26/08/2026
محفلِ میلادِ مصطفیٰ (ﷺ) اور بچوں کے شاندار انعامی مقابلے 🌟🏆
عید میلاد النبی (ﷺ) کے پرمسرت موقع پر تحریک "حی علی الفلاح" ڈنڈوت آر ایس / ڈالمیاں کے زیرِ انتظام ایک انتہائی پروقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نئی نسل میں سیرتِ طیبہ کا شعور بیدار کرنا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
مساجد اور محلوں کے بچوں کی بھرپور شرکت:
یہ پرنور تقریب جامع مسجد صدیق اکبر کے احاطے میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی تینوں مرکزی مساجد—غوثیہ مسجد اڈے والی، جامع مسجد صدیق اکبر، اور جامع مسجد علی المرتضیٰ کے گردونواح اور محلوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
بچوں نے تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول (ﷺ)، پُراثر تقاریر اور دینی سوال و جواب کے مقابلوں میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار بچوں میں تحائف اور انعامات تقسیم کیے گئے، جس سے بچوں اور والدین کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔
خراجِ تحسین اور دعائیں:
اس پُرستائش ایونٹ میں تشریف لانے والے تمام مہمانِ خصوصی، معزز دوست احباب اور بزرگوں کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، تحریک "حی علی الفلاح" کی پوری انتظامیہ اور اس بابکت تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کرنے والے تمام اراکین کو ڈھیر ساری مبارکباد اور دعائیں پیش کی جاتی ہیں جنہوں نے اتنے بہترین انتظامات کیے۔
اللہ تعالیٰ اس دینی اور فلاحی سلسلے کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے اور تمام منتظمین و معاونین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲