
05/08/2025
5 اگست یوم استحصال کشمیر کی سرکاری تقریب میں کشمیری جھنڈے کی بے حُرمتی،جھنڈا پاکستانی وزراء کے پاٶں میں پڑا رہا کسی نے اُٹھانا گوارہ ناں کیا۔
اسلامآباد کے اندر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدام کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر پورے کشمیر و پاکستان و بیرون ممالک منایا گیا،اسلامآباد کے اندر ایک سرکاری تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما Sardar Tanveer Ilyas Khan پاکستان کے وزیراطلاعات و نشریات Attaullah Tarar پاکستانی وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور Rana Sana Ullah Khan اور وزیرامور کشمیر Amir Muqam نےخصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران مُتنازع ریاست کشمیر کا پرچم پاکستانی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے پاٶں میں پڑا رہا پر کسی نے اُٹھانا بھی گوارہ ناں کیا۔
بحیثیت ایک کشمیری اس فعل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور علی الاعلان یہ کہتا ہوں کہ میری ریاست کے سہ رنگے پرچم کو عزت دو گے تو تمھارے ملک کے سبزہلالی پرچم کو عزت ملے گی ورنہ کوہالہ سے پار ہی ہوں گے تمھارے یہ پرچم۔