Kharmang TV

Kharmang TV کھرمنگ ٹی وی
علم و ادب،ثقافت، اتحاد، شعور
اور محبتوں کے لئے۔
ہر قسم کی سیاست اور فرقہ واریت سے پاک 🩵🖤

29/07/2025

سیلاب کے بعد... خموش آبشار کا نیا جنم!
اب اور بھی خوبصورت، اور بھی دلکش
سوئمنگ پول سمیت، مکمل تفریحی مقام!

طورغون کا سپوت، کھرمنگ کا فخردور پہاڑوں، خاموش وادیوں اور سادہ لوگوں کے گاؤں طورغون سے تعلق رکھنے والے سر اکبر علی نے وہ...
28/07/2025

طورغون کا سپوت، کھرمنگ کا فخر

دور پہاڑوں، خاموش وادیوں اور سادہ لوگوں کے گاؤں طورغون سے تعلق رکھنے والے سر اکبر علی نے وہ کر دکھایا جس کا خواب ہزاروں آنکھیں دیکھتی ہیں۔
سر اکبر علی نے ایف پی ایس سی کے ذریعے گریڈ 19 میں تعینات ہو کر یہ واضح پیغام دیا ہے کہ
"ہم چھوٹے علاقے کے لوگ چھوٹے خواب نہیں دیکھتے"

اکبر علی نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر عزم ہو، تو طورغون سے نکل کر بھی اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔

کھرمنگ کو آپ پر ناز ہے۔
طورغون کا ہر بچہ آج خواب دیکھنے کی ہمت کر رہا ہے۔

زندہ باد اکبر بھائی!
آپ صرف افسر نہیں بنے، حوصلے کی علامت بن گئے۔

25/07/2025

حسینی جھیل طورغون کے کنارے بچوں کی ماتم داری

رجب علی چرآغ کھرمنگ  کا روشن ستارہالحمدللہ! آج ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں،  برادر رجب علی چرآغ آف طورغون نے سندھ حکو...
25/07/2025

رجب علی چرآغ
کھرمنگ کا روشن ستارہ

الحمدللہ! آج ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں، برادر رجب علی چرآغ آف طورغون نے سندھ حکومت میں BPS-17 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کوئی عام خبر نہیں، یہ ایک خواب کی تعبیر ہے، جو محنت، دعا اور ہمت سے پوری ہوئی۔

رجب علی کی یہ کامیابی صرف ان کی نہیں، بلکہ پورے طورغون اور کھرمنگ کے نوجوانوں کی کامیابی ہے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو اور نیت میں خلوص ہو، تو دوری، غربت یا وسائل کی کمی انسان کو روک نہیں سکتی۔

ان کی محنت ایک پیغام ہے ان سب کے لیے جو پڑھ رہے ہیں، محنت کر رہے ہیں، اور خواب دیکھ رہے ہیں
کبھی ہار نہ مانو، منزل ضرور ملے گی۔
ایام عزاء میں مبارکبادی تو مناسب نہیں بس اس موقع پر رجب چراغ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کرتے ہیں کہ مالک انہیں ہر قدم کامیابیوں سے نوازے اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے آمین
ٹیم کھرمنگ ٹی وی

24/07/2025

دکھتے ہیں میرے کان، سلا دو مجھے بھیا 😭
امجد بلتستانی
زیر اہتمام: ترکتی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

22/07/2025

طورغون کھرمنگ میں سیلابی صورتحال
حکام بالا سے گزارش ہے کہ جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں
احباب ویڈیو شئیر کریں ۔۔ جزاک اللہ

21/07/2025

سجاد ع میں زینب س ہوں، میرے سر پہ ردا کوئی نہیں
امجد بلتستانی
مرکزی امام بارگاہ ترکتی کھرمنگ

21/07/2025

مجلس: شہادت امام زین العابدین ع
خطابت: قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان حضرت سید راحت حسین الحسینی
زیر اہتمام: ترکتی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کھرمنگ

20/07/2025

سلام ہو اس پر جو قید خانوں کی گہرائیوں اور تاریک کوٹھڑیوں میں اذیت میں مبتلا رہا۔
سلام ہو اس پر جس کا جسم مصیبتوں سے پگھل گیا، اور آزمائشوں سے نڈھال ہو گیا۔
😭

طورغون کھرمنگ کا درخشندہ ستارہہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے کہ طورغون، ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طا...
18/07/2025

طورغون کھرمنگ کا درخشندہ ستارہ

ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے کہ طورغون، ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم شہباز حسین ولد محمد تراب نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں شاندار 1049 نمبر حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے بلکہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثالی اور حوصلہ افزا مثال بھی ہے۔

اللہ تعالیٰ شہباز حسین کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور علم و عمل کی بلندیوں تک پہنچائے۔ آمین۔
منجانب: ٹیم کھرمنگ ٹی وی

صدر پاکستان تحریک انصاف کھرمنگ اور معروف سیاسی شخصیت سید مہدی شاہ زیدی کی صاحبزادی نے میٹرک کے امتحان میں 97 فیصد نمبر ح...
18/07/2025

صدر پاکستان تحریک انصاف کھرمنگ اور معروف سیاسی شخصیت سید مہدی شاہ زیدی کی صاحبزادی نے میٹرک کے امتحان میں 97 فیصد نمبر حاصل کر کے بلتستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
زندہ باد شہزادی 👍

Address

Kharmang Torghon
Kharmang

Telephone

+923554122941

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kharmang TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kharmang TV:

Share

Category