07/12/2025
ٹیم خضدار کی پہلی نمایاں کارکردگی: شہید عبدالرزاق چوک کے مجسمے کی تزئین و آرائش مکمل
خضدار: وڈیرہ زادہ فیصل منیر زہری کی سربراہی میں خضدار کے نوجوان سوشل ایکٹوسٹس نے شہر کے معروف مقام شہید عبدالرزاق چوک (مزدور چوک) میں قائم علامتی مجسمے کی تزئین و آرائش کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا۔
کئی سالوں سے مجسمے کا رنگ ماند پڑ چکا تھا جس کے باعث چوک کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وڈیرہ زادہ فیصل منیر نے اپنے ہم خیال دوستوں کے ہمراہ مقبول لہڑی محمد احمد الخضداری ڈاکٹر فیاض قلندرانی نیاز نتھونی رشید بلوچ زبیر موسیانی حافظ ثناء اللہ الیاس لطیف یعقوب ہیرا نصیر احمد محسن لہڑی ودیگر نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ٹیم تشکیل دی، جس کا پہلا عملی ہدف شہید عبدالرزاق چوک کی بحالی اور خوبصورتی تھا۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے نوجوانوں کے اس مثبت اور عوامی فلاحی اقدام کو سراہا۔ ٹیم خضدار کے نوجوانوں نے یہ عہد کیا کہ خضدار شہر کی بہتری کے لیے آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔