JR news

JR news it is a news channel national and international news discuse social and political ishoes vlog interv

04/09/2025

درکوٹی کراس/ روڈ بناو احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما حبیب ارحمن افاقی صاحب خطاب کر رہے ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی)  سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسف...
29/08/2025

پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔دوران اجلاس آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا فنڈز ہڑپ کر گئے، متعدد سرکاری افسران ان کی شریک حیات اور پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری ہیں جب کہ سرکاری ملازمین اس پروگرام کے بینیفشری نہیں ہو سکتے۔اجلاس میں کمیٹی نے سوال کیا کہ ان سے ریکوری کیوں نہیں کی گئی،؟اس پرسیکرٹری نے بتایا کہ ان کے پاس ریکوری کا کوئی میکیننزم نہیں۔
دوران اجلاس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 85 افسران گریڈ 20 کے ہیں، 630 افسران گریڈ 19 ج بکہ گریڈ 22 کے افسران بھی بینیفشیریز ہیں، زیادہ افسران صوبائی ہیں ایف آئی اے ریکوری کر رہا ہے۔بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے گریڈ 17سے 22 گریڈ تک کے ملوث افسران پر کرمنل چارج لگانے کی ہدایت کی۔

27/08/2025

کوٹلی فوڈ اتھارٹی کاکھوئی رٹہ گوشت مارکیٹ کا اچانک دورہ تین من سے زائد مضر صحت گوشت کو تلف کیا اور دو دوکانوں کو سیل کر دیا۔

پیپلز پارٹی حلقہ پانچ چڑہوئی کی تنظیم سازی چوہدری لیاقت کنیالوی صدر اور صغیر کھوکھر جنرل سیکرٹری بن گئے۔
27/08/2025

پیپلز پارٹی حلقہ پانچ چڑہوئی کی تنظیم سازی چوہدری لیاقت کنیالوی صدر اور صغیر کھوکھر جنرل سیکرٹری بن گئے۔

03/08/2025

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تحریک انصاف کے صدر سردار عبدالقیوم خان کی گرفتاری کے خلاف کوٹلی میں احتجاج۔

کھوئی رٹہ تسمیہ قتل کیس کے حوالے سے بڑی احتجاجی ریلی
03/08/2025

کھوئی رٹہ تسمیہ قتل کیس کے حوالے سے بڑی احتجاجی ریلی

29/07/2025

افسوسناک خبر۔۔۔۔۔۔۔کوٹلی/ چوکی مونگ۔۔۔
کمسن بہن بھائی کو سانپ نے ڈس لیا ۔۔۔۔۔
دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔۔۔۔
اطلاعات کے مطابق یونین کونسل چوکی مونگ سے کس گجراں سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بہن اور بھائی کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا جو جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بہن بھائی کی عمر چھ سے آٹھ سال ہے اللہ تعالٰی والدین کو صبر جمیل عطاء فرمائے

29/07/2025
17/02/2025

یونین کونسل ٹائیں میں آٹا ڈیلر پسند و نا پسند کی بنیاد پر آٹا تقسیم کر رہے ہیں. جمروز راجہ

17/02/2025

یونین کونسل ٹائیں
میں آٹا ڈیلروں کی
من مانیاں اب

نہیں چلیں گی

مظفرآباد/سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم ہوگئی۔ سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس کو ا...
12/02/2025

مظفرآباد/
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم ہوگئی۔ سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔
سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں سابق وزیراعظم سردارتنویرالیاس کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے سردارتنویرالیاس کےخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے نااہلی کے خلاف اپیل بھی نمٹا کر سابق وزیراعظم آزادکشمیر کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔
اپریل2023میں عدالت نے سردار تنویرالیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیکردو سال کیلئے نااہل کردیا تھا، عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ اور حکومت ختم ہوئی تھی۔مظفرآباد: سردارتنویرالیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم میں اپیل دائر کررکھی تھی، سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے توہین عدالت نوٹس پرسردار تنویرالیاس نےعدالت سے معافی مانگ لی تھی۔ ایک تقریرکی بنیاد پرسردار تنویرالیاس کو سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نےایک وقت میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے۔

Address

Khuiratta

Telephone

+923035649058

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JR news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JR news:

Share