AHK Blogger

AHK Blogger “AHK Blogger —
کشمیر کی ہر خبر، ہر ویڈیو، مزاح، سفر اور خوبصورتی ایک جگہ!
جہاں کشمیر کی آواز، رنگ اور کہانیاں سب تک پہنچتی ہیں۔

🌍 About AHK Blogger | ہمارے بارے میں

English:
AHK Blogger is a voice from Kashmir — bringing you the latest news, travel stories, videos, and updates that highlight the beauty, culture, and reality of our land. Stay with us for truth, awareness, and inspiration.

اردو:
AHK Blogger،
کشمیر کی آواز ہے — جو آپ تک تازہ خبریں، سفر کی کہانیاں، ویڈیوز اور وہ سب لاتا ہے جو ہماری سرزمین کی خوبصورتی، تہذیب اور حقیقت کو اجاگر کرتا ہے۔ ہمارے ساتھ رہیے — سچائی، آگاہی اور حوصلے کے لیے۔

06/09/2025

تمام اہل اسلام کو امام علی ؑکے آقافاطمہؑ کے بابا اور
حسنین ؑ کے نانا محمدمصطفیﷺکی آمد مبارک ہو!
سرکار کی آمد مرحباً پر SSP خرم اقبال صاحب خوبصورت بیان سرکار کی آمد پر میرپور

ضروری اعلانمیرے ہم وطنوں دوران سیلاب دریاؤںندیوں میں پکڑا گیا مال مویشی یا ضروری سامان آپ کے پاس متاثرین کی امانت ہے۔🤲🏼م...
29/08/2025

ضروری اعلان
میرے ہم وطنوں دوران سیلاب دریاؤں
ندیوں میں پکڑا گیا مال مویشی یا ضروری سامان آپ کے پاس متاثرین کی امانت ہے۔
🤲🏼مال غنیمت نہیں 🚫

سیلاب اتنی تباہی نہیں کرے گا جتنی تباہی بے ایمانی اور سیلاب زدہ لوگوں کے گھروں میں چوریاں کریں گی پلیز
مصیبت میں مصیبت نا بننا
اپ کچھ نہیں کر سکتے تو بس یہ پیغام ہر گروپ ہر آئی ڈی سے عام کر دیں

22/08/2025

پی ڈی ایس پی راجہ گلریز صاحب! براہ کرم پولیس کی وردی میں چھپے اُن کالی بھیڑوں کو بچانے کی کوشش نہ کریں، جنہوں نے اس ننھی بچی کی لاش کا سودا کیا۔ انصاف کے تقاضے یہ ہیں کہ مجرم ہر قیمت پر بے نقاب ہوں، اور کوئی طاقت یا حیثیت انہیں بچانے میں رکاوٹ نہ بنے۔

تسمیہ سہیل کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔آپ کو جواب دینا پڑے گا۔آپ کو بتانا ہوگا کہ انصاف کیوں دبایا گیا۔آپ کو ماننا ہوگا ...
21/08/2025

تسمیہ سہیل کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
آپ کو جواب دینا پڑے گا۔
آپ کو بتانا ہوگا کہ انصاف کیوں دبایا گیا۔
آپ کو ماننا ہوگا کہ طاقتوروں کے دباؤ میں آ کر خون کا سودا کیوں کیا گیا۔

اور یہ جواب آپ کو دینا ہی پڑے گا۔۔۔
ہر حال میں دینا پڑے گا۔

21/08/2025

اصل حقیقت یہ ہے کہ ایک معصوم بچی کو اغوا کیا گیا، اُس کے ساتھ ظلم و زیادتی کی گئی، پھر اُسے بے دردی سے قتل کر کے لاش کی توہین کی گئی۔ اعضاء نکالے گئے، پرائیویٹ پارٹس کاٹے گئے تاکہ فرانزک نہ ہو سکے اور اصل مجرم قانون کی گرفت سے بچ سکیں۔

سوچنے کی بات ہے:
کیا ایک غریب اور اَن پڑھ نوکر اکیلا اتنا بڑا گھناؤنا جرم کر سکتا ہے؟
کیا وہ اکیلا فرانزک شواہد مٹا سکتا ہے؟
کیا وہ کئی دن لاش چھپا سکتا ہے؟
کیا وہ اکیلا کیمیکل سے لاش جلا سکتا ہے؟

اگر وہی قاتل ہے تب بھی اس کے پیچھے طاقتور سہولت کار ضرور ہیں۔ سوال یہ ہے کہ پولیس اُن کو کیوں نہیں پکڑتی؟

اصل سوال تو والدین سے نہیں ہونا چاہیے، اصل سوال ہونا چاہیے:
• اُن اداروں سے جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے۔
• اُن بڑے افسروں سے جنہوں نے تفتیش کو بگاڑا۔
• اُن سیاست دانوں سے جو خاموش تماشائی ہیں۔
• اُس معاشرے سے جو آج بھی خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔

افسوس! بجائے اصل قاتل اور سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالنے کے، دباؤ اُس والد پر ڈالا جا رہا ہے جس کی معصوم بیٹی چھین لی گئی۔ رشتہ دار اُسے خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہیں، گاؤں والے دشمنی نہ لینے کا مشورہ دیتے ہیں، پولیس والے بار بار بلا کر ڈراتے ہیں

21/08/2025

تسمیہ سہیل قتل کیس – انصاف مانگنے والوں کو مجرم کیوں بنایا جا رہا ہے؟

چند دنوں سے کچھ لوگ بار بار یہ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ “کیس تو خراب ہو گیا ہے، اس میں قصور والد کا ہے، وہ ہر روز بیانات دیتا ہے”۔

میں ان سب سے سوال کرتا ہوں:
کیا تفتیش والد نے کی ہے؟
کیا شواہد والد نے ضائع کیے ہیں؟
کیا لاش جلائی والد نے تھی؟
کیا اداروں اور افسران کی نااہلی کا بوجھ ایک غریب باپ کے کندھوں پر ڈالا جا سکتا ہے؟

ا

21/08/2025

تسمیہ سہیل قتل کیس – حقیقت

گزشتہ دنوں سے کچھ لوگ اس افسوسناک واقعے کو اپنے مفاد کے لیے بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کبھی برادری کا سہارا لیا گیا، کبھی سیاست کے طعنے دیے گئے۔ لیکن جب برادری نے انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے انکار کر دیا اور سیاست دان بھی خاموش ہو گئے تو اب یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ گویا کیس ہم نے خراب کر دیا ہے۔

سوچنے کی بات ہے: کیا تفتیش ہم نے کی ہے؟ اگر کیس کمزور ہوا ہے تو اس کی ذمہ داری اُن اداروں اور اہلکاروں پر عائد ہوتی ہے جن کا فرض تھا کہ انصاف یقینی بنائیں۔

اصل سچ یہ ہے کہ جب یہ معاملہ دوبارہ کھلنے لگا اور بڑی سطح پر تحقیقات ہونے لگیں تو کچھ مخصوص افراد کے مفادات کو خطرہ محسوس ہوا اور ان کے پیٹ میں مروڑ اُٹھنے لگے۔

ہم بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں:
• ہم نے کبھی کیس خراب نہیں کیا۔
• ہماری خواہش صرف یہ ہے کہ تفتیش ایمانداری اور میرٹ پر ہو۔
• اصل قاتل اور ان کے سہولت کار سامنے آئیں۔
• کسی بے قصور کو نہ گھسیٹا جائے۔
• اور کوئی مجرم قانون سے بچ نہ نکلے۔

ہمارا مقصد ایک ہے اور وہ ہے: انصاف، صرف انصاف۔

Address

Khuiratta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AHK Blogger posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share