگئے
ویڈیو بشکریہ محمد عمران امپیریل

09/08/2026

نایاب مارخور کا غیر قانونی شکار ملزمان کے خلاف ایکشن
شکار کئے گئے مارخور کا گوشت برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ملزمان کے خلاف باقائدہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

🥛✨ 100٪ خالص اور تازہ دودھ دستیاب ہے ✨🥛Blessed Agro Shop کی جانب سے اب آپ کے لیے 100٪ خالص اور تازہ دودھ دستیاب ہے۔۔🏨 ہو...
09/08/2026

🥛✨ 100٪ خالص اور تازہ دودھ دستیاب ہے ✨🥛

Blessed Agro Shop کی جانب سے اب آپ کے لیے 100٪ خالص اور تازہ دودھ دستیاب ہے۔۔

🏨 ہوٹلز اور کیفے کے لیے خصوصی رعایت!
📦 گھروں تک ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہے۔

📍 پتہ: ذوالفقار آباد چوک، جٹیال، گلگت۔۔

📱 واٹس ایپ / رابطہ:
0349-9049505

🥛 خالص دودھ، بہترین معیار اور آپ کے دروازے تک سہولت! ❤️
آج ہی رابطہ کریں اور تازہ دودھ حاصل کریں۔ 🌟

Address

Khapalu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Observer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share