Super news

Super news Sports and local news

02/10/2025

ترکیے:---
ترکیے میں،استنبول، انقرہ، قونیہ، دیار باقر ...
اسپین، اٹلی، جرمنی، بیلجیم، یونان ...
دنیا کے کئی ممالک اور شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
یہ بہت سے ممالک اور شہروں میں پھیل جائے گا۔
غزہ کی یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف غصہ عالمی لہر میں بدل سکتا ہے۔
کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ یہ طوفان اگر اٹھ کھڑا ہوا تو کتنا بڑا ہوگا -!!!'

02/10/2025

اسرائیلی حملے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کی احتجاج کی کال، یونان میں مظاہرے شروع .....!!!*

اسرائیلی حملے اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو احتجاج کی کال دیدی۔
گلوبل صمود فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کے قافلے پر اسرائیل کے حملے شروع ہوچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو رد عمل دیا جائے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جاسکے -!!!'

02/10/2025

غزہ:---
اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر دھاوا بول کر تحویل میں لے لیا، جس کے بعد جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا گیا-
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام کارکن محفوظ ہیں۔ اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا -!!!'

02/10/2025

اسلام آباد:---
‏پاکستان ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ان بے لوث کارکنان کا واحد ’’جرم‘‘ یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔
پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا
ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف -!!!'

مجید خان  پنجوڑیاں کے بیٹوں پر گلیانہ میں فائرنگ چھوٹا بیٹا ساجد خان موقع پر جاں بحق اسکا بڑا بھائی پپو خان عزیز بھٹی ہس...
02/10/2025

مجید خان پنجوڑیاں کے بیٹوں پر گلیانہ میں فائرنگ چھوٹا بیٹا ساجد خان موقع پر جاں بحق
اسکا بڑا بھائی پپو خان عزیز بھٹی ہسپتال میں شدید زخمی🥲

27/09/2025
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد تصاویر جاری
26/09/2025

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد تصاویر جاری

تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چور کینگ پھر متحرک ہوگیا ان دونوں جوانوں نے ملکہ گاؤں تھانہ گلیانہ سے موٹر سائیکل ...
25/09/2025

تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چور کینگ پھر متحرک ہوگیا
ان دونوں جوانوں نے ملکہ گاؤں تھانہ گلیانہ سے موٹر سائیکل چوری کیا ہے اگر ان کو کوئی جانتا ہو تو مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کرے
03016210685
03464387181

24/09/2025

امریکہ:---
‏امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان نیویارک میں عرب اسلامی اجلاس میں ملاقات -!!!'

23/09/2025

سنگاپور ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے نیا انتظام کیا ہے جس کے تحت وہ سیدھا پھسل کر (سلائیڈ کے ذریعے) ٹرمینل گیٹ تک جاسکیں گے -!!!'

23/09/2025

‏ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے .....!!!*

شیخ عبدالعزیز نے کئی سالوں تک حج کا خطبہ دینے کے فرائض انجام دیے-
آج مسلم دنیا ایک ممتاز عالم دین سے محروم ہوگئی ہے -!!!'

Address

Kharian

Telephone

+923216661710

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Super news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Super news:

Share