Quran online mentor

Quran online mentor Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quran online mentor, Digital creator, Khipro.

Quran Online Mentor
📖 Online Quran Classes for Kids & Adults
🎓 1-on-1 Sessions | Qualified Tutors
📘 Tajweed | Hifz | Tafseer | Arabic
🌍 UK, USA, Canada & Worldwide
💻 Zoom | Google Meet | Teams
🎁 FREE Trial Class
📲 WhatsApp: +923065015322

17/08/2026

Arabia letter Alif

17/08/2026

*اے اللہ!*
ہم نے تجھ پر اندھا توکل کیا ہے، تو ہمارے توکل کی لاج رکھ لے۔ مانا کہ ہمارا توکل حضرت موسیٰؑ جیسا نہیں، مگر ہمارا اور حضرت موسیٰؑ کا اللہ تو تُو ہی ہے نا۔ ہمارے لیے ایسے اسباب پیدا فرما کہ ہم اپنی تقدیر پر رشک کریں اور تیری رحمت کو دیکھ کر حیران رہ جائیں۔ ہمارے لیے ایسے راستے کھول دے کہ ہمارا ہر قدم ہمارے لیے آسانی، کامیابی اور برکت کا ذریعہ بن جائے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

17/08/2026

*اے اللہ!*
جو لوگ زندگی کی مشکلات میں پھنسے ہیں، جن کے دلوں میں مایوسی ہے، اور جو اندر سے ٹوٹ چکے ہیں، ان کے دلوں کو سکون اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ اے رب کریم، تو ہی جانتا ہے ہمارے دل کی حالت، ہمیں نیک ہدایت، اپنی محبت اور اپنی رحمت سے نواز دے۔ ہمیں ہر مصیبت سے نجات دے، ہماری دعائیں قبول فرما، اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

17/08/2026

پوری دنیا کو فتح کرنے سے بھی بڑی کامیابی یہ ہے کہ فجر کی نماز وقت پر ادا کر کے، اپنے دن کی شروعات اللہ کی رضا سے کرو۔ یہ وہ پہلی کامیابی ہے جو شیطان کے منصوبے کو ناکام بناتی ہے اور تمہیں اللہ کے قریب کر دیتی ہے۔ یہ سجدہ تمہارے دل کو سکون، روح کو تازگی، اور زندگی کو برکت سے بھر دیتا ہے۔ یاد رکھو، اللہ کے حضور جھکنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ ❤️ 💯

17/08/2026

*اے اللہ!*
جو لوگ غم زدہ ہیں، پریشان ہیں، بیمار ہیں یا کسی مشکل میں ہیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا فرما، ان کے دکھوں کو دور فرما، اور انہیں اپنی خاص رحمتوں سے نوازا دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

17/08/2026

*اے اللہ!*
ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے گناہ "صغیرہ" ہیں یا "کبیرہ" ہیں، لیکن تیرا کرم اور بخشش ہر چیز سے بڑی ہے۔ الہی! ہمارے گناہوں کے اس ذخیرے کو اپنی رحمت سے معاف کر دے، بےشک تُو بڑا رحیم اور معاف کرنے والا ہے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

17/08/2026

اپنے دل کی کیفیت اللہ کو بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں، کتنی تکلیف میں ہیں، آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا، اُس کے سامنے رو لینے سے ہی آپکے دل میں سکون اترے گا، بے شک وہ دلوں کا ہمراز ہے۔ ❤️

17/08/2026

فجر کا سجدہ تمام سجدوں سے زیادہ پرسکون ہوتا ہے، کیونکہ یہ رب کے قریب ہونے کا وہ لمحہ ہے جب ساری کائنات خاموش ہوتی ہے، اور دل صرف اپنے رب سے ہمکلام ہوتا ہے۔ ❤️ 💯

17/08/2026

*رسول الله ﷺ نے فرمایا:*
"فجر کی دو سُنتیں دُنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے بہتر ہیں۔"
(صحیح مسلم)

17/08/2026

یہ زندگی جو زخموں سے بھری پڑی ہے، جس میں دکھ، تکلیفیں اور آزمائشیں قدم قدم پر ہمارا امتحان لیتی ہیں، اس کا واحد اور اصل علاج صرف سجدوں میں ہے، جہاں سکون بھی ہے، شفا بھی، اور اللہ کی رحمت بھی۔ ❤️ 💯

Address

Khipro
68330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran online mentor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quran online mentor:

Shortcuts

Share