
31/05/2025
ہمیں اپنے سوچ پر فخر ہے کہ ہم باجوڑ میں پادکاسٹ کو متعارف کروایا۔
آج سے ایک سال قبل، جب باجوڑ میں پوڈکاسٹ کا کوئی تصور تک نہ تھا، میں محمد عباس اور قیاس خان نے ایک منفرد سوچ کے ساتھ قدم آگے بڑھایا اور 'باجوڑ ٹائمز پاڈکاسٹ' کا آغاز کیا۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ باجوڑ کی تاریخ میں پوڈکاسٹنگ کو متعارف کروانے کا سہرا ہمارے سر ہے، اور باجوڑ ٹائمز پاڈکاسٹ کا تسلسل اسی طرح جاری رہے گا۔
اُس وقت کسی نے اس میدان میں قدم نہیں رکھا تھا۔ محدود وسائل اور سخت حالات کے باوجود، ہم دونوں نے یہ بڑا قدم اٹھایا۔ آج جب ہم دیکھتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی ہمارے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس جانب آرہے ہیں، تو ہم ان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔
مگر ہمارے اور دوسروں کے پوڈکاسٹ میں ایک *بنیادی فرق* ہے! ہمارا مقصد صرف پوڈکاسٹ نشر کرنا نہیں، بلکہ ہمارا اصل ہدف باجوڑ کے نوجوان ہیں۔ ہم دنیا کو دِکھانا چاہتے ہیں کہ ہمارے باجوڑ کے نوجوانوں میں کیا ٹیلنٹ ہے، کیا صلاحیتیں ہیں۔ نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں، اور انہیں آگے لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
'باجوڑ ٹائمز پاڈکاسٹ' کا ہر پروگرام اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔