ڈنڈوت آر ایس ڈالمیاں

ڈنڈوت آر ایس ڈالمیاں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ڈنڈوت آر ایس ڈالمیاں, Media/News Company, Dandot RS Dalmian, Khewra.

شیریں آباد، ڈنڈوت آر ایس، گاؤں
کالا ٹیشن، ڈالمیاں، شیریں آباد، ڈنڈوت آر ایس، گاؤں جس میں چوران ایریا، میں آنے والے محلے، حافظہ والا، شیخانوالا، ڈیرہ شخی، این سی ائی کالونی،
ڈی سی سی ایل کالونی،
کلیوال ایریا، سردھی، ڈھوک شفیع، محمدیہ کالونی، شامل ہیں۔

01/05/2025

قصبہ ڈنڈوت آرایس رات دو بجے سے مقامی گریڈ اسٹیشن سے پورے گاؤں کی بجلی بند کی گئی ہے جبکہ ڈنڈوت آرایس کھیوڑہ لائن کے ساتھ منسلک ہے صبح سات بجے کھیوڑہ کی بجلی بحال کر دی گئی ہے لیکن جو ڈنڈوت آرایس کی بجلی ابھی تک بحال نہیں کی ایکسین صاحب اور ایس ڈی او صاحب نوٹس لیں

یہ ایک تاریخی جھلک ہے نیشنل سیمنٹ انڈسٹری ڈنڈوت آر ایس کی، جو مختلف ادوار میں ڈالمیا سیمنٹ انڈسٹری، پاکستان پروگریسو سیم...
21/03/2025

یہ ایک تاریخی جھلک ہے نیشنل سیمنٹ انڈسٹری ڈنڈوت آر ایس کی، جو مختلف ادوار میں ڈالمیا سیمنٹ انڈسٹری، پاکستان پروگریسو سیمنٹ انڈسٹریز، اور نیشنل سیمنٹ انڈسٹری ڈنڈوت آر ایس کے ناموں سے جانی جاتی رہی ہے۔ اس صنعت نے کئی کہانیاں رقم کیں، اور یہاں محنت و جدوجہد کی بے شمار داستانیں آج بھی زندہ ہیں۔

یہ نایاب اور قیمتی تصویر ہمیں ایک سنہری دور کی یاد دلاتی ہے، جس میں نظر آ رہے ہیں راجہ افسر صاحب (سابق ایم این اے)، چوہدری سلیم (سابق جنرل مینجر، نیشنل سیمنٹ انڈسٹری ڈنڈوت آر ایس) اور قاضی محمد فاروق مرحوم آف للہ (سابق صدر لیبر یونین نیشنل سیمنٹ انڈسٹری ڈنڈوت آر ایس)۔

یہ وہ عظیم لوگ تھے جنہوں نے اس صنعت کو اپنے خون پسینے سے سینچا، اس کی ترقی کے لیے دن رات محنت کی اور مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ راجہ افسر صاحب نے سیاست اور صنعت دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اپنی ترجیح بنایا۔

یہ تصویر صرف ایک یاد نہیں، بلکہ ایک پورے عہد کی جھلک ہے—ایک ایسا وقت جب یہ فیکٹری نہ صرف روزگار کا ذریعہ تھی بلکہ محنت کشوں کے لیے ایک مضبوط پناہ گاہ بھی۔ ڈنڈوت کی سرزمین، جو کبھی صنعت و محنت کا گہوارہ تھی، آج بھی ان جیسے رہنماؤں کو یاد کرتی ہے۔

اگر آپ کے پاس بھی ڈالمیا سیمنٹ انڈسٹری، پاکستان پروگریسو سیمنٹ انڈسٹریز، یا نیشنل سیمنٹ انڈسٹری ڈنڈوت آر ایس سے جڑی پرانی تصاویر یا یادیں ہیں، تو انہیں ہمارے ساتھ شیئر کریں تاکہ ہم سب مل کر اس تاریخی ورثے کو محفوظ رکھ سکیں۔

چوہدری محمد احسان کھنڈوعہ

19/03/2025
پنڈ دادن خان: تاریخ اور نام کی حقیقتپنڈ دادن خان، ضلع جہلم کی ایک قدیم تحصیل، تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی لحاظ سے ایک م...
17/03/2025

پنڈ دادن خان: تاریخ اور نام کی حقیقت

پنڈ دادن خان، ضلع جہلم کی ایک قدیم تحصیل، تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ اس کا نام دو حصوں پر مشتمل ہے:

1. "پنڈ" – ایک دیہی پہچان

پنجاب میں "پنڈ" کا مطلب دیہات یا بستی ہوتا ہے، اور پرانے وقتوں میں کئی علاقوں کو وہاں کے نمایاں افراد یا قبائل کے ناموں سے منسوب کیا جاتا تھا۔ اس لیے "پنڈ دادن خان" کا مطلب دادن خان کے نام سے منسوب ایک بستی یا گاؤں ہے۔

2. "دادن خان" – ایک تاریخی شخصیت

دادن خان ایک معروف اور بااثر راجپوت شخصیت تھے، جنہوں نے اس علاقے میں قیام کیا اور اپنی اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ علاقہ ان کے نام سے جانا جانے لگا۔ آج بھی ان کا مزار پنڈ دادن خان میں موجود ہے، جو ان کی تاریخی حیثیت کا ثبوت ہے۔

3. راجہ غضنفر علی خان – تحریک پاکستان کے رہنما

راجہ غضنفر علی خان بھی اسی علاقے کی ایک نامور شخصیت تھے، جنہوں نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور قیام پاکستان کے بعد حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی قبر بھی دردن خان کے مزار میں ہی موجود ہے، جو اس جگہ کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔

تاریخ کی روشنی میں حقائق

کچھ لوگ اس نام کی مختلف توجیہات پیش کرتے ہیں، لیکن موجودہ مزار، مقامی شواہد اور مستند تاریخی ذرائع یہ ثابت کرتے ہیں کہ پنڈ دادن خان واقعی ایک تاریخی شخصیت "دادن خان" کے نام پر رکھا گیا تھا۔

نتیجہ

پنڈ دادن خان تاریخی ورثے اور نامور شخصیات کی سرزمین ہے۔ یہ علاقہ نہ صرف دادن خان جیسے معزز بزرگ کی شناخت رکھتا ہے بلکہ تحریکِ پاکستان کے ہیرو راجہ غضنفر علی خان کی آخری آرام گاہ بھی یہی ہے۔ اس تحصیل کا نام، تاریخ اور مقامی شواہد سب اس کی ثقافتی اور تاریخی حیثیت کو ثابت کرتے ہیں۔

چوہدری محمد احسان کھنڈوعہ

ماشاءاللہ! مبشر عوان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر پورے ڈالمیا گروپ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ...
13/03/2025

ماشاءاللہ! مبشر عوان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر پورے ڈالمیا گروپ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس مقدس عبادت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، بے شمار برکتوں اور رحمتوں سے نوازے، اور اس سفر کو باعثِ سعادت و مغفرت بنائے۔ دعا ہے کہ رب کریم ہم سب کو بھی اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

05/03/2025

کھویا ہوا پرس – مالک اپنی نشانی بتا کر لے جائے

گزشتہ روز غوثیہ چوک، ڈنڈوت آر ایس (ڈالمیا) میں ایک پرس ملا ہے۔ جس کسی کا کھو گیا ہو، وہ اپنی نشانی بتا کر حاصل کر سکتا ہے۔

پرس اس وقت توقیر عباس کے پاس موجود ہے۔ براہ کرم اپنی شناختی نشانی کے ساتھ صغیر ہوٹل پر آ کر وصول کریں۔

شکریہ!

02/03/2025

امام چہارم سید الساجدین زین العابدین علی ابن الحسین علیہ السلام کی دعائے استقبال رمضان از صحیفہ کاملہ/ سجادیہ
(اردو ترجمہ مولانا مفتی جعفر حسین صاحب قبلہ)
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
تمام تعریف اس اللہ کے لئے ھے جس نے اپنی حمد و سپاس کی طرف ہماری رہنمائی کی اور ہمیں حمد گزاروں میں سے قرار دیا تاکہ ہم اس کے احسانات پر شکر کرنے والوں میں محسوب ہوں اور ہمیں اس شکر کے بدلہ میں نیکوکاروں کا اجر دے۔ اس اللہ تعالیٰ کے لیئے حمد و ستائش ھے جس نے ہمیں اپنا دین عطا کیا اور اپنی ملت میں سے قرار دے کر امتیاز بخشا اور اپنے لطف و احسان کی راہوں پر چلایا۔ تاکہ ہم اس کے فضل و کرم سے ان راستوں پر چل کر اس کی خوشنودی تک پہنچیں۔ ایسی حمد جسے وہ قبول فرمائے اور جس کی وجہ سے وہ ہم سے راضی ھو جائے۔ تمام تعریف اس اللہ کے لیئے ھے جس نے اپنے لطف و احسان کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینہ کو قرار دیا۔ یعنی رمضان کا مہینہ، صیام کا مہینہ، اسلام کا مہینہ، پاکیزگی کا مہینہ، تصفیہ و تطہیر کا مہینہ ، عبادت و قیام کا مہینہ۔ وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا ۔ جو لوگوں کے لیئے رہنما ھے۔ ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی روشن صداقتیں رکھتا ھے۔ چنانچہ تمام مہینوں پر اس کی فضیلت اور برتری کو آشکارا کیا ۔ ان فراواں عزتوں اور نمایاں فضیلتوں کی وجہ سے جو اس کے لیئے قرار دیں اور اس کی عظمت کے اظہار کے لیے جو چیزیں دوسرے مہینوں میں جائز تھیں، اس میں حرام کر دیں اور اس کے احترام کے پیش نظر کھانے پینے کی چیزوں سے منع کر دیا اور ایک واضح زمانہ اس کے لیئے مقرر کر دیا۔ خدائے بزرگ و برتر یہ اجازت نہیں دیتا کہ اسے اس کے معینہ وقت سے آگے بڑھا دیاجائے اور نہ یہ قبول کرتا ھے کہ اس سے مؤخر کر دیا جائے۔ پھر یہ کہ اس کی راتوں میں سے ایک رات کو ہزار مہینوں کی راتوں پر فضیلت دی اور اس کا نام شب قدر رکھا۔ اس رات میں فرشتے اور روح القدس ہر اس امر کے ساتھ جو اس کا قطعی فیصلہ ہوتا ھے، اس کے بندوں میں سے جس پر وہ چاہتا ھے، نازل ھوتے ہیں۔ وہ رات سراسر سلامتی کی رات ھے جس کی برکت طلوع فجر تک دائم و برقرار ھے۔ اے اللہ! محمد (ص) اور ان کی آل (ع) پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ہدایت فرما کہ ہم اس مہینہ کے فضل و شرف کو پہچانیں۔ اس کی عزت و حرمت کو بلند جانیں اور اس میں ان چیزوں سے جن سے تو نے منع کیا ھے، اجتناب کریں ۔ اس کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے سے جو تیری خوشنودی کا باعث ہوں، ہماری اعانت فرما تاکہ نہ بیہودہ باتوں کی طرف کان لگائیں، نہ فضول چیزوں کی طرف بے محابہ نگاہیں اٹھائیں، نہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھائیں نہ امر ممنوع کی طرف پیش قدمی کریں، نہ تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیز کو ہمارے شکم قبول کریں اور نہ تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا ہوں۔ صرف ان چیزوں کے بجا لانے کا بار اٹھائیں جو تیرے ثواب سے قریب کریں اور صرف ان کاموں کو انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچا لے جائیں۔ پھر ان تمام اعمال کو ریاکاروں کی ریاکاری اور شہرت پسندوں کی شہرت پسندی سے پاک کر دے اس طرح کہ تیرے علاوہ کسی کو ان میں شریک نہ کریں اور تیرے سوا کسی سے کوئی مطلب نہ رکھیں۔ اے اللہ! محمد (ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس میں نماز ہائے پنچگانہ کے اوقات سے ان حدود کے ساتھ جو تو نے معین کیئے ہیں اور ان واجبات کے ساتھ جو تو نے عائد کئیے ہیں اور ان آداب کے ساتھ جو تو نے قرار دئیے ہیں اور ان لمحات کے ساتھ جو تو نے مقرر کیئے ہیں، آگاہ فرما اور ہمیں ان نمازوں میں ان لوگوں کے مرتبہ پر فائز کر جو ان نمازوں کے درجات عالیہ حاصل کرنے والے ، ان کے واجبات کی نگہداشت کرنے والے، اور انہیں ان کے اوقات میں اسی طریقہ پر جو تیرے عبد خاص اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع و سجود اور ان کے تمام فضیلت و برتری کے پہلوؤں میں جاری کیا تھا، کامل اور پوری پاکیزگی اور نمایاں و مکمل خشوع و فروتنی کے ساتھ ادا کرنے والے ہیں۔ اور ہمیں اس مہینہ میں توفیق دے کہ نیکی اور احسان کے ذریعہ عزیزوں کے صلہ رحمی اور انعام و بخشش سے ہمسایوں کی خبر گیری کریں اور اپنے اموال کو مظلوموں سے پاک و صاف کریں اور زکوٰۃ دے کر انہیں پاکیزہ و طیب بنا لیں۔ اور یہ کہ جو ہم سے علیحدگی اختیار کرے اس کی طرف دست مصلحت بڑھائیں۔ جو ہم سے دشمنی کرے اس سے صلح صفائی کریں، سوائے اس کے جس سے تیرے لئیے اور تیری خاطر دشمنی کی گئی ھو۔ کیونکہ وہ ایسا دشمن ھے جسے ہم دوست نہیں رکھ سکتے اور ایسے گروہ کا فرد ھے جس سے ہم صاف نہیں ھو سکتے۔ اور ہمیں اس مہینہ میں ایسے پاک و پاکیزہ اعمال کے وسیلہ سے تقرب حاصل کرنے کی توفیق دے جن کے ذریعے تو ہمیں گناہوں سے پاک کر دے اور از سر نو برائیوں کے ارتکاب سے بچا لے۔ یہاں تک کہ فرشتے تیری بارگاہ میں جو اعمال نامے پیش کریں وہ ہماری ہر قسم کی اطاعتوں اور ہر نوع کی عبادت کے مقابلے میں سبک ھو ۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس مہینہ کے حق و حرمت اور نیز ان لوگوں کا واسطہ دے کر سوال کرتا ھوں جنہوں نے اس مہینہ میں شروع سے لے کر آخر تک عبادت کی ھو۔ وہ مقرب بارگاہ فرشتہ ھو یا نبی مرسل یا کوئی مرد صالح و برگزیدہ ، کہ تو محمد(ص) اؤر ان کی آل (ع) پر رحمت نازل فرمائے اور جس عزت و کرامت کا تو نے اپنے دوستوں سے وعدہ کیا ہے اس کا ہمیں اہل بنا اور جو انتہائی اطاعت کرنے والوں کے لئیے تو نے اجر مقرر کیا ھے وہ ہمارے لیئے بھی مقرر فرما اور ہمیں اپنی رحمت سے ان لوگوں میں شامل کر جنہوں نے بلند ترین مرتبہ کا استحقاق پیدا کیا۔ اے اللہ ! محمد (ص) اور ان کی آل (ع) پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس چیز سے بچائے رکھ کہ ہم توحید میں کج اندیشی، تیری تمجید و بزرگی میں کوتاہی، تیرے دین میں شک، تیرے راستہ سے بے راہروی اور تیری حرمت سے لاپروائی کریں اور تیرے دشمن شیطان مردود سے فریب خوردگی کا شکار ہوں۔ اے اللہ ! محمد(ص) اور ان کی آل (ع) پر رحمت نازل فرما اور جبکہ اس مہینہ کی راتوں میں ہر رات میں تیرے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں جنہیں تیرا عفو و کرم آزاد کرتا ھے یا تیری بخشش و در گزر انہیں بخش دیتی ھے تو ہمیں بھی انہی بندوں میں داخل کر اور اس مہینہ کے بہترین اہل و اصحاب میں قرار دے۔ اے اللہ ! محمد(ص) اور ان کی آل (ع) پر رحمت نازل فرما اور اس چاند کے گھٹنے کے ساتھ ہمارے گناہوں کو بھی محو کر دے۔ اور جب اس کے دن ختم ہونے پر آئیں تو ہمارے گناہوں کا وبال ہم سے دور کر دے تا کہ یہ مہینہ اس طرح تمام ھو کہ تو ہمیں خطاؤں سے پاک اور گناہوں سے بری کر چکا ھو۔ اے اللہ! محمد(ص) اور ان کی آل (ع) پر رحمت نازل فرما اور اس مہینہ میں اگر ہم حق سے منہ موڑیں تو ہمیں سیدھے راستہ پر لگا دے اور کجروی اختیار کریں تو ہماری اصلاح و درستگی فرما اور اگر تیرا دشمن شیطان ہمارے گرد احاطہ کرے تو اس کے پنجے سے چھڑا لے۔ بار الہا! اس مہینہ کا دامن ہماری عبادتوں سے جو تیرے لیئے بجا لائی گئی ہوں، بھر دے اور اس کے لمحات کو ہماری اطاعتوں سے سجا دے اور اس کےدنوں میں روزے رکھنے اور اس کی راتوں میں نمازیں پڑھنے، تیرے حضور گڑگڑانے، تیرے سامنے عجز و الحاح کرنے اور تیرے روبرو ذلت و خواری کا مظاہرہ کرنے، ان سب میں ہماری مدد فرما تا کہ اس کے دن ہمارے خلاف غفلت کی اور اس کی راتیں کوتاہی و تقصیر کی گواہی نہ دیں۔ اے اللہ! تمام مہینوں اور دنوں میں جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، ایسا ہی قرار دے۔ اور ہمیں ان بندوں میں شامل فرما جو فردوس بریں کی زندگی کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے وارث ہونگے اور وہ کہ جو کچھ وہ خدا کی راہ میں دے سکتے ہیں، دیتے ہیں۔ پھر بھی ان کے دلوں کو یہ کھٹکا لگا رہتا ھے کہ انہیں اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانا ھے اور ان لوگوں میں سے جو نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور وہی تو وہ لوگ ہیں جو بھلائیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔ اے اللہ! محمد (ص) اور ان کی آل (ع) پر ہر وقت اور ہر گھڑی اور ہر حال میں اس قدر رحمت نازل فرما جتنی تو نے کسی پر نازل کی ھو اور ان سب رحمتوں سے دوگنی چوگنی کہ جسے تیرے علاوہ کوئی شمار نہ کر سکے۔ بیشک تو جو چاہتا ھے وہی کرنے والا ھے۔

التماس دعا
سید امجد علی شاہ

Address

Dandot RS Dalmian
Khewra
49064

Telephone

+923414911238

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈنڈوت آر ایس ڈالمیاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ڈنڈوت آر ایس ڈالمیاں:

Share