Today Tehseel Kharian

Today Tehseel Kharian All Activities About Tehseel Kharian

15/11/2024
15/11/2024

کھاریاں میں جگہ جگہ کیمکل ملا دودھ بیچنے والوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

15/11/2024

سردیاں آچکی ہیں نعت خوانوں اور قوال حضرات پر پیسے لٹانے کی بجائے قریبی مدرسوں اور سکولوں میں جائیں مستحق طلبہ کو جرسی، عمامہ، چادر اور بند شوز لیکر دیں.
آخرت میں کام آئے گا✨

جدوجہد کی علامتپہاڑ جیسی ہمتنظام انصاف پر سناٹا دار تمانچا ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں Nasir Awan صاحب کو اانصاف فراہم...
27/10/2024

جدوجہد کی علامت
پہاڑ جیسی ہمت
نظام انصاف پر سناٹا دار تمانچا
ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں Nasir Awan صاحب کو اانصاف فراہم کیجئے اس سے پہلے کہ نظام انصاف کی مکمل شلوار اتر جائے

ایس ایچ او تھانہ کھاریاں لیاقت گجر نے محلہ نیا آڑہ سے ایک رکشہ ڈرائیور مزدور دار شخص جو کسی ناجائز دھندہ میں ملوث نہیں ا...
15/10/2024

ایس ایچ او تھانہ کھاریاں لیاقت گجر نے محلہ نیا آڑہ سے ایک رکشہ ڈرائیور مزدور دار شخص جو کسی ناجائز دھندہ میں ملوث نہیں اور وہ شخص چرس پیتا ہے اس کو پکڑ کر 1000 گرام چرس برآمد کی اور اسے ایسے میڈیا پر پیش کیا جارہا ہے جیسے وہ بہت بڑا ناجائز فروش ہو ایس ایچ او صاحب چرس شراب بیچنے والے کیخلاف شکنجہ کسیں اس مزدور شخص کو پکڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَچوہدری محمد اسلم خان سابق وی چیئرمین بلدیہ کھاریاں کے بہنوئی،چوہدری محمد عارف ...
14/10/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
چوہدری محمد اسلم خان سابق وی چیئرمین بلدیہ کھاریاں کے بہنوئی،چوہدری محمد عارف کے بڑے بھائی اور محمدفہیم،محمد ندیم،محمد وسیم،محمد رمیض،محمد ارسلان کے والد چوہدری محمد اعظم جو کہ رضائے الٰہی سے وفات پاچکے ہیں۔ نماز جنازہ مورخہ 14 اکتوبر مغرب کے فوراً بعد 6:30 بجے شفیق مسجد جی ٹی روڈ کھاریاں میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دراین حاصل کریں۔

زندہ دلان گجرات ! آئیں اپنے مسیحاوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں کھاریاں کے نامور سرجن ڈاکٹر محمد اقبال علوی  کسی تعارف کے محتا...
27/09/2024

زندہ دلان گجرات !
آئیں اپنے مسیحاوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں

کھاریاں کے نامور سرجن ڈاکٹر محمد اقبال علوی کسی تعارف کے محتاج نہیں جو آج کل عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں بطور چیف کنسلٹنٹ سرجن تعینات ہیں۔
گجرات کے سینئر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر جواد یوسف ایک بھلے مانس آدمی ہیں جنہیں ڈی ایم ایس H&H کا اضافی چارج دیا گیا ہے یعنی ان کے ذمہ صفائی ستھرائی اور سبزے کی دیکھ بھال ہے
ان دونوں کو فرض شناسی ، ایمانداری اور پروفیشنل ازم کی سزا یوں دی گئی کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے ایک وارڈ کی چھت گرنے کا سارا ملبہ ان پہ ڈال کر دونوں کو معطل کر دیا گیا
حادثے کے وقت سرجن ڈاکٹر اقبال علوی آپریشن تھیٹر میں مریضوں کی سرجری کرنے میں مشغول تھے

حقائق بڑے تلخ بھی ہیں اور کھردرے بھی
24 اپریل 2024 کو ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے 3 مریض ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے
کہرام مچا حکومت حرکت میں آئی اس وقت کے ایم ایس کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی
مذکورہ وارڈ میں تزئین و آرائش کا کام محکمہ بلڈنگز کی نگرانی میں جاری تھا جس کا ٹھیکہ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے دور میں 80 کروڑ روپے کی لاگت سے دیا گیا
حادثہ ہوا ۔ ایم ایس معطل ہوا ۔ حسب روایت ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا جانے لگا
محکمہ بلڈنگز ، ٹھیکیدار اور ہسپتال انتظامیہ براہ راست اس حادثے کے ذمہ دار تھے
اب اچانک پانچ ماہ بعد ان دونوں قابل ڈاکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ایم ایس کو بحال کر دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق کمال کی چال چلتے ہوئے اس حادثے کی ساری ذمہ داری ڈاکٹر اقبال علوی اور ڈاکٹر جواد یوسف پر ڈال دی گئی ہے
ایم ایس صاحب کو ایسے ہی نکال لیا گیا جیسے مکھن سے بال
سوال ایک نہیں بہت سارے ہیں اور وہ بھی سلگتے ہوئے

آخر پانچ ماہ گزرنے کے بعد ان دونوں ڈاکٹرز پہ ملبہ کیوں گرایا گیا ؟
اس سے پہلے آج تک انہیں کسی انکوائری میں کیوں نہ بلایا گیا ؟
انہیں کوئی شو کاز نوٹس جاری کئے بغیر یوں معطلی کس لئے ؟
ان کا Re Vamping کے سارے عمل سے کیا لینا دینا تھا ؟
کیا ان پانچ ماہ میں انکوائری کمیٹی نے ان سے کوئی رابطہ کیا ؟ ان کا موقف مانگا ؟
ایسا کیوں ہوا کہ انہیں سنے بغیر ہی سزا دے دی گئی ؟
کس کو بچانے کی خاطر انہیں قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ؟
مذکورہ ٹھیکیدار آج بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے آخر کیوں؟
انکوائری رپورٹ آنے تک اس کا کام بند کیوں نہیں کروایا گیا ؟
انتہائی قابل محنتی اور لگن سے فرائض منصبی سر انجام دینے والے ان ڈاکٹرز کے ساتھ یہ ناانصافی کیوں؟
کیا انہیں بھلے مانس اور اپنے کام سے کام رکھنے کی سزا دی گئی ہے؟
میری تمام سیاسی رھنماوں سے
سوشل ایکٹوسٹ حضرات سے
صحافی برادری سے اپیل ہے

آئیے ہم سب مل کر اس ظلم ، ناانصافی اور دو نمبری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں
اس یقین کے ساتھ کہ یہ دونوں ڈاکٹرز قطعا بے قصور ہیں
اجلے کردار کے مالک ہیں ان کے دامن پہ بدانتظامی کا بد عنوانی کا کوئی داغ موجود نہیں
ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سانحے کی انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے
اصل ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے
ڈاکٹر محمد اقبال علوی اور ڈاکٹر جواد یوسف کو فوری طور پر بحال کیا جائے
عامر عثمان عادل

Address

Kharian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Today Tehseel Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share