15/06/2026
آزاد کشمیر بھر کی طرح کھوئی رٹہ میں بھی انٹرنیٹ کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں جبکہ بینکوں کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور اے ٹی ایم مشینیں بھی بند پڑی ہیں۔
عوام کو آن لائن سروسز خصوصاً ایزی پیسہ اور موبائل پیکجز تک رسائی نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے نادرا، یونین کونسل سیکرٹریز اور ٹاؤن کمیٹیوں سے اہم سرکاری دستاویزات کا اجرا بھی مکمل طور پر رک گیا ہے، جس کے باعث شہری شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی سہولیات کی بحالی میں مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔
دوسری جانب کھوئی رٹہ کی عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی کال پر دکانیں بدستور بند رکھی ہوئی ہیں کھوئیرٹہ شہر اور دیگر محلقہ بازار میں شٹر ڈاون جاری ہے.