UP DATED News

UP DATED News ONLY IMPORTANT NEWS FROM PAKISTAN AND OTHER

13/11/2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 28 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور آج کے میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 28 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلا مقابلہ 28 اگست 2006 کو برسٹل میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے فتح سمیٹی تھی۔

اگست 2006 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اس فارمیٹ میں 28 مقابلے ہو چکے ہیں جس میں سے انگلینڈ نے 17 بار پاکستان کو ہرایا جبکہ پاکستان صرف 9 بار کامیاب ہوا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایک مقابلہ ٹائی رہا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں صرف دو بار آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں بار انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔

رواں سال انگلش ٹیم نے پاکستان آکر 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی، انگلینڈ نے 4 اور پاکستان نے 3 میچوں میں کامیابی سمیٹی۔

13/11/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوئی بھی بنے، اُن کی جماعت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔

13/11/2022

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

12/11/2022

پنجاب حکومت نے لاہور میں آٹھ نئے تھانے بنانے کی منظوری دے دی

12/11/2022

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔

12/11/2022

کار اور ہاؤس فنانس کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا، دو ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے خریدو فروخت سے متعلق معروف ویب سائٹس پر شیڈو کمپنیاں بنائیں اور سیکڑوں افراد سے مالی فراڈ کیا۔

ملزمان نے مڈل کلاس طبقے کی آسان شرائط پر اچھی گاڑی اور اچھا گھر حاصل کرنے والی خواہش کی کمزوری کا فائدہ اُٹھایا اور اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کیلئے خریدو فروخت کی معروف ویب سائٹس کا استعمال کیا۔

متاثرین کا دعویٰ ہے کہ دو سو سے زائد ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔

جیونیوز کی تحقیق کے مطابق پہلے شیڈو کمپنیوں کے ذریعے کم قیمت پر گاڑیاں اور گھر دینے کا جھانسہ دیا جاتا، پھر کوئی سادہ لوح شہری "ڈاؤن پے منٹ" جمع کراتا تو "کانٹریکٹ" کی پیچیدہ شقوں کے سہارے تاخیری حربے استعمال کئے جاتے، اس کے بعد کوئی پریشان ہوکر ایف آئی آر کٹواتا تو رقم ہتھیانے والی کمپنی کا نام اور اس کا اسٹاف تبدیل کردیا جاتا۔

جیونیوز کو حاصل دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ ان کمپنیوں کے خلاف کیس 2021 میں ہائی کورٹ کی جانب سے نیب کو منتقل کیا گیا تھا جس پر دو سال سے کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔

فراڈ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 716 بتائی گئی ہے جبکہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف دو سو سے زائد ایف آئی آر بھی درج ہیں لیکن مرکزی ملزمان سمیت نہ کوئی گرفتار ہوا ہے اور نہ کسی کی رقم واپس ملی۔

12/11/2022

کراچی پولیس نے موٹر سائیکل کے پرانے پرزوں اور موبائل فون کی خرید و فروخت کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری کر لی۔

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم کی اہم وجہ منشیات، چوری کی موٹر سائیکلوں اور موبائل فون کی آسانی سے فروخت ہے۔

12/11/2022

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں تحریک ا نصاف کی خاتون کارکن نرگس مینگل کے قاتل کو گرفتار کرلیاگیا۔مقتولہ کے سابق شوہر نے پولیس کی حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

12/11/2022

سندھ حکومت کا کراچی سےسکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ

12/11/2022

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے،واٹس ایپ میں صارفین کا ایک بہت بڑا مطالبہ پورا ہونے والا ہے اور ایک بہترین فیچر کو جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WaBetaInfo کے مطابق واٹس ایپ میں بڑے گروپس کی چیٹ کو آٹو میوٹ کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

12/11/2022

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہارٹ کی ٹریٹمنٹ مکمل ہونے پر اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں ،چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا ،روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا ۔

12/11/2022

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر آرمی چیف کی تقرری پر متنازع بیان دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں موجودہ حکومت کے تحت آرمی چیف کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئےکہا کہ لندن کا تماشا اداروں کی مضبوطی کے لیے نہیں ہورہا۔

Address

Tehsil & Dist Khushab
Khushab
41200

Telephone

+923014532150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UP DATED News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UP DATED News:

Share