انسانیت

انسانیت Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from انسانیت, Digital creator, Khuiratta.

26/03/2025

"جتنا انسان پختہ ہوتا ہے، اتنے ہی کم لوگ اس کے ارد گرد ہوتے ہیں، کیونکہ پختہ دماغ جھوٹی تعریفیں برداشت نہیں کرتا۔"

~جارج برنارڈ شا

08/03/2025

طاقت، قانون اور حقیقت!

اگر تمہارے ہاتھ میں بندوق ہو، اور میرے ہاتھ میں بھی بندوق ہو،
تو ہم قانون پر بات کر سکتے ہیں۔

اگر تمہارے ہاتھ میں چاقو ہو، اور میرے ہاتھ میں بھی چاقو ہو،
تو ہم اصول و ضوابط پر گفتگو کر سکتے ہیں۔

اگر ہم دونوں خالی ہاتھ ہوں،
تو ہم تہذیب اور اخلاقیات کی بات کر سکتے ہیں۔

لیکن… اگر تمہارے پاس بندوق ہو، اور میرے پاس صرف چاقو ہو،
تو سچائی تمہارے ہاتھ میں ہوگی۔

اور اگر تمہارے پاس بندوق ہو، اور میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہ ہو،
تو وہ بندوق صرف ایک ہتھیار نہیں، بلکہ میری پوری زندگی ہے، جو تمہارے رحم و کرم پر ہے۔

🔹 طاقت اور مساوات

قانون، اصول، اخلاق اور تہذیب صرف اسی وقت معنی رکھتے ہیں جب سب برابر ہوں۔
مگر اس دنیا کی تلخ حقیقت یہ ہے کہ جب دولت کی بات آتی ہے، تو سچ خاموش ہو جاتا ہے۔
اور جب طاقت کی بات آتی ہے، تو دولت پیچھے ہٹ کر موقع کے انتظار میں رہتی ہے۔

وہی لوگ جو قانون بناتے ہیں،
عموماً وہی اسے توڑتے بھی ہیں،
کیونکہ یہ قوانین صرف کمزوروں کے لیے زنجیریں ہیں، اور طاقتوروں کے لیے ہتھیار۔

08/03/2025
07/12/2024

میں نے اس زندگی میں جو کچھ سیکھا ہے اس کا خلاصہ تین الفاظ میں کیا جا سکتا ہے: سب کچھ گزر جاتا ہے۔
- رابرٹ فراسٹ، امریکی شاعر

06/12/2024

پورے سال میں صرف دو دن ایسے ہیں جن میں آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے :
1۔ Yesterday گزرا ہوا
2۔ Tomorrow آنے والا
صرف آج ہی وہی دن ہے جس میں آپ پیار کر سکتے ہیں ، یقین کر سکتے ہیں اور دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں ۔

17/09/2024

اُن ﷺپر دُرود پڑھ کے معطر ہوئی حیات
اُن ﷺکا ذکر آیا تو مصائب پلٹ گئے❤️

❤️اللّٰهُمَّ صَلِ عَلٰی سَيِدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِه وَصَحْبِه وَ بَارِکْ وَسَلِمْ❤️

01/05/2024

ہاتھ پاؤں بھی بتاتے ہیں کہ مزدور ہوں میں
اور ملبوس بھی کہتا ہے کہ مجبور ہوں میں
فخر کرتا ہوں کہ کھاتا ہوں فقط رزقِ حلال
اپنی اس صفتِ قلندر پہ تو مغرور ہوں میں
سال سارا مرا کٹ جاتا ہے گمنامی میں
بس " یکم مئی " کو یہ لگتا ہے کہ مشہور ہوں میں
بات کرتا نہیں میری کوئی ایوانوں میں
سب کے منشور میں یوں " صاحبِ منشور " ہوں میں
اپنے بچوں کو بچا سکتا نہیں فاقوں سے
ان کو تعلیم دلانے سے بھی معذور ہوں میں
پیٹ بھر دیتا ہے حاکم مرا تقریروں سے
اُس کی اِس طفل تسلی پہ تو رنجُور ہوں میں
یومِ مزدور ہے، چُھٹی ہے، مرا فاقہ ہے
پھر بھی یہ دن تو منائوں گا کہ مزدور ہوں میں
مجھ کو پردیس لئے پھرتی ہے روزی واصف
اپنے بچوں سے بہت دور، بہت دور ہوں میں

*جبار واصف

29/04/2024

" جانے والوں کو الوداع کہنا سیکھ لیں, اور یہ جان لیں کہ ہر آنے والا شخص اپنے بچھڑنے کی تاریخ ساتھ لے کر آتا ہے- "

27/04/2024

سکاٹ لینڈ کا ایک غریب کسان تھا. کھیتوں کی طرف جاتے اس نے چیخنے کی آواز سنی. آواز کی سمت جا کر دیکھا کہ ایک بچہ دلدل کے ایک جوہڑ میں ڈوب رہا ہے. دلدل میں آپ جتنا زیادہ نکلنے کی کوشش کرتے ہیں. زیادہ تیزی سے ڈوبتے ہیں. کسان نے اسے تسلی دی پرسکون کیا اور درخت کی ایک شاخ توڑ کر بچے سے کہا یہ پکڑ لو. میں تمہیں کھینچ لیتا ہوں. کچھ دیر بعد بچہ باہر تھا. کسان نے اسے کہا کہ چلو میرے گھر تمہارے کپڑے صاف کرا دیتا ہوں. لیکن بچے نے کہا میرے والد پریشان ہوں گے اور دوڑ لگا دی.
اگلی صبح ایک شاندار بگھی کسان کے گھر کے سامنے کھڑی ہوئی. ایک رعب دار شخصیت بگھی سے نکلی اور کسان کا شکریہ ادا کرنے کہ بعد کہا میں آپ کو کیا صلہ دوں کیونکہ آپ نے میرے بیٹے کی جان بچائے. غریب کسان نے کہا شکریہ جناب لیکن میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو یہی کرتا. مجھے کسی صلے کی طلب نہیں. بہت اصرار کے بعد بھی جب کسان نے کچھ قبول نہ کیا تو جاتے جاتے اس رئیس کی نظر کسان کے بیٹے پر پڑھی. پوچھا کیا یہ آپکا بیٹا ہے.؟؟ کسان نے محبت سے بیٹے کا سر سہلاتے کہا جی جناب یہ میرا بیٹآ ہے.
رئیس نے کہا ایک کام کرتے ہیں. میں اسے اپنے ساتھ لندن لے جاتا ہوں. اسے پڑھاتا ہوں. بیٹے کی محبت میں اس پیشکش پر کسان راضی ہوگیا. اسکا بیٹا لندن چلا گیا. پڑھنے لگا اور اتنا پڑھا کہ آج دنیا اسے الیگزینڈر فلیمنگ کے نام سے جانتی ہے. وہ فلیمنگ جس نے پنسلین ایجاد کی. وہ پنسلین جس نے کروڑوں لوگوں کی زندگی بچائی. وہ رئیس جس کے بیٹے کو کسان نے دلدل سے نکالا تھا. وہی بیٹا جنگ عظیم سے پہلے ایک بار پھر ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا. اور اسی فلیمنگ کی پنسلین سے اس کی زندگی بچائی گئی. وہ رئیس روڈولف چرچل تھے. اور انکا بیٹا ونسٹن چرچل تھا. وہ چرچل جو جنگ عظیم میں برطانیہ کا وزیر اعظم تھا. اور جس نے کہا تھا.
بھلائی کا کام کریں کیونکہ بھلائی پلٹ کر آپ کے پاس ہی آتی ہے

Address

Khuiratta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انسانیت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to انسانیت:

Share