17/09/2025
لازوال عشق یا لازوال بےحیائی؟
کیا سے کیا ہوتا جا رہا ہے دیکھتے ہی دیکھتے۔۔۔۔
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔ یہاں کی بنیاد ہی ایمان، اخلاق اور پاکیزگی پر رکھی گئی تھی۔ لیکن افسوس کہ آج ہماری اس خاموشی نے کچھ کالی بھیڑوں کو اتنا حوصلہ دے دیا ہے کہ وہ "تماشہ" جیسے پروگرام کے ذریعے ہماری معاشرتی اقدار اور اسلامی اصولوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ میڈیا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ نسلوں کی تربیت کرتا ہے۔ اگر آج ہم نے اس بےلگام فحاشی کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو آنے والی نسلیں دین، اخلاق اور غیرت سے خالی معاشرے میں پروان چڑھیں گی۔
اب وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر سے مطالبہ کریں کہ ایسے پروگرامز پر سخت پابندی لگائی جائے۔ کیونکہ پاکستان کی زمین پر وہی مواد قابلِ قبول ہے جو ہماری دینی اور اخلاقی اقدار سے ہم آہنگ ہو۔
خاموشی اب مزید جرم ہے آئیں اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
#حکومتِپاکستان
.gov.pk