Balghari Tech

Balghari Tech PRO BRANDING AND MARKETING SOLUTION FOR YOUR BUSINESS "BALGHARI TECH"

04/08/2026

Balghar Ranga

02/07/2026
ووٹ ایک قومی امانت ہے، اس کا درست استعمال باشعور اور دیانتدار قیادت کے انتخاب کی ضمانت ہے۔ اپنے ووٹ کو سوچ سمجھ کر استعم...
21/12/2025

ووٹ ایک قومی امانت ہے، اس کا درست استعمال باشعور اور دیانتدار قیادت کے انتخاب کی ضمانت ہے۔ اپنے ووٹ کو سوچ سمجھ کر استعمال کریں، کیونکہ یہی آپ کے بہتر مستقبل کی بنیاد ہے۔
صرف ٹرانسفارمر لانا یا کلوٹ بنانا ہی ترقی نہیں، اور نہ ہی صرف اسی بنیاد پر ووٹ دینا دانشمندی ہے۔ اصل ضرورت ایک ایسے نمائندے کے انتخاب کی ہے جو اپنے حلقے کی مؤثر انداز میں نمائندگی کر سکے، نوجوانوں کے لیے مفید پالیسیاں تشکیل دے سکے اور عوامی مسائل کو سمجھ کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ یہ سب ذمہ داریاں صرف تعلیم یافتہ، باہمت اور باصلاحیت نوجوان قیادت ہی بہتر طور پر نبھا سکتی ہے۔
گزشتہ پندرہ برسوں سے ہم انہی چند آزمودہ لیڈروں کو موقع دیتے آ رہے ہیں، مگر نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ ترقیاتی اعتبار سے ہمارا حلقہ آج بھی پیچھے ہے، بلکہ ضلع کے دیگر حلقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ محرومی کا شکار ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک نئے، باصلاحیت اور مخلص لیڈر کا انتخاب کریں جو ہمیں ان محرومیوں سے نکال سکے، ہمارے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچے اور اس کے لیے عملی جدوجہد کرے۔
لہٰذا حلقہ نمبر دو اور ضلع گانچھے کے معزز عوام سے گزارش ہے کہ آئیں، مل کر ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کریں اور رضاءالحق مدنی کا ساتھ دے کر ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔









07/10/2025

بلغار کے عوام کا مطالبہ
بلغار میں مسلسل بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ دن ہو یا رات، اندھیروں کا راج ہے۔ محکمہ برقیات کی نااہلی اور غفلت اپنی انتہا پر ہے۔
ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ نالائق اور نااہل افسروں کا فوراً تبادلہ کیا جائے!




07/10/2025

بلغار میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری! ⚡
بلغار کے عوام مسلسل اندھیروں میں دھکیل دیے گئے ہیں۔ بجلی کی تقسیم میں ناانصافی اپنے عروج پر ہے، جبکہ دوسرے علاقوں میں روشنی ہے اور بلغار مکمل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

محکمہ برقیات کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں! عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ فوری طور پر منصفانہ تقسیمِ بجلی کو یقینی بنایا جائے۔



05/10/2025

📢 محکمہ برقیات ہوش کے ناخن لے! ⚡

بلغار میں محکمہ برقیات کی نااہلی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ 😡

، نااہل افراد کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھانے اور کام سے غفلت برتنے کی وجہ سے یہ حال ہے کہ بجلی آنا بھی کسی معجزے سے کم نہیں!
یہاں کے بیشتر ملازمین کو کام کرنا آتا ہی نہیں، صرف گھر بیٹھ کر تنخواہ لینا ان کا معمول بن چکا ہے۔

ہم اعلیٰ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ: بلغار کے تمام نکمے ملازمین کے تبادلے کیے جائیں۔
دیگر علاقوں سے ہنرمند اور ذمہ دار اہلکاروں کو یہاں تعینات کیا جائے۔
تاکہ وہ یہاں آکر دیانتداری سے کام کریں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنا سکیں۔

📍 عوام مزید اندھیروں میں نہیں رہنا چاہتی — اب بہت ہو چکا!
#بلغار #لوڈشیڈنگ #نااہلی

05/10/2025

⚡ محکمہ برقیات بلغار — بس بہت ہو گیا! ⚡

سال بھر یہی رونا رہتا ہے:
“فلاں مشین خراب ہے، دو دن بجلی نہیں آئے گی!” 😡
آخر کب تک یہ بہانے سنیں؟
کیا ان کے پاس اتنے سالوں میں ایک بھی اہل بندہ نہیں جو نظام درست کر سکے؟

یہ سب نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔
میرٹ کو روند کر نالائق لوگوں کو نوکریاں دی گئیں،
جو کام کے وقت دفتر میں نہیں بلکہ گھروں میں آرام فرما ہوتے ہیں۔

محکمہ برقیات کے ان نکمے ملازمین نے عوام کی زندگی اندھیروں میں دھکیل دی ہے۔
ہم اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
🚫 ان تمام نااہل ملازمین کے تبادلے کیے جائیں،
اور دیگر علاقوں سے اہل اور محنتی افراد کو یہاں تعینات کیا جائے۔

اب عوام مزید اندھیروں میں نہیں رہ سکتی —
بلغار کے لوگ جاگ چکے ہیں!
#بلغار #لوڈشیڈنگ #نااہلی

27/07/2025

♧ا🖋ایک پہاڑی علاقے میں ایک بزرگ اپنے نوجوان پوتے کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ ہر روز صبح سویرے قرآن کی تلاوت کیا کرتے۔ پوتا بھی ہمیشہ ان جیسا بننے کی کوشش کرتا۔ ایک دن پوتا کہنے لگا ’’دادا، میں بھی آپ کی طرح قرآن پاک پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی۔ اور جو سمجھ آئے، جیسے ہی قرآن بند کروں، بھول جاتا ہوں۔ ایسے میں قرآن پڑھنے سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟‘‘
دادا نے خاموشی سے کوئلوں والی ٹوکری میں سے کوئلے نکال انگیٹھی میں ڈالے۔ پھر ٹوکری پوتے کو دے کر کہا ’’جا پہاڑ کے نیچے بہتی ندی سے مجھے پانی کی ٹوکری بھر کر لا دے۔‘‘
لڑکے نے دادا کی بات پر عمل کیا۔ لیکن واپس پہنچنے تک سارا پانی ٹوکری کے سوراخوں میں سے بہ گیا۔ دادا مسکرائے اور کہا ’’تم اس دفعہ اور زیادہ تیز قدم اٹھانا۔‘‘ یہ کہہ کر پوتے کو واپس بھیج دیا۔ لیکن اس بار وہ بالٹی میں پانی لے آیا۔ دادا نے کہا ’’مجھے بالٹی نہیں ٹوکری میں پانی چاہیے۔ تم ٹھیک سے کوشش نہیں کر رہے۔‘‘ اسے پھر نیچے بھیج کر وہ دروازے میں کھڑے دیکھنے لگے کہ پوتا کتنی سعی کرتا ہے۔ لڑکے کو علم تھا کہ سوراخوں بھری ٹوکری میں پانی بھرنا ناممکن ہے۔ بہرحال دادا کو دکھانے کے لیے ٹوکری پانی سے بھری اور انتہائی سرعت سے واپس دوڑپڑا۔ لیکن پہنچنے تک ٹوکری میں سے پھر پانی بہ چکا تھا اور وہ خالی تھی۔
لڑکے نے کہا ’’دیکھا دادا جان، اس میں پانی بھرنا بے سود ہے۔‘‘
دادا کہنے لگے ’’بیٹا! ٹوکری کی طرف دیکھو۔‘‘
اب نوجوان کو پہلی بار احساس ہوا کہ ٹوکری پہلے سے بہت مختلف لگ رہی تھی۔ وہ پرانی اور گندی ٹوکری اندر باہر سے صاف ستھری ہو چکی تھی۔ دادا نے کہا ’’بیٹا! ذرا دیکھو، کوئلوں سے سیاہ ہوئی ٹوکری بار بار پانی کے دھونے سے منزہ ہو گئی۔ اسی طرح جب ہم تلاوت قرآن کریں، تو چاہے اس کا ایک لفظ بھی نہ سمجھ پائیں، تلاوت ہمیں اندر اور باہر سے ایسے ہی پاک صاف کر دیتی ہے۔ یوں اللہ تعالیٰ ہماری زندگی بدل دیتا ہے۔‘

Address

Gilgit Baltistan
Khapalu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balghari Tech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share