Khuzdar News

Khuzdar News Khuzdar news is officially a website regarding updated news from Khuzdar city and all over Balochist

27/01/2023
27/01/2023
27/01/2023
09/08/2022

لسبیلہ یوم عاشورہ کا جلوس امام بارگاہ وادی حسین بخاری سے برآمد ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں پر ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جام کالونی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس کے چھ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی اور ایف سی لسبیلہ کمانڈ کے کرنل عامر اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کانسی جلوس کی خود نگرانی کررہے ہیں

09/08/2022

خاران...... کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران کی زیر صدارت خاران میں سیلاب کے صورتحال کے متعلق اہم اجلاس ، وفاقی وزیر توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی خصوصی شرکت ، اجلاس میں حالیہ سیلاب کے باعث نقصانات ، امدادی سرگرمیوں اور مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ..... خاران سے اویس عارف بلوچ کی رپورٹ....... خبردار نیوز سوشل ميڈیا چینل........
کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران کی زیر صدارت کمشنر آفس خاران میں سیلاب کے صورتحال کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی خصوصی شریک ہوئے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی ، سابق تحصیل ناظم حاجی میر جمعہ کبدانی، اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ، بی این پی کے سی سی ممبرز میر خورشید جمالدینی، ملک محمد ساسولی اور تمام متعلقہ محکموں کے ہیڈ آفیسران نے شرکت کی،
ڈپٹی کمشنر خاران ، ایکسیئن بی اینڈ آر عادل نصیر محکمہ زرعی انجینئرنگ کے زرعی انجینئر سید ریاض شاہ و دیگر محکموں کے آفیسران نے وفاقی وزیر توانائی کو خاران میں سیلاب کے باعث نقصانات ، امدادی سرگرمیوں اور مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر خاران اور ضلعی آفیسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کے دوران سیلابی ریلے میں کچھ مکانات زیر آب آگئے جس پر بروقت متاثرین تک رسائی حاصل کرکے ان میں امدادی سامان تقسیم کیے اور گروک ندی کا رخ موڈنے کے لیے حفاظتی بند تعمیر کرکے نشیبی علاقوں کو سیلابی ریلوں سے محفوظ بنایا، اسی طرح شہر خاران کے کلان ایریا کو بھی سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے موضع کانڑی کے مقام پر حفاظتی بند تعمیر کیئے گئے ہیں،
وفاقی وزیر توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خاران کے سیلاب متاثرین تک بروقت رسائی ، راستوں کی بحالی اور ہنگامی حالات میں ہروقت الرٹ رہنے پر ضلعی انتظامیہ خاران کی کارکردگی قابل ستائش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے نقصانات کا بھرپور ازالہ کریں گے، اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو سفارشات بھیج دیے ہیں انشاءاللہ بہت جلد سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کریں گے.

خضدار :۔یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی سے برآمدہو کر منزل  کی طرف رواں دواں سیکورٹی کے سخت انتظامات ڈپٹی کمش...
09/08/2022

خضدار :۔یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی سے برآمدہو کر منزل کی طرف رواں دواں سیکورٹی کے سخت انتظامات ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین ودیگر نگرانی کررہے تھے ۔

حب:- یوم عاشورہ مرکزی جلوس جام کالونی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا
09/08/2022

حب:- یوم عاشورہ مرکزی جلوس جام کالونی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

خضدار  گاج کیرتھر زمین کے تنازع پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالعزیز ساسولی جاں بحق  جبکہ مقتول کا بیٹا  زخمی ملزمان ...
08/08/2022

خضدار
گاج کیرتھر زمین کے تنازع پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالعزیز ساسولی جاں بحق جبکہ مقتول کا بیٹا زخمی ملزمان موقع سے فرار ہونے یں کا میاب لیویز ذرائع

تحصیل وڈھ میں ہفتے کے روز راشن سے بھرے ٹرکوں کے ہمراہ کمشنر افغان ریفیوجیز صوبہ سندھ میر حمودالرحمان مینگل کورنگی ایسوسی...
08/08/2022

تحصیل وڈھ میں ہفتے کے روز راشن سے بھرے ٹرکوں کے ہمراہ کمشنر افغان ریفیوجیز صوبہ سندھ میر حمودالرحمان مینگل کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم و دیگر ممبران جنید نقی عمر سعید جنید خان نعمان اسلم توصیف احمد اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل کی جانب سے نمائندگی کرنے والے قبائلی رہنماء میر محمد اقبال رئیسانی صاحب خان خلیل احمد قلندرانی،میر نور جان محمدزئی، حاجی خان محمد محمدزئی، میر صاحب خان رخشانی، میر عبدالسلام محمدزئی، حاجی لعل محمد شادبانزئی ، میر میر محمد گزگی، مولانا عبدالرحمان بزنجو مولانا علی محمد محمد زئی و دیگر نے دیہات اور ہر گھر و کلی میں جاکر متاثرہ خاندانوں کو راشن پیکٹس تقسیم کرتے رہے۔ ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقوں کراڑو کانڈارو امبوڈل علی اور باڈڑی میں متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں راشن پیکٹس ٹینٹ واٹرکولر تقسیم کیئے گئے۔ خضدار کی سطح پر یہ اس وقت کاسب بڑا ریلیف پیکج تھا جو کہ ایک غیر سرکاری ادارے کی جانب سے متاثرین میں تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرین کی جانب سے حوصلہ افزائی اور ان کے گھر کے دہلیز تک راشن پہنچنانے پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی اور قبائلی رہنماؤں میر شفیق الرحمن مینگل میر حمودالرحمن مینگل کا شکریہ ادا کیاگیا ان کا کہنا تھاکہ ہمیں آج راشن پیکج دیا گیااور ہماری حوصلہ افزئی کی گئی۔ اس موقع پر کمشنر افغان ریفیوجیز صوبہ سندھ میر حمودالرحمن مینگل نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی کے صدر سلمان اسلم منیراحمد اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہماری آواز پربلوچستان کے سیلا ب زدگان کی مدد کی اور اس مشکل وقت میں یہ دوست و احباب سیلاب کے لئے وسیلہ بنے اور سب سے پہلے متاثرہ علاقوں میں پہنچے آج وہ یہاں خود آئے ہیں اور انہوں نے زمینی حقائق کا جائزہ لیا ہے چونکہ یہاں کے لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں لوگ کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے ان سب کے لئے انہوں نے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے اور پہلی کھیپ میں انہوں نے کم و بیش ہزار متاثرہ خاندانوں کے لئے راشن دوسو خاندانوں کے لئے ٹینٹ اور تین سو افراد کے لئے واٹر کولر لیکر آرہے ہیں ان کی جانب سے یہ ریلیف پیکج تسلسل کے ساتھ چلتا رہیگا۔جیسے ہی سیلاب آیا تو سلمان اسلم نے خود فون کیا اور حقائق معلوم کیئے انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں سے رابطہ کیا اور اس بڑے پیمانے پر ریلیف پیکج کا بندوبست کیا اب وہ عوام کی مدد کے لئے یہاں خود بنفس نفیس پہنچے ہیں ان کی ٹیم کے دیگر افراد آئے ہیں میر حمود الرحمن مینگل کاکہنا تھاکہ کاٹی ادارے نے جس طرح آج عوام کی مدد کی ہے امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ اس پیکج ریلیف کے تسلسل کو اسی طرح جاری رکھیں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کی بحالی ممکن ہوں اور متاثرہ لوگ سیلاب کی ان پریشانی و مصیبتوں سے باہر نکل آئیں۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی کے صدر سلمان اسلم نے متاثرہ علاقوں کے دورہ اور ریلیف پیکج تقسیم کرنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج خضدار میں حمودالرحمن مینگل کی توسط سے یہاں آئے ہیں ہم نے دیکھا کہ ہماری بہن بھائی بچے بوڑھے لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ ریلیف پیکج کے مستحق تھے پہلے دن سے ہم ان متاثرین کی خبر لے رہے تھے اور ہم نے حمو دالرحمن مینگل سے رابطہ کیاتھا اور وڈھ کے ان متاثرین کے ساتھ تعاون کرنے کی پیش کش کی تھی پاکستان کی سب سے بڑی ٹریڈ رفاہی ادارہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی میں قائم ہے جس کو میں ہیڈ کرتا ہوں اس ادارے کے تعاون سے ہم نے آج راشن ٹینٹ اور واٹرکولر لیکر آئے ہیں پہلے فیز میں ہم یہ ریلیف پیکج دینا چاہتے ہیں۔ آج میں اور ہماری ٹیم یہاں آئی ہوئی ہے تا کہ ہم خود اپنی نظروں سے دیکھنا چاہتے ہیں کہ کس پیمانے کی تباہی آئی ہے۔ یقینا یہاں لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں اور ہم ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کو حمودالرحمن مینگل نے گائیڈ کیا ہے اور آج ہم اپنے لوگوں کی مدد کرنے آئے ہیں آج ہزار خاندانوں کے لئے یہ ریلیف پیکج دے رہے ہی ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہاں کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں میر شفیق الرحمن مینگل میر حمودالرحمان مینگل کا تعاون حاصل ہے اور انشاء اللہ یہ ریلیف یپکج آئندہ بھی چلتا رہیگا۔

محکمہ پولیس  ایس ایس پی آفس میں برائے لا ء اینڈ آرڈر کا اجلاس ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین کی زیر صدارت منعقد ...
08/08/2022

محکمہ پولیس ایس ایس پی آفس میں برائے لا ء اینڈ آرڈر کا اجلاس ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔ اجلاس ٍ میں ڈی ایس پی سٹی سکندر حیات جمالی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد زمان پندرانی، ڈی ایس پی کرخ شمن خان، ڈی ایس پی وڈھ خادم حسین، ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اظہر محمود ، ایس ایچ او سٹی محمد افضل زہری، ایس ایچ او صدر عطاءاللہ جاموٹ ، ایس ایچ او نال عبدالعزیز خدرانی ، ایس ایچ او کرخ محمد حیات غلامانی ، اسپیشل برانچ انچارج محمد حسن، سول ڈیفنس انچارج رحیم خان، سی آئی اے انچارج مقبول احمد موسیانی ، ٹریفک انچارج غوث بخش ، سی ٹی ڈی ڈسٹرکٹ انچارج حاجی امیر بخش ، قائمقام آفس سپرینٹنڈنٹ ہارون خان خلجی ، سیکیورٹی برانچ انچارج محمد صدیق ، او ایس آئی انچارج نصیر احمد ، لائن آفیسر پولیس لائن جمال خان رند اور غلام مصطفی جاموٹ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ ایس ایس پی سید جاوید اقبال غرشین نے اجلاس کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ موجود تمام ر یجنل پولیس آفیسران نے متعلقہ ڈویژن میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے اجلاس کو آگاہ کیا امام بارگاہ اور ماتمی جلوس کی فل پروف سیکیورٹی فتاہم کی جائے گی جبکہ سیکٹر انچارج، سب سیکٹر انچارج اور بیٹ انچارج بھاری نفری کے ہمرا ہ موجود ہوں گے جاوید اقبال نے کہا کہ پولیس آفیسرز جلوس کے راستوں پر سیکورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں ۔کابینہ کی سب کمیٹی برائے لا ء اینڈ آرڈر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے روٹس کا دورہ بھی کرے گی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی نے نویں محرم کے روز سی پی او کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل  بلوچستان پولیس ...
08/08/2022

چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی نے نویں محرم کے روز سی پی او کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے ان کا استقبال کیا چیف سیکرٹری کو اس موقع پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئ۔ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور سے متعلق اور خاص طور پردسویں محرم کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئ۔ محرم الحرام میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکورٹی کے انتظامات و دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور محرم الحرام بخیر و آفیت اختتام پزیر ھوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بہترین سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جو کہ اطمینان بخش ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے محرم الحرام کے دوران جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد منتظمین جلوس و مجالس ہر صورت یقینی بنائیں ، محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کے حفاظتی انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہں کی جائے گی ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ مربوط رابطے میں رہیں اور پوری طرح چوکس رہیں۔ سینٹرل پولیس آفس میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلۓ قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے مانیٹرنگ کو مذید بہتر بنایا جاۓ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ
بلوچستان پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر صوبے میں امن و امان اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت محرم کے آیام بخیر و عافیت اختتام پزیر کرے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلاء کی چھٹی  برسی کے موقع پر پیغام سانحہ سول ہسپتال...
08/08/2022

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلاء کی چھٹی برسی کے موقع پر پیغام
سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے یٰ بزدل دہشت گردوں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو بربریت کا نشانہ بنایاملک دشمنوں نے ہمارے دلوں پر وار کیا صوبے کے عوام اور حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے سانحہ میں ہم سے بچھڑنے والے شہید وکلاء کی یادوں کو یقیناً کبھی بھلایا نہیں جاسکتا بلوچستان کے وکلاء کا شمار ملک کے بہترین وکلاء میں ہوتا ہے ہمارے وکلاء شعبہ قانون اور قانونی امور سے متعلق بہتر آگاہی اور ادراک رکھتے ہیں نوجوان وکلاء کو اسکالرشپ پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہےحکومت بلوچستان نے پاکستان بار کونسل،بلوچستان بار کونسل اور تمام ضلعی بار ایسوسی ایشن کے لئے خصوصی گرانٹ ان ایڈ دی ہے ۔ہمارا مقصد وکلاء کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے ایسے سانحات کو روکنے کے لیۓ صوبے میں دیرپا بنیادوں پرامن قیام کیا جارہا ہےایک فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے امن ناگزیر ہے امن کے قیام سے معاشرے کے تمام طبقات بلاخوف وخطر اپنے شعبوں میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکیں گے

Address

Civil Colny Khuzdar Near Sabri Masjid
Khuzdar
89100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khuzdar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share