KOHE NOOR News Khb

KOHE NOOR News Khb News page district khushab group of Kohenoor news

29/03/2026

کوہ نور نیوز خوشاب کا کوریج میں کوئی ثانی نہیں. ۔۔۔

عباس کھوکھرپریس کلب خوشاب

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخوشاب عبداللہ خان کی زیرصدارت اشیاء خوردنوش کی پرائس کنٹرول کرنے اور مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس نور محمد،ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ ، دیگر محکموں کے افسران موجود تھے علاوہ ازیں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبداللہ خان نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں اورگھی ،آٹا،چینی،فروٹ،سبزی، گوشت،چکن،بیسن ،دالیں ،دودھ دہی سیمت تمام اشیاء کی پرائس چیک کریں زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے اوراُنکے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نےکہاکہ مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا لمہ بہ لمحہ جائزہ لیں شہریوں کی جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔اے ڈی سی آر عبداللہ خان نے ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس نور محمد کوسرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں سخت کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو اشیاء خوردنوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کے لیے بہت سنجیدہ ہے، پنجاب میں تمام اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اس ضمن میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور اشیاء خوردنوش مقرر کردہ نرخوں سے یقینی بنائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبداللہ خان نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت ہدایت کی کہ ضلع بھر کے پٹرول پمپس کا مکمل اور درُست ڈیٹا اکٹھا کریں علاوہ ازیں غیر قانونی کاروبار کرنے والوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات صادر کئے ۔

29/03/2026

کوہ نور نیوز خوشاب ۔ کوریج میں سب سے آگے ۔ 03006075635

عباس کھوکھرپریس کلب خوشاب

وزیراعلی مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع خوشاب میں "ارتھ آور " منایا گیا۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت ضلع خوشاب میں *"ایک گھنٹہ زمین کے لیے"* کے سلسلے میں عملی اقدامات کیے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان کے نگرانی ایک گھنٹہ توانائی کی بچت کے سلسلے میں روشنیاں گل کر دی گئی،ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان نے کہا کہ آرتھ آور منانے کا مقصد عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اجتماعی کاوش ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔پاکستان کو ماحولیاتی ماحول کے والے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،انچارج سُتھراپنجاب خوشاب صائم وارث،ایم سی ،پیرا فورس ،محکمہ واسا ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔

29/03/2026

کوہ نور نیوزخوشاب SHO اعجاز احمد ملک تھانہ قائدآباد کے سنگ

عباس کھوکھرپریس کلب خوشاب

ایس ایچ اوتھانہ قائدآبادمحمداعجازاحمد ملک کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جوئے کےخفیہ اڈے پرچھاپہ گیارہ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا
پولیس نےجوئے کے خفیہ اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر،11 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا​،ملزمان کے قبضے سےجوئے پر لگی بھاری رقم،متعدد اسمارٹ فونز برآمدکرلیےاورملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں
مقدمہ درج کرلیا گیا ،،
​ایس ایچ او محمد اعجاز ملک کا کہنا ہے کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی

28/03/2026

کوہ نور نیوز خوشاب انتظامیہ خوشاب کے سنگ ۔۔۔

عباس کھوکھر صدر پریس کلب خوشاب

او سی ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ضلع بھرکے تمام سرکاری و نجی سکولوں اور میٹرک کے سالانہ ایگزیمنیشن سنٹر کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا.اجلاس کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، سی ای او ایجوکیشن عیسیٰ لالی، سی ٹی ڈی آفیسر،اسپشل برانچ، پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول چوہدری صلاح الدین ،،سکیورٹی برانچ آفیسر موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرزای نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں ،کالجوں ،یونیورسٹی ، ایگزیمینشن سنٹر،نجی سکولوں کے مین گیٹ، کیمروں ،کنٹرول روم ،کلاسز، لائبریری ،گراوُنڈز مین گیٹ پوائنٹ ودیگر ایریاز میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں سکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی روسٹر کا مکمل چیک اینڈ بیلنس اور کیمروں کو فنکشنل رکھا جائے اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن عیسیٰ لالی اورپرنسیپل ڈی پی ایس سکول چوہدری صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کو سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کے بارے بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پرنسیپل ڈی پی ایس سکول کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں بھی سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکول کی سیکورٹی پر مامور گارڈز کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے کہا ضلعی انتظامیہ خوشاب سے سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سےاپنا تعاون جاری رکھے گی اجلاس میں موجود شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

27/03/2026

کوہ نور نیوز خوشاب کوریج میں سب سے آگے ۔03006075635

عباس کھوکھرصدر پریس کلب خوشاب

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ کیا
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان اور ڈیوٹی ڈاکٹر جوہرآباد سمیت نرسز سٹاف موجود تھاڈپٹی کمشنرخوشاب کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر احمد خان نےہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، میل ،فی میل وارڈز،گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر،،فارمیسی،ریسپشن کاوُنٹر ،لیبارٹریزدیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنرخوشاب نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادمیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا کیا

24/03/2026

کوہ نور نیوز خوشاب کوریج میں سب سے آگے..03006075635

عباس کھوکھر صدر پریس کلب خوشاب

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے شہریوں کے مسائل سُنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے اس موقع پردرخواست گزار سائلین موجود تھے

23/03/2026

کوہ نور نیوز خوشاب نےکوریج میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔۔۔۔۔

عباس کھوکھر صدر پریس کلب خوشاب

ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس میں قراد دادپاکستان 23 مارچ 1940 کی مناسبت سے پرچم کشائی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ خان ،سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر گل اصغر بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئرملک طاہر ندیم بگھورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

عید مبارک  ۔۔  عید مبارک ۔۔.  عید مبارک
20/03/2026

عید مبارک ۔۔ عید مبارک ۔۔. عید مبارک

19/03/2026

تمام اہل اسلام کو رمضان شریف کی 30 ویں سحری مبارک ہو ♥️۔
عباس کھوکھر صدر پریس کلب خوشاب

18/03/2026

تمام اہل اسلام کو رمضان شریف کی 29 ویں سحری مبارک ہو ♥️۔
عباس کھوکھر صدر پریس کلب خوشاب

ہم آپ کو نہیں بھولے
18/03/2026

ہم آپ کو نہیں بھولے

Address

Khushab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOHE NOOR News Khb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share