Khewra POST

Khewra POST Khewra POST is the Urdu language online news page. The page covers latest news on politics to entert

11/02/2024

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 لاہور سے منتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وسیم قادر کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے، اس دوران وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔

11/02/2024

1970 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پلان اے، بی، سی یکے بعد دیگرے ناکام ہوتے جا رہے ہیں اور بزرگوں کو ستر پوشی مشکل ہو رہی ہے۔ ان کے اعمال انہی کے سامنے ناچ رہے ہیں۔ انہی کے ہاتھوں میں پلنے والا برخوردار انہی کو اپنی جیتی ہوئی نشستیں ہلا ہلا کے دکھا رہا ہے اور مزید کا بھی دعوی دار ہے۔

مگر بزرگ ہیں کہ اس لمحے تک بھی سوشل میڈیا کے بدتمیز دور میں بیسویں صدی کے مائنڈ سیٹ میں مبتلا ہیں کہ ’ڈنڈہ پیر اے وگڑیاں تگڑیاں دا۔‘ مشکل یہ آن پڑی ہے کہ یہ 1979 نہیں کہ لٹکانے سے کام چل جائے۔ انیس سو ستانوے بھی نہیں کہ دو تہائی اکثریت کو ٹھکانے لگا کے ڈنڈہ ڈولی کر کے جہاز میں بٹھا دیا جائے۔

یہ تو عقل سے پیدل گروہ ہے جو اپنا نفع نقصان دیکھنے اور بزرگوں کی سننے کے بجائے ’ساڈا حق ایتھے رکھ‘ ٹائپ گیتوں پر ناچتا ہے۔

آگے کا راستہ بہت آسان بھی ہے اور بہت مشکل بھی۔ ان نوجوانوں کے غصے کی اصل وجوہات جاننے کی سنجیدگی سے کوشش کی جائے۔ ان کو محض بچہ سمجھ کے چپس، لیپ ٹاپ اور مفت دواؤں کے لالی پاپ دکھاتے رہیں گے تو یہ اور بھڑکیں گے۔

انھیں عزت کے ساتھ بٹھا کے ان کی بات تحمل سے سنی جائے۔ ان کا جتنا حصہ بنتا ہے دے دیا جائے اور ان پر اعتماد کیا جائے کہ یہ ڈگمگا بھی گئے تو خود کو گر پڑ کے سنبھال ہی لیں گے۔ جب اور جتنا مشورہ مانگیں بس اسی پر اکتفا کیا جائے۔

11/02/2024
11/02/2024

قدیم زمانے میں مثال کے طورپر شاعر ہوا کرتے تھے ۔ وہ انسانی جذبات کے اظہار کے ’’اجارہ دار‘‘بن گئے ۔ صنعتی انقلاب کے بعد پریس ایجاد ہواتو اخبارات کی صنعت بھی نمودار ہوگئی۔ یہ صنعت لوگوں کو ’’’باخبر‘‘رکھنے کی دعوے دار بن گئی۔ خبروں کا سیلاب آیا تو ان کے ’’تجزیے ‘‘کیلئے مبصرین کی طلب بڑھی ۔ یوں کالم نگاری کا آغاز ہوا۔ وہ’’ذہن ساز‘‘شمار ہوناشروع ہوگئے ۔
اخبارات کے بعد ریڈیو اور ٹیلی وژن بھی آگئے۔ان سب نے باہم مل کر Mass Mediaکی صورت بنائی ۔ خلق خدا کی بے پناہ اکثریت کی مگر تسکین نہ ہوئی ۔وہ شدت سے محسوس کرتی رہی کہ نام نہاد ماس میڈیا فقط چند موضوعات کی تکرار اور مباحثے تک محدود رہتاہے۔ بتدریج یہ احساس بھی اجاگر ہوا کہ ماس میڈیا درحقیقت منافع کمانے ہی کا ایک اوردھندا ہے۔ اپنے دھندے کو بچانے اورمنافع کمانے کی قوت برقراررکھنے کو ماس میڈیا کے ’’مامے ‘‘ہوئے لکھاری اور اینکر ایسے کئی موضوعات کو نظرانداز کردیتے ہیں جو خلق خدا کی اکثریت کو حقیقی معنوں میں پریشان کئے ہوئے ہیں۔
خلق خداکی اس پریشانی کی تسکین کے لئے فیس بک اور ٹویٹر جیسی Appsایجاد ہوئی۔ انہوں نے عام انسانوں کی اکثریت کو گماں دلایاکہ اسے اپنی رائے کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم میسر ہوگئے ہیں۔ وہ انہیں بہت لگن سے استعمال کرناشروع ہوگیا ۔ کئی برس گزرجانے کے بعد اب دریافت ہورہاہے کہ اپنی رائے کے اظہار کے بجائے عام انسانوں کی اکثریت نے مذکورہ پلیٹ فارموں کو درحقیقت لوگوں کی توجہ کے حصول کیلئے استعمال کیا۔ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام جیسی Apps اس ضمن میں بہت کامیاب رہیں ۔
انہوں نے صارفین کو ’’مداحین اور شائقین‘‘فراہم کئے ۔ ’’اظہار رائے ‘‘کے بجائے یہ دونوں Apps خودنمائی کومریضانہ حد تک پھیلانا شروع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اصل مقابلہ اب زیادہ سے زیادہ Likes اور Shares حاصل کرنے کیلئے ہوتا ہے ۔

11/02/2024

مطالعہ نہ صرف شوق کی تسکین کے لیے کیا جاتا تھا بلکہ معلومات اور نئی دنیا کی جستجو، کھوج اور تلاش کے لئے بھی کیا جاتا تھا۔ چونکہ ہمارے اسلاف اس راز سے واقف تھے کہ کتاب سے بڑا کوئی دوست، ہمدم اور ساتھی نہیں۔ اس لیے وہ کتابوں کو الماریوں کی زینت نہیں بناتے تھے بلکہ ان کا باریک بینی سے مطالعہ کرتے تھے۔ مطالعہ کو وہ روح کی غذا سمجھتے تھے۔ جس طرح جسم کو تندرست و صحت مند رکھنے کے لیے غذا کی ضرورت ہے ، اسی طرح روح کو تر و تازہ اور بیدار رکھنے کے لیے کتاب کا مطالعہ اہم ہے۔
مطالعہ کیا ہے؟ مطالعہ کسی چیز سے واقفیت حاصل کرنے کا نام ہے۔ مشاہدے دھیان، توجہ اور غور سے تحریر کی غرض و مراد کو پانا مطالعہ ہے۔ علامہ غلام نصیر الدین لفظ مطالعہ کی شرح کرتے ہیں کہ مطالعہ کا مادہ ”طلوع“ سے ہے اور طلوع پردہ غیب سے عالم ظہور میں آنے کو کہتے ہیں۔ مزید لکھتے ہیں کہ مطالعہ باب ”مفاعلہ“ سے ہے اور مفاعلہ میں جانبین سے برابر کے علم کو کہتے ہیں۔ ادھر طالب علم نے اپنی پوری توجہ کتاب کی طرف مبذول کی ادھر کتاب نے اسے اپنے فیوض و برکات سے نوازا۔

11/02/2024

‏یہ آپ کو مذاق لگے گا مگر قسم لے لیں یہ سو فیصد سچ ہے۔
جب ہمارے والدین کی شادی ہوئی تو یہ شخص پنجاب کا وزیرِ خزانہ تھا
ہمارے پیدا ہونے پر وہ پنجاب کا وزیراعلی بن چکا تھا
جب ہم پاکستانیوں نے سکول جانا شروع کیا تو وہ ملک کا وزیراعظم تھا۔
جب ہم نے بلوغت میں قدم رکھا تو دوسری بار وہی وزیراعظم تھا۔
جب ہماری شادیاں ہوئیں تو اس وقت وہی پھر تیسری بار وزیراعظم تھا۔
آج ہم اپنی آدھی سے زیادہ عمر گزار چکے ہیں۔ ہماری داڑھیاں اور سر آدھے سے زیادہ سفید ہو چُکے ہیں اور آج پھر ہمارے سامنے TV پر وہی شخص ہم پاکستانیوں سے کہہ رہا ہے کہ:

"مجھے موقع دیں پاکستان کی تقدیر بدل دونگا۔"

اب یا تو ہم پاکستانی الّو کے پٹھے ہیں یا پھر یہ شخص ہمیں ضرورت سے زیادہ احمق سمجھتا ہے۔

منقول

10/02/2024

‏بریکنگ نیوز
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے مکمل غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں پر نتائج کا اعلان کردیا، غیر حتمی نتائج

مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں 137 نشستوں پر کامیاب قرار غیر حتمی نتائج

آذاد امیدوار پنجاب اسمبلی میں 138 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے، غیر حتمی نتائج

پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں 10 نشستیں حاصل کیں، غیر حتمی نتائج

پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، غیر حتمی نتائج

استحکام پاکستان پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب، غیر حتمی نتائج

پاکستان مسلم لیگ ضیاء نے پنجاب اسمبلی میں ایک نشست حاصل کی، غیر حتمی نتائج

پنجاب اسمبلی کی نشست پی کے 266 رحیم یار خان پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے الیکشن کمیشن

10/02/2024

Address

Khewra
Khewra
49060

Telephone

+923005564696

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khewra POST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khewra POST:

Share