News All Over The World

News All Over The World You can see all about journalism, fashion and much more entertainment.

07/12/2023

"That Would Be Interesting” - All Eyes On Harry And Meghan’s ‘Statement’ Amid Royal Book Fiasco.

https://youtu.be/hnYIcqWN2bQ
03/08/2023

https://youtu.be/hnYIcqWN2bQ

The question of who should manage the upcoming general election, which is anticipated to take place early next year, divided thousands of supporters of Bangl...

https://youtu.be/IQZJOz3QQTg
03/08/2023

https://youtu.be/IQZJOz3QQTg

A man named Toco from Japan spent 2 million Yen to transform himself. He became a dog with a custom-made collie costume. Toco's dream of becoming an animal s...

https://youtu.be/lwOPGckTmJk
03/08/2023

https://youtu.be/lwOPGckTmJk

Ishaq Dar Big Decision | Petroleum Products Latest Updates | Petrol Price Updates | Breaking News Petrol Prices Inc...

پی ٹی آئی نے الیکشن ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی...
25/03/2023

پی ٹی آئی نے الیکشن ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کروا دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کی۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کو خط میں تجویز دی ہے کہ وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام کو ہدایت کریں، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - ۔ 25 مارچ2023ء) تیسرے روزے پر بھی مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شہری انتقال کرگیا۔ب...
25/03/2023

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - ۔ 25 مارچ2023ء) تیسرے روزے پر بھی مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شہری انتقال کرگیا۔بھکر کی یونین کونسل نوتک میں 66 سال کا الہیٰ بخش صبح 6بجے سے آٹے کے حصول کے لیے یو سی آفس میں موجود تھا۔الٰہی بخش نے لائن میں لگ کے آٹا وصول کیا اور گر گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق الٰہی بخش کی طبعیت خرابی کی اطلاع ملی تاہم امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔گذشتہ روز بھی مفت آٹے کے حصول کے چکر میں ایک جان چلی گئی تھی۔خیال رہے کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ایک کروڑ 58لاکھ گھرانوں میں مفت آٹا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(جاری ہے)
جس کے تحت جمعہ کی سہ پہر تک 54لاکھ گھرانوں کو آٹا کے بیگ فراہم کئے جا چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق حکومت کی ہدایت پر تمام اضلاع کی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کے لیے جامع انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پہلے ایک دو یوم انتظامی پیچیدگیوں کی اطلاعات کے بعد تمام متعلقہ اداروں نے ان پر قابو پا لیا۔جس کے بعد پوری عوامی خدمت کے اس عمل کو سہل اور شفاف بنا دیا گیا ہے اورضلعی انتظامیہ کے مثر اقدامات کی بنا پر لمبی قطاروں میں خاطر خواہ حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں شادی گھروں اور مارکیوں میں عوام کو بٹھا کر با عزت طریقے سے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک نے مزید بتایا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف خبروں کی چھان بین بھی کی گئی ہے اور ان میں سے اکثر من گھڑت اور جھوٹی پائی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کے تمام ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں دن رات محنت سے کام کر رہے ہیں۔ یہ پنجاب کی تاریخ کا عوام الناس تک اشیا خوردونوش پہچانے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور افسران ستائش کے مستحق ہیں۔

16ویں صدی کے آغاز پر ہندوستان کا دورہ کرنے والے ایک پرتگالی سیاح باربوسا نے لکھا ہے کہ کس طرح ’یہاں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ...
25/03/2023

16ویں صدی کے آغاز پر ہندوستان کا دورہ کرنے والے ایک پرتگالی سیاح باربوسا نے لکھا ہے کہ کس طرح ’یہاں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی یا کچھ کو پیٹ ہی میں مار دیا جاتا ہے۔‘

یہ تحریر ہندوستان میں بچیوں کے قتل کا ابتدائی حوالہ ہے۔ تاہم اس میں یہ واضح نہیں تھا کہ آیا ایسا ہندوستان میں ہر جگہ ہوتا تھا یا یہ اس کے بعض علاقوں تک محدود تھا۔

تب ابھی ہندوستان میں مغل حکمرانوں نے قدم نہیں جمائے تھے۔ مغل بادشاہ اکبر کا لگ بھگ پچاس سالہ دور، باربوسا کے دورے کے بہت بعد، 1542 میں شروع ہوا تھا۔

شہنشاہ اکبر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بچیوں کے قتل کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کرتے رہتے تھے اور اس کے مجرموں پر بھاری جرمانہ عائد کرتے تھے۔

دنیا بھر میں ٹک ٹاک پر بڑھتے ہوئے عدم اعتماد اور امریکہ میں ممکنہ پابندی کے خطرے نے اس مقبول سوشل نیٹ ورک کے پراسرار چیف...
25/03/2023

دنیا بھر میں ٹک ٹاک پر بڑھتے ہوئے عدم اعتماد اور امریکہ میں ممکنہ پابندی کے خطرے نے اس مقبول سوشل نیٹ ورک کے پراسرار چیف ایگزیکٹیو آفیسر، شاؤ زی چیو، کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے جنھوں نے جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان کی توانائی اور کامرس کمیٹی کے تند و تیز سوالات کا سامنا کیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں 40 سالہ شاؤ ٹک ٹاک کی پرائیویسی پالیسی اور چینی حکومت سے مبینہ تعلقات کے الزامات کے سلسلے میں پیش ہوئے، جہاں انھوں نے دعویٰ کیا کہ چین کی حکومت کو ٹک ٹاک کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں۔

ٹک ٹاک کے سی ای او کا کہنا تھا کہ صارفین سے معلومات حاصل کرنے میں ٹک ٹاک باقی انڈسٹری کی طرح ہی کام کرتا ہے تاہم انھوں نے امریکی کمیٹی کے سامنے کہا کہ صارفین کی معلومات کی حفاظت کرنے میں امریکی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں۔

واضح رہے کہ اس کمیٹی میں ان کا سامنا ایک ایسے امریکی کانگریس رکن سے بھی ہوا جنھوں نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک امریکیوں کی جیب میں موجود ایک جاسوس ہے جس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔‘

فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں پنشن پالیسی میں اصلاحات پر ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے جب انھوں نے اچانک اپنی لگژ...
25/03/2023

فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں پنشن پالیسی میں اصلاحات پر ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے جب انھوں نے اچانک اپنی لگژری گھڑی اتار دی مگر ایسا کرنے پر وہ تنقید کی زد میں ہیں۔

میکخواں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فرانس میں اب ریٹائرمنٹ کی عمر 62 کی بجائے 64 ہو گی جس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مگر حکومت کے مطابق اس نے ایسا بجٹ خسارہ کم رکھنے کے لیے کیا ہے۔

میکخواں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ صدر نے اس لیے وہ گھڑی اُتاری کیونکہ وہ ’میز کے ساتھ لگ کر آواز کر رہی تھی۔‘

تاہم ناقدین کا دعویٰ ہے کہ میکخواں کی جانب سے اپنی مہنگی گھڑی اتارنے کا مطلب یہ ہے کہ انھیں بھی معلوم ہے ان کا وقت کچھ اچھا نہیں چل رہا اور وہ عوام میں پہلے جیسے مقبول نہیں رہے۔

25/03/2023

شدید مہنگائی میں زندگی گزارنا ارجنٹینا کے باشندوں کے لیے کوئی نئی چیز نہیں۔ اگرچہ ملک میں افراطِ زر میں تاریخی اضافے کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح 100 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے تاہم یہ پہلی بار نہیں کہ لاطینی امریکہ کی تیسری سب سے بڑی معیشت ایسے مشکل دور سے گزر رہی ہو۔

30 سال قبل حالات اس سے بھی بُرے تھے: 1989 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں، سی پی آئی) میں 3079 فیصد سالانہ اضافہ ہوا اور اگلے سال اس میں 2314 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ملک میں مالی بحران سنگین ہوچکا تھا اور غربت کی سطح انتہا کو پہنچ چکی تھی۔

مگر پانچ سال بعد، صدر کارلوس منم کے دوسرے دورِ کے دوران، سی پی آئی صفر فیصد کو جا پہنچی

19/03/2023

ایسا الیکشن ہونے جا رہا ہے جو آئین کے تحت نہیں ہے، نتائج کوئی قبول نہیں کرے گا: وزیرداخلہ
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’ہماری کوشش یہ ہے کہ تمام انتخابات ایک ہی بار اور نگران سیٹ اپ کے تحت ہوں۔‘ انھوں نے کہا کہ جو الیکشن کمیشن اور سپریم کہیں گے ہم ویسا ہی کریں گے۔

تاہم ان کے مطابق ’ایسا الیکشن ہونے جا رہا جو آئین کے تحت نہیں ہے، ایسے الیکشن کے نتائج کو کوئی قبول نہیں کرے گا‘

Address

Mitha Tiwana
Khushab
41250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News All Over The World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share