وادی بناہ کی آواز

وادی بناہ کی آواز یہ پیج وادی بناہ کی عوام کے مسائل کو اعلی ایوانوں پہنچا?

16/09/2025

برطانیہ کے شہر لیڈز کی کونسل کی عمارت میں ایک خصوصی ایونٹ منعقد ہوا، جس میں چوہدری محمد صادق چوہان (مرحوم دھناں والوں ) کے صاحبزادے نوجوان اویس صادق چوہان (المعروف چھوٹا کپتان )پاکستان کے دو اہم شخصیات مشہور صحافی عمران ریاض صاحب صابر شاکر صاحب کے ہمراہ شرکت کی. پاکستان سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک چھوٹی سی کوشش کی ۔ ایسے مواقع پر انسانیت کی خدمت کا جذبہ بے پناہ خوشی دیتا ہے، جب بھی اپنے وطن پر کوئی مشکل وقت آتا ہے،اوورسیز پاکستانی ایک دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایسے نوجوان ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں جو پردیس رہتے ہوئے اپنے دیس کا حق ادا کرتے ہیں
اس موقع پر بانی رکن اکرم دریجہ صاحب
جناب مسعود کالس ایڈوکیٹ (برطانیہ ) صاحب نے بھی شرکت کی مختلف رہنماؤں سے ملاقات .

وفاقی پولیس کو کشمیر میں تعینات کرنے کا فیصلہ۔ فیصلہ کشمیر پولیس کی درخواست پر کیا جارہا ہے۔ وفاقی پولیس کے دوہزار افسرا...
13/09/2025

وفاقی پولیس کو کشمیر میں تعینات کرنے کا فیصلہ
۔
فیصلہ کشمیر پولیس کی درخواست پر کیا جارہا ہے۔
وفاقی پولیس کے دوہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
ایس پی۔ ڈی ایس پی اور دیگر رینک کے افسر اور اہلکاروں کے نام مانگے گئے ہیں

آئی جی اسلام آباد نے دوہزار افسران اور اہلکاروں کی فہرست مانگ لی۔
تمام افسران و اہلکار عارضی بنیادوں پر کشمیر میں ڈیوٹی دیں گے۔

13/09/2025

چڑہوئی کی یونین کونسل درگوٹی کراس ٹائیں میں سڑک کھنڈارات کا منظر پیش کر رہی ہے گاڑی تو مشکل پیدل چلنا بھی محال ہے عوام علاقہ نے سڑک بناؤ مہم کے احتجاجی مظاہرین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عوام علاقہ محکمہ شاہرات اور وزیر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں سڑک بناؤ مہم احتجاجی کیمپ کو لگے 8 دن گزر گئے مگر حکام بالا کے سر میں جوں تک نہ رینگی،،،رپورٹ سردار ندیم تبسم کھوئی رٹہ آزاد کشمیر

13/09/2025

یونین کونسل ٹائیں کے عوام کا بنیادی مسائل کے حل کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھ روز سے جاری ہے
رپورٹ غلام محمود جرال نمائندہ اے بی این نیوز کھوئی رٹہ آزاد کشمیر

13/09/2025

یونین کونسل ٹائیں
سڑک بناؤ مہم کا دوسرا فیز
ڈیڈ لائن ختم ہونے میں دو دن باقی پیر سے نہ چلے گا پہیہ نہ کھلے ❌❌گا شٹر⛔
حق دو عوام کو بدل دو نظام کو

13/09/2025
محنت، دیانت اور کردار کا سفرلنگڑیال فیملی(عدیل احمد SP ) الزامات کی حقیقتانسانی تاریخ گواہ ہے کہ کامیابی ہمیشہ انھی کے ق...
13/09/2025

محنت، دیانت اور کردار کا سفر

لنگڑیال فیملی(عدیل احمد SP ) الزامات کی حقیقت

انسانی تاریخ گواہ ہے کہ کامیابی ہمیشہ انھی کے قدم چومتی ہے جو محنت، ایمانداری اور تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بناتے ہیں۔ مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے میں ایسے کامیاب خاندانوں پر حسد کی آگ میں جلنے والے بعض عناصر بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی محنت کو مشکوک بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج یہی صورتحال لنگڑیال فیملی کے ساتھ ہے، جس نے اپنی انتھک محنت اور لگن کے بل بوتے پر اعلیٰ مناصب حاصل کیے ہیں۔

ہجرت اور قربانی کی کہانی

اس خاندان کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے گاؤں لنگر سے (معلقہ ججوٹ بہادر سیری چتر )، جو 1947 میں ہجرت کر کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں شہیدانوالی میں آباد ہوئے۔ ان ایام میں محض جینا ہی ایک چیلنج تھا مگر انہوں نے تعلیم کو اپنی ترجیح بنایا۔
خاندان کے سربراہ مشتاق احمد لنگڑیال صاحب (ریٹائرڈ سیشن جج) نے ابتدا میں انتہائی محدود وسائل کے ساتھ زندگی کا سفر شروع کیا۔ کچھ عرصہ سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ ایل ایل بی کیا اور پھر دن رات کی محنت سے سول جج بھرتی ہوئے۔ ان کی کامیابی نے آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم اور محنت کی راہیں روشن کر دیں۔

آج انہی کی جدوجہد کے ثمرات یہ ہیں کہ اس خاندان کے چشم و چراغ مختلف اہم مناصب پر فائز ہیں

عثمان مشتاق (بیٹا) — جج فارورڈ کہوٹہ

عدیل احمد لنگڑیال (بھتیجا) — ایس پی ضلع کوٹلی

عقیل احمد( بھتیجا ) — سنیئر سول جج چڑھوئی

نبیل احمد لنگڑیال (بھتیجا ) — گریڈ 17 کے آفیسر

یہ عہدے کسی سفارش یا دو نمبری سے نہیں بلکہ محنت، قربانی اور کردار کی بدولت حاصل کیے گئے ہیں۔

⚖️ الزامات اور حقیقت

حال ہی میں اس خاندان کے مختلف افراد پر ڈومیسائل اور ملازمتوں سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مگر یہ سب محض حسد اور ذاتی عناد کا شاخسانہ ہے۔ جس خاندان نے دہائیوں تک تعلیم، دیانت اور محنت کو اپنی بنیاد بنایا، اس پر ایسے گھٹیا الزامات لگانا دراصل ان کی کامیابیوں کو دیکھ کر حسد کرنے والوں کی ذہنی پسماندگی ہے۔

کیونکہ جس خاندان نے دہائیوں سے نوکریاں کیں اور اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کو منوایا، اس پر ایسے گھٹیا الزامات لگا کر ان کی عزت و وقار کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔

الزام لگانے والوں کی اپنی شہرت نہایت محدود ہے، جبکہ لنگڑیال فیملی کی ساکھ اور کردار معاشرے میں عزت و وقار کی ضمانت ہیں۔

سبق آموز حقیقت

یہ خاندان اس بات کی زندہ مثال ہے کہ اگر ایک فرد محنت اور علم کو اپنا ہتھیار بنا لے تو آنے والی نسلیں اندھیروں سے نکل کر روشنی میں قدم رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج لنگڑیال فیملی کے نوجوان اعلیٰ عہدوں پر ہیں اور دوسروں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں۔

نتیجہ

لنگڑیال فیملی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ یہ خاندان محض اپنی قربانیوں اور انتھک محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھا ہے۔ ایسے خاندان ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں، جبکہ الزام تراشنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں ہی دفن ہو جاتے ہیں۔

لنگڑیال فیملی محض ایک نام نہیں بلکہ تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس پر فخر کیا جا سکتا ہے۔ اس خاندان نے ہمیشہ حق و انصاف، قربانی اور خدمتِ خلق کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

یہ فیملی ایمان، دیانت اور جرات کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ حالات خواہ کتنے ہی کٹھن کیوں نہ رہے ہوں، لنگڑیال فیملی نے ہمیشہ عزت، خدمت اور سچائی کو ترجیح دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کا نام وقار، ایثار اور عظمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ایسے خاندان پر فخر نہ کیا جائے تو اور کس پر کیا جائے؟
اللہ تعالیٰ لنگڑیال فیملی کو ہمیشہ سرخرو رکھے

゚viralシfypシ゚viralシ
District Police Kotli
AJK Police

13/08/2025

زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی
چتر سیری کھوئیرٹہ کی بیٹی نے دنیا میں پاکستان کا نام

روشن کر دیا

چتر سیری، کھوئی رٹہ، کوٹلی سے تعلق رکھنے والی صائقہ خوشحال، دختر چوہدری محمد خوشحال طاہر نے امریکہ کی معروف یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ، بالٹی مور میں اپنی پی ایچ ڈی ریسرچ مکمل کر لی۔

صاعقہ خوشحال میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، میں شعبہ ہیومن جینیٹکس زوالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، جہاں وہ ڈاکٹر انصر احمد عباسی کی زیر نگرانی تحقیقی کام سرانجام دے رہی ہیں۔ انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے ایچ ای سی پاکستان کی جانب سے اسکالرشپ فراہم کی گئی، جس کے تحت وہ امریکہ میں جدید سائنسی تحقیق کرنے گئیں تھیں۔
اس کامیابی کے پیچھے ان کے والدین، بھائی اور پوری فیملی کی دعائیں، محبت اور حوصلہ افزائی کا اہم کردار ہے۔
ایک ایسے علاقے سے تعلق رکھنے کے باوجود، جہاں کبھی خواتین کے لیے تعلیم حاصل کرنا ایک خواب سمجھا جاتا تھا، صائقہ خوشحال نے اپنی محنت، عزم اور لگن سے یہ ثابت کر دیا کہ ہمت اور حوصلہ ہو تو کوئی رکاوٹ راہ میں حائل نہیں رہتی۔ ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان اور گاؤں بلکہ
پورے پاکستان کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

تمام دوکاندار گاہکوں کو بل دین گے  ورنہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی ۔ ڈی سی کوٹلی نے نوٹیفکشن جاری  کر دیا ۔۔
06/03/2025

تمام دوکاندار گاہکوں کو بل دین گے ورنہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی ۔ ڈی سی کوٹلی نے نوٹیفکشن جاری کر دیا ۔۔

Address

Khuiratta
11200

Telephone

+923038466605

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وادی بناہ کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to وادی بناہ کی آواز:

Share