06/03/2024
بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب آف پاکستان سپریم کورٹ
جناب عالی،
گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 13 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کیجاۓ شکریہ
1. بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2. کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
3. کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 . کون سیے فیول کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5. بجلی کے یونٹس کی قیمت (جو ھم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
6. ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں..
7. جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9. جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10. کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.
11. ود ھولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا اسکا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟
منجانب؛ صارفینِ بجلی، آل پاکستان
نوٹ: سب احباب اس تحریر کو کاپی کرکے سوشل میڈیا اور تمام گروپ میں شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے