Mehmood Shaheed Thal

Mehmood Shaheed Thal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mehmood Shaheed Thal, Digital creator, Mehmood Shaheed Thal , Thasil Noor Pur Thal , Dis. khushab, Khushab.

Mehmood Shaheed Thal ☑️
Official Village Page ✅
All friends are requested to follow the page to inspire you with good posts.Thanks
By: Mehmood Shaheed Thal Social Media Team

تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:کوئی فیک آئی ڈی بنا کر میرے گاوں کے لوگوں کی ویڈیو کو اٹھا کر ان پر بے ہود قسم کی  ایڈ...
16/11/2025

تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
کوئی فیک آئی ڈی بنا کر میرے گاوں کے لوگوں کی ویڈیو کو اٹھا کر ان پر بے ہود قسم کی ایڈیو لگا رہا ہے ، تمام احباب محتاط رہیں ، اس کی رپورٹ ایف آئی اے میں دے چکے ہیں ، انشاء اللہ جلد کی آئی ڈی کو ٹریس کر لیا جائے گا ، اور اس فیک آئی ڈی یوزر کو شرعام ہوٹل پر گاوں کے لوگوں کی روح مطابق سزا دی جائے گی اور حوالے پولیس کیا جائے گا"

یہ صورتحال انتہائی افسوسناک، غیر اخلاقی اور قابلِ مذمت ہے۔ اس حوالے سے FIA سائبر کرائم ونگ میں باقاعدہ رپورٹ درج کروا دی گئی ہے اور انشاء اللہ متعلقہ ادارے قانونی طریقہ کار کے مطابق اس اکاؤنٹ کو ٹریس کر کے ذمہ دار فرد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

تمام احباب سے درخواست ہے کہ
✔ ایسے مواد پر یقین نہ کریں
✔ کسی بھی ویڈیو، پوسٹ یا لنک کو شیئر نہ کریں
✔ ملوث اکاؤنٹس کو فوری Report کریں
✔ اخلاقی اور سماجی ذمہ داری کا ثبوت دیں

Federal Investigation Agency - FIA
DG ISPR
Maryam Nawaz Sharif
Punjab Police Pakistan

13/11/2025

السلام وعلیکم!
دوستو آجکل خالص گارنٹی والا چھوٹا شہد بڑا شہد دیسی گاۓ والا گھی ملنا مشکل ہے۔اس لیۓ ہمارا ایک قابل اعتماد بھائ نے چھوٹا شہد بڑا شہد دیسی گھی دے رھے ہیں اگر کسی کو ضرورت ہو تو رابطہ کر لیں۔
واٹس ایپ اینڈ کال
03436660168

12/11/2025

بس وعدے... کام صرف چند علاقوں میں!
ہمارے ایم این اے صاحب نے 19 مئی 2024 کو وعدہ کیا تھا کہ
چکوک تا شاہ والا براستہ محمود شہید کارپیٹ روڈ بنایا جائے گا۔
مگر آج نومبر 2025 ہے، اور یہ وعدہ بھی صرف بیان بازی نکلا۔
روڈ کی خاطر گاؤں کے لوگ کئی بار ملک صاحب سے مل بھی چکے ہیں،
مگر ہر بار وہی امید دلائی جاتی ہے اور بات ختم۔
ہم گاؤں والے آپ کے پڑوسی ہیں،
لیکن صاحب! آپ کو تو صرف ادھی کوٹ اور رنگپور کے کام کرنا آتے ہیں،
ہمارے نہیں۔
کیا پڑوسی ہونے کا یہی حق ہے؟
یاد رکھیں، واحد محمود شہید وہی گاؤں ہے
جہاں سے آپ فارم 45 کے مطابق جیتے تھے۔
عوام نے آپ پر بھروسہ کیا، مگر آپ نے بس وعدے کیے۔
اب بیانات نہیں، کام چاہیے۔
کارپیٹ روڈ ہمارا حق ہے، احسان نہیں!

💚 عوام کی آواز، سب کا شکریہ 💚ہم دل کی گہرائیوں سے شاہ والا و چکوک اور مکین علاقہ کے تمام احباب کا شکر گزار ہیںجنہوں نے ہ...
23/10/2025

💚 عوام کی آواز، سب کا شکریہ 💚
ہم دل کی گہرائیوں سے شاہ والا و چکوک اور مکین علاقہ کے تمام احباب کا شکر گزار ہیں
جنہوں نے ہماری پوسٹ کو شیئر کیا اور سوشل میڈیا پر ہماری آواز بنے۔
،آپ سب کے تعاون سے یہ پوسٹ ٹرینڈ پر چلی اور بلوچ گروپ نے فوراً ایکشن لیا
یہ عوامی اتحاد اور سچائی کی طاقت ہے۔

ہم انتہائی شکر گزار ہیں سردار ظفر خان بلوچ صاحب —
سربراہ بلوچ گروپ — کے
جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہماری پوسٹ پر کمنٹ کیا
اور ہمیں یقین دہانی کروائی کہ
“انشاءاللہ جلد ہی محمود شہید کے لوگوں کو خوشخبری ملے گی،
ہم محمود شہید کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔”

ان کے یہ الفاظ عوام کے دلوں میں نئی امید جگا گئے ہیں۔
انشاءاللہ بہت جلد اس روڈ کی تعمیر ہوگی اور عوامی مشکلات کے خاتمے کی خوشخبری ملے گی۔

Thanks Sardar Zafar Abbas Khan Baloch
Sardar Ali Hussain Khan Baloch PP 83

"یہ ہے محمود شہید کا وہ واحد روڈ… جو ہمیں دوسرے قریبی گاوں سے ملاتا ہے۔کبھی ترقی کے خواب دکھائے گئے تھے، آج یہی سڑک شرمن...
22/10/2025

"یہ ہے محمود شہید کا وہ واحد روڈ…
جو ہمیں دوسرے قریبی گاوں سے ملاتا ہے۔
کبھی ترقی کے خواب دکھائے گئے تھے، آج یہی سڑک شرمندگی کی علامت بن چکی ہے۔
جنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ‘میرا دوسرا گھر محمود شہید ہے’
کاش وہ ایک دن اس سڑک سے گزر کر دیکھیں،
شاید ضمیر جاگ جائے… اور وعدے یاد آ جائیں۔"

📢 جناب سردار علی حسین خان صاحب، ایم پی اے صاحب کی خدمت میں عوامی گزارش

شاہ والا تا چکوک روڈ براستہ محمود شہید مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
محترم سردار صاحب! آپ اکثر اپنی تقریروں میں فرماتے ہیں کہ “محمود شہید میرا دوسرا گھر ہے”
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آپ کے اس “دوسرے گھر” کی واحد سڑک آج عبرت کا منظر پیش کر رہی ہے۔

یہی وہ واحد روڈ ہے جو ہمیں چکوک و شاہ والا اور ملحقہ قریبی گاوں سے ملاتی ہے،
اور وہی آج مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہے۔
روزانہ درجنوں لوگ اس سڑک پر سفر کرتے ہیں اور اذیت بھگتتے ہیں۔

ہم، محمود شہید اور چکوک کے عوام، نے آپ کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا،
آپ پر بھروسہ کیا اور آپ کے وعدوں پر یقین کیا۔
الیکشن کے دنوں میں آپ نے وعدہ کیا تھا کہ
"میری پہلی ترجیح محمود شہید روڈ کی تعمیر ہوگی"
مگر افسوس، وہ وعدہ آج تک وعدہ ہی رہا۔

جناب! سب سے پہلے آپ نے ہمارے ساتھ یہ ناانصافی کی کہ
ہمارے گاؤں کو ماڈل ویلج میں شامل نہیں کیا،
حالانکہ آپ خود کہتے تھے کہ یہ آپ کا دوسرا گھر ہے۔
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آپ کی جیت کا دار و مدار محمود شہید کے ووٹوں پر تھا،
لیکن جیتنے کے بعد ہمیں بھلا دیا گیا۔

📍 ہماری عاجزانہ گزارش ہے
کہ چکوک روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیں،
اور جلد از جلد اس سڑک کو نئے "کارپیٹ روڈ " کے منصوبے میں شامل کر کے تعمیر کروائیں۔
یہی آپ کے ووٹروں اور اپنے "دوسرے گھر" پر سب سے بڑا احسان ہوگا۔

Sardar Ali Hussain Khan Baloch PP 83
Maryam Nawaz Sharif
Sardar Zafar Abbas Khan Baloch

07/10/2025

نور پور تھل میں بھی پراپر طور پر پیرا فورس نے کام شروع کر دیا
انشاء اللہ سرکاری راستہ پر قبضہ مافیا کو بھی عبرت ناک سبق ملے گا..

05/10/2025

دھی پرائی کوں جو ترتر تکیندا بیٹھائیں
دھی تیڈی وی ای راہ توں گزرنی تاں ھے

Address

Mehmood Shaheed Thal , Thasil Noor Pur Thal , Dis. Khushab
Khushab
4100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehmood Shaheed Thal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mehmood Shaheed Thal:

Share