News Portal Kharian

News Portal Kharian Providing latest news, advertisement, entertainment.

جوان بیٹی اور بے بس باپ دونوں نے کتنی مشکل سے موت کو گلے لگایا  ہوگا نا 😢 😭ڈی ایچ اے فیز 5 میں اپنی بیٹی کے ساتھ برساتی ...
25/07/2025

جوان بیٹی اور بے بس باپ دونوں نے کتنی مشکل سے موت کو گلے لگایا ہوگا نا 😢 😭

ڈی ایچ اے فیز 5 میں اپنی بیٹی کے ساتھ برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی میت دریائے سواں سے برآمد ہو گئی ہے۔ 😭💔 باپ بیٹی کی لاشیں سی ایم ایچ راولپنڈی لائی گئی ،

باپ کتنا بے بس ہوگا اپنے ساتھ جواں بیٹی کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر کتنا رویا ہوگا نا کیا کیا گزرے ہوں گے اس وقت ان دونوں پر۔

سچ کہتے ہیں موت ظالم ہے چہرے نہیں دیکھتی موقع دیکھتی ہے ،

ظالم سیلاب اور ظالم موت کو کیا پتہ کہ اس عمر میں والدین اپنی بیٹیوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر انکے گھر آباد کرتے ہیں ناکہ کہ پانی کے بے رحم موجوں میں بہا لیتے ہیں ،

😢


゚viralfbreelsfypシ゚viralfbreelsfbreelshellooatomians

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنکھاریاں : موہری شریف کا رہائشی نوجوان تحصیل سرائے عالمگیر دریائے جہلم میں ڈوب گ...
20/07/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
کھاریاں : موہری شریف کا رہائشی نوجوان تحصیل سرائے عالمگیر دریائے جہلم میں ڈوب گیا؛
اطلاعات کے مطابق نوجوان کا نام محمد سلیمان ہے جو کہ موہری گاؤں سے سرائے عالمگیر میں رشتہ داروں کے ہاں مہمان آیا ہوا تھا جو دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے
نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے

پاکستان کے طیارے جب نان سٹاپ برطانیہ پہنچ گئے تو دنیا کو پتہ چلا کہ پاک شاہین کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں پاک فضائیہ ہمارے ام...
19/07/2025

پاکستان کے طیارے جب نان سٹاپ برطانیہ پہنچ گئے تو دنیا کو پتہ چلا کہ پاک شاہین
کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں
پاک فضائیہ
ہمارے امنگوں کی ترجمان

پاکستان تو شاد رہے ،آباد رہے
تو ہمیشہ زندہ باد رہے💕🇵🇰
دشمن تیرا برباد رہے_'💕🇵🇰
پاک فوج زندہ باد💕💕🇵🇰
پاکستان زندہ باد💕۔💕🇵🇰

مبارک ہوں الحمدللہ 🙏 😎 ✌️ 🐅 پاکستانی ❤⚘🇵🇰
پاک فضائیہ نے دونوں ٹرافیاں جیت لیں۔🇵🇰🏆🏆♥️

⭕️ شکر ہے اس دفعہ یہ  انسان نماجانور زندہ بھی گرفتار  ہوئے ہیں  ⭕️تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز...
19/07/2025

⭕️ شکر ہے اس دفعہ یہ انسان نماجانور زندہ بھی گرفتار ہوئے ہیں ⭕️
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز نے “فتنہ الخوارج” کے خلاف ایک کارروائی انجام دی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور آٹھ جنگلی دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں
دوستو زرہ سوچو یہ لوگ اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں پہلے کی ان شکلیں چیک کریں جو ایسے لگتا ہے کہ یہ کسی پتھر کے زمانے کے جنگلی لوگ ہیں
خوارج اور ان جیسے دہشت گرد گروہ کسی صورت “اسلامی حکومت” قائم نہیں کر سکتے۔ ان کا راستہ صرف فتنہ ہے، ان کا عمل ظلم ہے، اور ان کا انجام دنیا و آخرت میں ناکامی ہے۔ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ ایسے گمراہ گروہوں سے بچیں، ان کی مذمت کریں، اور دینِ حق کی تعلیمات کے مطابق امن، بھائی چارے اور عدل پر قائم معاشرہ تشکیل دیں۔
حضرت علیؓ کے دور میں سب سے پہلے خوارج کا ظہور ہوا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنی مرضی کی تفسیرات کو دین پر مسلط کیا، مسلمانوں کو کافر کہا، اور تلوار اٹھائی۔ رسول اللہ ﷺ نے خوارج کے بارے میں فرمایا:

“خوارج، اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے”
(صحیح بخاری: 6931)

یعنی ان کا عمل، نیت اور راستہ اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ❗️
✍️ خیر اندیش : فاروق بیگ / جرمنی

کھاریاں (تنویرنقوی) بارش کے موسم میں چھتری خود اپنے ہاتھ میں پکڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل صفائی ستھرائی او...
16/07/2025

کھاریاں (تنویرنقوی) بارش کے موسم میں چھتری خود اپنے ہاتھ میں پکڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل صفائی ستھرائی اور تجازات آپریشن جی ٹی روڈ اور گلیانہ روڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

موہری شریف ایکسیڈنٹ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
15/07/2025

موہری شریف ایکسیڈنٹ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

رپورٹ نئی دنیا کھاریاں شہر کے محلہ عزیزپورہ جنازہ گاہ والی گلی کی حالت دیکھ لیں آج تک اس گلی کا کوئی والی وارث نہیں ایا ...
14/07/2025

رپورٹ نئی دنیا
کھاریاں شہر کے محلہ عزیزپورہ جنازہ گاہ والی گلی کی حالت دیکھ لیں آج تک اس گلی کا کوئی والی وارث نہیں ایا گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والے شدید طوافن سے بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہے ہمیں یہاں پر کوئی میونسپل کمیٹی کھاریاں اور آرار ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کا کوئی ورکر نظر نہیں آیا مہربانی فرما کر ہم پر رحم کیا جاۓ اور اس گندگی کو اٹھانے کا بندوبست کیا جاۓ

پنجاب میں مہنگائی ذخیرہ اندوزی اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف نئی فورس قائم ۔پیرا فورس
14/07/2025

پنجاب میں مہنگائی ذخیرہ اندوزی اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف نئی فورس قائم ۔
پیرا فورس

منگ پناہ محمد بخشا بے پرواہ جنابوں۔۔محمد طاہر عزیز باروی،ناروےالطاف حسین مالی مشکلات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر ہ...
12/07/2025

منگ پناہ محمد بخشا بے پرواہ جنابوں۔۔
محمد طاہر عزیز باروی،ناروے
الطاف حسین مالی مشکلات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر ہسپتال داخل۔۔۔اللہ اکبر۔
"گردش دوراں تو دیکھیے"
کیا دور تھا کہ کراچی کا میئر صرف الطاف بھائی کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ کے حلیم کھا لیتا تو فخر سے پھولے نہ سماتا۔۔
پورا کراچی آن واحد میں شہر خموشاں بن جاتا۔ کسی چوہدری، وڈیرے کی جرات نہ تھی کہ الطاف بھائی کی کال پہ ’’نہ’’ بھی کہہ سکتا۔ کتنے لاشے الطاف بھائی کی ہاں میں ہاں نہ ملانے پہ اٹھے، کتنے سہاگ الطاف بھائی کی مرضی کے خلاف قدم اٹھانے پہ لٹے، کتنی ماؤں کے لخت جگر زیر زمین جامکین ہوئے وجہ الطاف بھائی کے خلاف زبان سے لفظ نکل گیا، نہ معافی نہ تلافی سیدھا ٹھاہ۔۔۔
آج الطاف بھائی ہیں مالی مشکلات کا شکار بھی اور ذہنی دباؤ بھی۔ اللہ اکبر۔۔
آسماں اتنی بلندی پہ جو اتراتا ہے
بھول جاتا ہے زمین سے ہی نظر آتا ہے
عرصہ قبل ایسی ہی ایک ویڈیو جناب شیخ رشید کی نظر آئی تھی جس میں وہ زمانے کا شکوہ کرتے نظر آئے اور بہت کرب سے روتے دکھائی دیے ۔ وہ شیخ رشید جن کے تکبر کا عالم یہ ہوتا کہ وہ قرآن خوانی پہ ہاتھ سے سگار نہ نکالتے۔
تاریخی بات ہے ایک اداکارہ کو فیملی سمیت لاہور سے اسلام آباد بلا کر صرف اس لیے ایوارڈ کی دوڑ سے باہر نکال پھینکا کہ وہ شب میں شیخ صاحب کے روم میں نہ جا سکی۔ مگر وہی شیخ رشید جیسے کرب کے ساتھ رویا تو پتھر دل بھی ہل گئے ۔۔۔۔
یہی شیخ رشید تھے کہ سوال کیا گیا کہ شادی کیوں نہیں کرتے ؟ تو جواب ملا کہ " جس کو صبح شام تازہ دودھ میسر ہو اسے بھینس پالنے کی کیا ضرورت"
آج وہ بلک بلک کر روتے پھرتے ہیں کہ تین دن ہو گئے ہیں کوئی ملنے نہیں آیا ۔
تو ثابت ہوا کہ صرف دودھ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، کچھ کٹے وچھے بھی ضروری ہوتے ہیں جو کمزور لمحے میں آپ کے لئے توانائی کا سورس ہوتے ہیں ۔
ورنہ بندے کو گلہ کرنے کے لئے بھی کوئی دستیاب نہیں ہوتا ۔

شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہے
جس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے

”اَلْمُسْتَطْرَف فِیْ کُلِّ فَنٍّ مُسْتَظْرَف“ “حضرت شہاب الدین محمدبن احمدشافعی علیہ الرحمۃ (مُتَوَفّٰی۸۵۰ھ)کی عظیم اور اپنی نوعیت کی عجائبات دنیا پر منفرد اور انوکھی تصنیف ہے۔
گلہائے رنگا رنگ سے سجا ایک ایسا گلدستہ ہے جس کے ہر گل کی اپنی بو اور رنگ ہے اس کی سیر کرتے ہوئے قہقہے بھی بلند ہوتے ہیں اورر جسم پہ لرزہ بھی طاری ہو جاتا ہے۔ انسان سجدہ شکر بھی بجا لاتا ہے اور توبہ و استغفار کے لیے اپنے آپ کو مالک لم یزل کی بارگاہ میں گرا بھی دیتا ہے ۔ آداب و نصیحت، وعظ و حکمت، نادرو نایاب ، عجائبات دنیا اور غرائبات زمانہ سب اس کا حصہ ہیں۔
لکھتے ہیں
"ایک امیر شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر عمدہ قسم کے کھانے کھا رہا تھا کہ فقیر نے خیرات کی صدا لگائی۔فقیر کی ندا کی آواز اسے بہت بری لگی ۔اسے جھڑک کر دروازے سے دھتکار دیا۔ بے چارہ سائل فقیرانہ آیا تھا اور صدا کر کر چلا
گردش دوراں دیکھیے ، قدرت نے انگڑائی لی یا کہیے فطرت نے پلٹا کھایا یہ شخص خود فقیر ہو گیا ، مال و دولت جاتا رہا، حسن جوانی سب خاک ہوگیا، وزیر مشیر سب رفو ہو گئے۔ ہم نشیں بیگانے اور اپنے ، اجنبی بن گئے ۔ بیوی کو طلاق دے دی اور منظر سے غائب ہو گیا۔ بی وی نے کسی اور بندے سے نکاح کر لیا یہ دونوں میاں بیوی ایک دن اسی طرح عمدہ کھانا کھا رہے تھے ایک فقیر نے صدا لگائی ، شوہر نے کہا یہ کھانا اسے دے آؤ، وہ کھانا دے کر واپس لوٹی تو رونے لگی، میاں نے وجہ پوچھی تو گویا ہوئی ۔
سرتاج!! یہ فقیر میرا سابق شوہر تھا۔ اس حالت میں اسے دیکھ کر رونا آگیا۔ اور سائل کو جھڑکنے کا پورا واقعہ بھی کہہ سنایا۔
اتنا سننا تھاکہ شوہر پھوٹ پھوٹ رویا عورت سہم گئی کہ مبادا کوئی غلطی ہوگئی ہو۔ رونے کی وجہ پوچھی تو اس کے شوہر نے نے بخدا وہ فقیر میں تھا۔
پژمردگئ گل پہ ہنسی جب کوئی کلی
آواز دی خزاں نے، کہ تو بھی نظر میں ہے

یہ سب یہاں رہ جائے گا،یہ فراٹے بھرتی گاڑیاں، یہ پروٹوکول،یہ اقتدار،دولت ،حرص ہوس سب۔۔۔۔
فاعتبروا یا اولی الابصار۔۔۔
اللہ کریم ہمیں ہمہ قسمی تکبر سے محفوظ رکھے۔ اور ہر اس عمل کی توفیق بخشے جس سے وہ راضی ہو۔ وان اعمل صالحا ترضاہ واصلح لی فی ذریتی انی تبت الیک وانی من المسلمین۔
جمعۃ المبارک۔ 11 جولائی 2025
بی بی سی

اینٹ ۔ریت سیمنٹ بلاکس مستری مزدور کےہزاروں روپے خرچےالگ کفن نہلائی اور دیگر اخرجات الگ قبرستان فنڈ 5000مسافر فنڈ 1000الگ...
11/07/2025

اینٹ ۔ریت سیمنٹ
بلاکس مستری مزدور کےہزاروں روپے خرچےالگ
کفن نہلائی اور دیگر اخرجات الگ
قبرستان فنڈ 5000
مسافر فنڈ 1000الگ
تین دن رشتے داراں دا روٹی ٹکر چاہ پانی الگ
ایک ہزار روپے دیہاڑی کمانیوالا رکشہ والا ریڑھی والا پھیری والا رنگ روغن والا مستری مزدور دکانوں پر پندرہ بیس ہزار روپے ماہانہ پر کام کرنیوالے ملازمین کو جینے کے ساتھ مرنا اس سے بھی مہنگا پڑے گا کیا انکو دفن کرنے کی بجائے پیسوں کی عدم فراہمی اور عدم ادائیگی پر تدفین کے بغیر چھوڑدیا جائے

پولیس کی بھاری نفری کا پی پی 28 گجرات سے منتخب رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے ڈیرہ پر چھاپہ۔اس غیر متوقع کار...
11/07/2025

پولیس کی بھاری نفری کا پی پی 28 گجرات سے منتخب رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے ڈیرہ پر چھاپہ۔

اس غیر متوقع کارروائی پر ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے سپین سے میڈیا کو اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا:

“میری سیاسی و عوامی خدمات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں میرے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ میں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ یہ چھاپہ سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے، جسے میں سختی سے مسترد کرتا ہوں۔

میں چیئرمین عمران خان کے نظریے اور قیادت پر کامل یقین رکھتا ہوں — ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔”

10/07/2025

افسوس ناک خبر
اے ایس آئی خالد میکن نامعلوم افراد کی فائرنگ

سے اپنے ڈیرہ پر قتل
ذرائع

Address

Kharian
50070

Telephone

+923117878333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Portal Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share