
11/07/2025
اور ہم بچھڑ گئے
ہم ملے
ایک دوسرے سے
اور ایک دوسرے کو
چاہنے کی حد کر دی،
ہم نے اشاروں کی
زبان سیکھی
اور ایک دوسرے کی آنکھوں میں
دیکھتے رہے
شدت دکھانے کیلئے
ہر میسج کے آخر میں
فل سٹاپ لگایا،
ہم ایک دوسرے کی خوشی میں
خوش ہوئے
اور اداس ہوتے تھے ایک ساتھ۔
ہم نے ایک دوسرے کا
بچوں جیسے خیال رکھا،
ایک دوسرے کو نظمیں بھیجی
اور کچھ تصویریں بھی،
میلوں دوری سے ایک دوسرے کی
دھڑکنیں تیز کی
ہم نے کچھ نامکمل خواب بھی دیکھے
اور ایک وش لسٹ بنائی
جو کہ وش لسٹ ہی رہی
ہم نے ایک دوسرے کو
پھول اور تتلی سے تشبیہ دی
ہم اتنے خوش تھے کہ ہمیں
اپنی ہی نظر لگ گئی۔
"اور ہم بچھڑ گئے"
لیکن ایک بات بتائیں
جو کبھی مکمل ملے ہی نہیں
وہ بچھڑ کیسے گئے ؟