Explore Gujrat

Explore Gujrat We are working to explore the District Gujrat for the general peoples and students who did not know

28/12/2023

گجرات کی تاریخ قسط نمبر 3

19/12/2023

سابق MNA سید فیض الحسن شاہ
اور سابق MPA چوہدری محمد ارشد
کی پریس کانفرنس ؟

05/12/2023

ورنہ حسب ِ سابق دمادم مست قلندر ہو گا
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دور ِ فرغونیت کی یاد تازہ کرنے والی نگران حکمران اور درباری الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن بے یقینی کی صورت حال میں وہ انتخابی سرگرمیاں نظر نہیں آ رہی ہیں ، جو کھبی نظر آیا کرتی تھیں ، شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی کہ مارشل لاء کے سائے میں نئی حکومت کا فیصلہ ہو گیا اور یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکش ہو گا اس لئے عوام اتخابی عمل کا تماشہ فل حال اخبارات کی سرخیوں میں دیکھ اور پڑھ رہے ہیں ، خوشی اس بات کی ہے کہ اخبار نویسوں اور لوکل اخبارات کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑ ھائی میں ہے ، اخبار نویس پیاروں کے لئے لکھتے ہیں ، فلا ں کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے ، لگتا ہے الیکشن آسمانوں میں ہو رہے ہیں اور امیدوار فرشتوں کو فرشتے ووٹ دیں گے ، زمین پر تو ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے ، البتہ کوٹلہ برادران کا سیاسی پرچم ضلع گجرات میں لہرا رہا ہے ، تحریک ِ انصاف کی قیادت جیل میں ہے ، کچھ بے نام جرائم میں درج مقدمات کے خوف سے روپوش ہیں ، اور جو باہر ہیں وہ خاموش ہیں .
سب ڈویژن کھاریاں میں کائرہ برادرا ن پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم کو لہرانے کی کوشش میں ہیں لیکن فل حال حلقہ انتخاب ،NA,64، اور ، PP 33 تک محدود ہیں ، گذشتہ روز گجرات ڈویژن کے تینوں اضلاع گجرات منڈی بہاولدین اور حافظ آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندہ شخصیات سابق وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف کے ساتھ سکائی ویز ہوٹل میں سیاسی تنظیمی بیٹھک میں تشریف فرما تھے ، خیال تھا کہ
ہ ،,NA,62، حلقہ ،PP 27 , ، کے لئے امید واروں کی خوش خبری دیں گے ، لیکن جیالے اس خوشی سے محروم رہے
، تحریک ، لبیک ، اور جماعت اسلامی ،کسی خاص اشارے کے منتظر ہیں تحریک ِ انصاف کے پروانے ، کپتان کے فیصلے کا انتظار کر ر ہے ہیں ، مرالہ خاندان نے ”مرالہ “ میں کوٹلہ برادران کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا ، تو سیاسی حلقوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں ، مسلم لیگ ق بھی اشرافیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، اس لئے ان کی سرگرمیاں وقتی طور پرملاقاتوں اور جنازوں میں شرکت تک محدود ہیں، ، شاہد رضا کوٹلہ کے سرپرائز کا بھی انتظار ہے۔
تحصیل کھاریاں کے قومی اور صوبائی حلقوں میں کوئی خاص انتخابی ہلچل دکھائی نہیں دیتی البتہ حلقہ انتخاب ،NA,64، اور ، ،PP 33 ، میں سیاست عروج پر ہے ، پیپلز پارٹی کے جیالے کائرہ خاندان کا طواف کر رہے ہیں ، اور مسلم لیگ ن کے متوالے پریشان ہیں ، اس لئے کہ لیگی ا مید واروں کی لائین لگی ہے ، لگتا ہے وہ بغیر کسی سجدے کے جنت کے ٹکٹ کے لئے دوڑ رہے ہیں ، حلقہ ،,NA,62، اور , PP28، میں کوٹلہ برداز کے مقابلے میں کون اکھاڑے میں اترے گا ، اس کا تو علم نہیں ، البتہ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ عام انتخابات میں آج کے نوجوانوں کا ریلا کوئی روک نہیں پائے گا اگر مغربی درباریوں نے ووٹ کو عزت دی ، ورنہ حسب ِ سابق دمادم مست قلندر ہو گا !!
--
Warm regards,

Gul Bakhshalvi

27/11/2023

History of Gujrat, from Alexander the Great and Sultan Mahmod of Ghaznavi to the British Cemetery.part ...1

CAP 2023
14/11/2023

CAP 2023

عام انتخابات 2024ء الیکشن کمیشن نے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا !@صدر، وزیر اعظم، وزراء اور عوامی عہدیدار انتخابی مہم می...
08/11/2023

عام انتخابات 2024ء

الیکشن کمیشن نے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا !

@صدر، وزیر اعظم، وزراء اور عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے،

تاہم سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا سکیں گے،
@ترقیاتی سکیموں کے اعلانات پر پابندی ہوگی،
@عدلیہ، نظریہ پاکستان کے خلاف گفتگو اور مہم پر بھی پابندی ہوگی،
@سیاسی جماعتیں، امیدوار، رشوت، تحائف یا کسی قسم کا لالچ نہیں دیں گی،
@سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹس دیں گی،
@جلسے، جلوسوں اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی،
@سرکاری خزانہ سے سیاسی و انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی،
@سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی،
@سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت انتظامیہ سے مشروط ہوگی،
@سرکاری وسائل کے انتخابی مہم میں استعمال پر پابندی ہوگی،
@کار ریلیوں کی اجازت نہیں ہوگی،
@فرقہ وارانہ، لسانیت پر مبنی گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی،
@کسی شہری کے گھر کے سامنے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی،
@امیدوار ہر پولنگ بوتھ پر ایک پولنگ ایجنٹ حلقہ کےلئے 3 الیکشن ایجنٹ مقرر کرسکتا ہے،
@الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ سے ہونا لازمی ہوگا،
@سرکاری املاک پر سیاسی جماعتوں کے پرچم لگانے پر پابندی ہوگی، مجوزہ ضابطہ اخلاق

08/11/2023

A big change in Punjab for the promotion of chess, how the imposing team was defeated?

گجرات(پ۔ر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے تازہ دودھ کے خلاف سروے کو مسترد کرتے ہیں۔لائیوسٹاک سیکٹر کی ت...
06/11/2023

گجرات(پ۔ر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے تازہ دودھ کے خلاف سروے کو مسترد کرتے ہیں۔لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے بنائی گئی یونیورسٹی لائیوسٹاک دشمن اور فارمر دشمن نکلی۔ فارمر دشمن قوتیں اس نام نہاد بکے ہوئےسروےکےپیچھے ہیں۔ ہم ملوث بکاؤپروفیسروں کی بھرپور مذمت کرتے یونیورسٹی کے معزز اساتذہ اور طلباء و طالبات بھی استاد کا لبادہ اوڑھے ایسے لالچی نام نہاد پروفیسروں کی مذمت کریں۔
رپورٹ کسی سرکاری فورم پر پیش کرنے کی بجائے فائیو سٹار ہوٹل میں میڈیا کے سامنے پیش کر کے”یونیورسٹی“ فارمر دشمن قوتوں کی آلہ کار بنی ،گیارہ شہروں سے بارہ سو سیمپلز کی بنیاد پر ملک بھر کے تازہ دودھ کو غیر معیاری قرار دیا گیا۔ مرضی کی جگہوں سے سیمپل اٹھائے گئے۔ بکی ہوئی سیمپلنگ اور ٹیسٹوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ جس سروے کے پیچھے مخالف قوتوں کی فنڈنگ ہو، اس کا کوئی میرٹ نہ یونیورسٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا اور بدنیتی کی بنیاد پر سروے میں مخصوص پروڈکٹ کو شامل کیا۔دکانوں پر ٹریسبلٹی چیک کرنے والے پیکجڈ دودھ کی ٹریسبلٹی پر بھی بات کرنے کی جرأت کریں۔

ڈاکٹر قمر صدیقی کی یاد میں گل بخشالوی نے(قلم قافلہ )کے پلیٹ فارم سے ٹی ڈی سی پی ریسٹورنٹ کھاریاں میں تعزیتی ریفرنس تقریب...
05/11/2023

ڈاکٹر قمر صدیقی کی یاد میں گل بخشالوی نے(قلم قافلہ )کے پلیٹ فارم سے ٹی ڈی سی پی ریسٹورنٹ کھاریاں میں تعزیتی ریفرنس تقریب کا انعقاد کیا ،تقریب میں معززین علاقہ اور ادبی دوستوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مرحوم شاعر عظیم دانشور ڈاکٹر قمر صدیقی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

23/10/2023

شہزاد چوہان خطام راجہ اور مہک گل
چیمپین شالیمار لاہور 2023

21/10/2023

جنرل سیکرٹری چس ایسوسی ایشن آف پنجاب
راجہ گوہر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم صاحبہ شالیمار باغ لاہور کا وزٹ کرتے ہوئے ۔

Address

Kharian
50090

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore Gujrat:

Share

Explore Gujrat

Explore Gujrat is a platform where a general reader or viewers gets the news and information of historical places with a history of Gujrat.