20/07/2025
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریائے پونچھ میں مقبوضہ کشمیر کی جانب سے ایک بڑا ریلہ متوقع ہے۔ گلپور ہائیڈرو پاور پلانٹ کی انتظامیہ کے مطابق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر چند لمحوں بعد ڈیم سے پانی چھوڑا جائے گا۔لہٰذا گلپور ڈیم سے نیچے واقع علاقوں کے مکین، خصوصاً نڑوچھ، گلپور، ناڑ، راجدھانی، پلاک اور ملحقہ آبادیوں کے رہائشی حضرات، دریائے پونچھ کے کنارے یا قریبی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔اس وقت مون سون کا موسم جاری ہے، کہیں دھوپ ہے تو کہیں شدید بارش، ایسے موسم میں دریا، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب جانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے محتاط رہیں، محفوظ رہیں