14/01/2026
*گودی یاسمین زہری چیئرپرسن حاجی عیدمحمد زہری میموریل ٹرسٹ خضدار نے اپنے مزمتی بیان میں کہا ہیکہ گرینڈ الائنس خضدار کی کال پر قومی شاہراہ کی بندش کے دوران پولیس کی کارروائی میں ضلعی صدر اسلم نوتانی سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں کی گرفتاری نہایت نامناسب اور قابلِ مذمت عمل ہے۔*
*انہوں نے اس اقدام کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا اور کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ اس طرح کا رویہ غیر قانونی اور غیر مناسب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے جائز اور قانونی حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن بلوچستان حکومت ان کے جائز مطالبات کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے خصوصی طور پر انہوں نے DRA الاونس کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ الاؤنس بلوچستان کے ملازمین کا قانونی حق ہے، جو دیگر صوبوں میں ملازمین کو دیا جا رہا ہے، لیکن بلوچستان میں ملازمین کو جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے ، گودی یاسمین زہری نے کہا کہ یہ رویہ نہ صرف ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ بلوچستان میں انتظامی ناانصافی اور سیاسی اجارہ داری کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت فوری طور پر ملازمین کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کرے اور ڈی آر اے الاؤنس بلوچستان کے ملازمین کو فوری طور پر فراہم کیا جائے۔*
*انکا کہنا تھا ہم گرینڈ الائینس کے جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں جو عوامی حقوق، ملازمین کے قانونی حقوق اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہو، اور کسی بھی قسم کی ناانصافی اور ظلم کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا*