05/09/2025
انجم سرویا کے الفاظ ہوتے ہیں ادھر کیمرہ نہیں کر سکتے ادھر ہماری بہن بیٹیان بیٹھی ہیں
اب کبھی سوچئے گا آئی ڈی پیز پشتون کیوں لڑ پڑتے تھے بیٹیوں کو راشن کی لائیں مین نہیں بیٹھانا اگر بیٹھانا ہے تو وہاں وڈیو نہیں بنے گی ۔
کیا آپ نے کبھی اس بات کو محسوس کیا ہے کے آپ جس لیول کی عورت کی تصویر لینا چائیں وہ ماڈل ہو ۔ ایکٹریس ہو۔ ٹیک ٹاکر ہو یا گھریلو بچی ہو کوئی ۔ تصویر لینے کا جیسے ہی اس کو پتا چلے وہ اپنے دوپٹے اور کپڑوں کو ضرورت درست کرتی ہے ۔
آپ ان کو بھی چھوڑ دیں آپ کسی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہوں ۔ جتنی خواتین انتہائی ٹائٹ یا چھوٹے کپڑے پہن کر سفر کر رہی ہوں گی وہ بار بار اپنی شرٹ یا سکرٹ کو کھینچ کر نیچے کریں گی۔ اپنے اعضا چھپانے کی کوشش کریں گی ۔
کیوں یہ ان کی جبلت میں شامل ہے ۔ کے خود کو ڈھانپنا ہے ۔ ۔
تو پھر ان عورتوں کے بارے سوچیں جو اپنے گھروں میں رہی ہوں ہمیشہ یا اپنے بھائی باپ چچا ماموں کے سوا کسی دوسرے کے ساتھ سفر نہ کیا ہو اکیلے سفر نہ کیا ہوانہون نے ۔ اگر غریب گھروں کی ہون تو اپنے گھرونکے اردگرد ہی اپنے جانوروں کا چارہ لینے جاتی ہوں بس یا کھیت میں مزدوری کرتی ہوں۔ ان سے آپ کیا توقع رکھتے ہیں کے وہ آپ کے کہنے پر اپنا چھوٹا بھائی پکڑ کر سیلابی پانی میں کھڑی ہو کر آپ کے لئے تصویر بنائیں گی ۔ نہیں یہ ممکن نہیں اگر وہاں سے کے گھر کا کوئی مرد ہوا تو آپ سمجھ لیں لڑائی ہونا ہی ہونا ہے ۔
آپ اپنے ساتھ ماڈلز لائیں ان کو مزدوروں والے کپڑے پہناکر ماڈلنگ کروا لیں۔ یہ زمینداروں کی اجڑی ہوئی سیلابی ریلے سے تکلیف میں مبتلا بچیاں کیون تصویر بنوائین۔
۔۔۔۔۔۔
کل مختلف دوست جو آئے ملنے پچھلے چند دن میں انہوں نے کام دیکھا تو بولا یار ایک وڈیو تو لگا تاکہ بندوں کو پتا چلے لوگ اب بدل گئے ہیں۔
جو دیکھا سکتے ہین وہی بیچ سکتا ہے انسان۔
لوگ تم کو بہت ڈونیشن دیں گے اگر تم یہ کام دیکھا دو۔ تو میرا پہلے دن بھی یہی جواب تھا آج بھی وہی ہے ۔ جس کو کام ہوتے دیکھنا ہے وہ ا کر دیکھے دن گزارے میرے ساتھ ۔ ایکسپین تک میں اپنی پاکٹ سے دوں گا ڈونیشن سے نہیں پے کروں گا۔
اور تم سب کو کیا لگتا ہے مجھے وڈیو لگانے کی ضرورت ہے۔
ارے تم لوگوں کی غلط فہمی ہے رب کا شکر ہے مجھ پر اپنوں اور غیروں نے اتنا اعتبار کیا ہے اور کرتے ہیں کے ان 6 دنوں میں کئی بار آنسو نکل آئے ان کا اعتبار دیکھ کر جو مجھے جانتے تک نہیں پرسنلی فقط پوسٹ پر میری تحریر پڑھنے آتے تھے ۔ کبھی کومینٹ تک نہیں کیا۔ اور ڈونیشن کی امائنٹ دیکھ کر میرے پیروں تلے سے زمین نکل جاتی ہے کے رب ایسے بھی بندے اس زمین پر رکھتا ہے جہاں 78 سال سے فقط ان لوگوں کے ساتھ ظلم روا رکھا گیا ہوا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ لوگوں کو میں نے ڈونیشن واپس کیا ہے جنہوں نے مجھ سے وڈیوز مانگی ہیں۔ کلئیر ہے آج بھی بول رہا ہوں ا کر دیکھنا ہے دیکھیں۔ ساتھ دیں میرا ۔ لیکن کسی عورت تو دور مرد کی بھی وڈیو نہیں لگے گی۔ چیزیں خرید کر دیگیں پکوانے سے چنگچی پر لوڈ ہونے تک کی وڈیوز دوں گا ۔ اس سے آگے لوگوں کو سب بانٹتے ہوئے ڈونیشن دینے والے صدقہ خیرات زکوۃ دینے والوں کو بھی میرے پاس آ کر بھی وڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
اگر ہم چند دن کھانا دے کر لوگوں کے شرمندہ چہروں کی تصویر چاہتے ہیں ہمارے پاس ثبوت رہے تو ہمارے دئیے پر لعنت ہے۔
۔۔۔۔۔
فقط ایک بچے اور بچی کی ایک ایک تصویر میں نے بنائی تھی اس کی بہت گہری وجہ تھی اپنے خاندان کے بچوں کو دیکھانے کے لئے کے تمہارے ہی سکولز میں تمہارے ساتھ پڑھنے والے بچے پندرہ ہزار فیس ماہانہ دینے والے سکول کے بچے میں نے اپنے گھروں کے کھنڈرات پر لکڑیوں کے چھپر کے نیچے بیٹھے دیکھے ہیں۔ ہوش کرو ۔
تم خشک گھروں میں بیٹھ کر
رب کی نعمتوں کا انکار کرتے ہو ناشکری کرتے ہو۔
غیرت مند لوگ ایک دن کے لئے کسی کے گھر جا کر ٹھہرنے پر راضی نہیں کھانے واپس موڑ دیتے ہیں ۔ جا کرمنت کرنا پڑتی ہے بھائی میں آپ کا بھائی ہوں زمیندار ہوں ۔ آپ کی عزت بچانے آیا ہوں تماشہ دیکھنے نہیں آیا وڈیو بنانے نہیں آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل امداد دینے جا رہا تھا تو رستے میں عورت بیٹھی زمین پر ہاتھا مار کر پیٹ پیٹ کر امداد دینے والوں کو بددعائین دے رہی تھی ۔
میں نے جا کر پوچھا تو بولی نیلی شرٹ پہلے دو بندے آئے دوپہر کو اور 5 سال کی بیٹی کو بولا اپنے 11 سال کے اس کے بچے کے ساتھ کھڑا کر کے تصویر بنواو جیسے۔ ہم بولیں تو امداد دیتے ہیں تمہیں۔ بیٹے نے میرے انکار کر دیا کے میں بہن کی تصویر کیوں بنوائو۔ تو وہ امداد دئیے بنا چلے گئے ۔
ہم رات سے تینوں بھوکے ہیں۔ بس ایک بندے نے یہاں سے گزرتے ہوئے مجھے دس بسکٹ دئیے تھے ۔ بیوا عورت تھی ۔ کھیت میں مزدوری کر کے زمینداروں کے گھروں سے دہی سالن لسی۔ روٹی لے کر بچوں کو پال رہی تھی اب جب زمیندار ہی اجڑ گیا تو وہ کہاں سے روٹی کھائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کیا لکھوں اب تو اس کام کو چھوڑ کر بھاگنے کو دل کرتا ہے روز رات کو کے کہیں سے گزرتے کسی ضرورت مند کی نظر پڑ گئی اور میں گزر گیا اور اس نے بدعا دے دی تو میں کیسے اس بدعا کو واپس پلٹنے کا رستہ نکالوں گا۔ ۔ ۔
Saad Bin Feyyaz
Waqas Ahmed
میں تم دونوں کا گریبان پکڑوں گا تم دونوں نے مجھے اس کام میں دھکا دیا ہے ۔ اب نکلنے کا رستہ نہیں کے جتنا کھانا پکوا لوں اکاونٹ میں اگلے دن کے پیسے ہوتے ہیں۔ ۔ میری بس ہو گئی ہے۔
یہ کام Abid Afridi
ہی کو سجتا ہے ہم پیسے دے کر ہمیشہ جان چھڑوا لیتے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کاش میں میزان کے اس پلڑے میں بیٹھے سے پہلے انکار کر دیتا۔ اب پتا نہیں کیا کیا کس کس کا حساب دینا پڑنا ہے ۔ ۔
رب کے حضور
۔۔۔۔۔۔۔
بس ایک نیکی کر رہا ہوں جو مجھےلگتا ہے یہ درست عمل ہے فقط
میں کسی کے عقائد سےنہین کھیل رہا۔
ایک دیگ الگ سے پکتی ہے جس میں صدقہ خیرات زکوۃ کے پیسے شامل نہیں ہوتے۔ وہ صرف سادات کے لئے ہوتی ہے کے ان کو صدقات زکوۃ نہیں دئیے جا سکتے ۔ تو میں ان کا دین ان کا عقیدہ کیوں برباد کروں جب وہ مجھ پر اعتبار کر رہے ہیں۔ ۔
۔۔۔۔
میں ان سے مختلف عقائد رکھتا ہوں میرے شدید اختلاف ہیں عقائد پر لیکن میں اپنے عقائد کی بنیاد پر کسی پر ظلم نہیں کر سکتا ۔ ۔ ۔ بس یہی ایک نیکی مجھے لگتی ہے میں کر رہا ہو۔
Saqib Allyana