Awaz-e-Pakhtun

Awaz-e-Pakhtun Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaz-e-Pakhtun, News & Media Website, Bar Swat, Khwazakhela.

Awaz Pakhtun News
پختونخوا اور بالخصوص سوات کی تازہ | مستند اور بروقت خبریں |
عوامی مسائل| زمینی حقائق | بریکنگ نیوز | ویڈیورپورٹس | اور غیرجانبدار صحافت |
ہم آواز ہیں عوام کی | ہم بولتے ہیں سچ |

پاکستان تحریک انصاف" انصاف یوتھ ونگ اپر سوات کے سینئر نائب صدر نامزد ہونے پر سید رحمان صاحب کو دلی مبارکباد !!!! خوازہ خ...
02/09/2026

پاکستان تحریک انصاف" انصاف یوتھ ونگ اپر سوات کے
سینئر نائب صدر نامزد ہونے پر سید رحمان صاحب کو دلی مبارکباد !!!! خوازہ خیلہ انصاف یوتھ وِنگ

02/09/2026

تجاوزات کے نام پر بائی پاس کو دوبارہ تجاوزات کرنا
طلبہ کے ساتھ ظلم ہے

حکومت کا کام روزگار دینا ہے" چھیننا نہیں..!
نوجوانوں کو مایوسی نہیں، مواقع دو؛ سیاحت کے دروازے بند نہیں، کھولو!

ایم پی اے فضل حکیم غائب" بازارِ صدر غائب۔
ہوٹل ایسوسی ایشن بھی غائب… بعد میں صرف کپڑے پھاڑتے ہیں!
جب وقتِ ضرورت سب غائب ہوں تو پھر احتجاج بھی صرف فوٹو سیشن لگتا ہے۔

ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ یونین کے صدر اور تمام بازاروں کے صدور سے گزارش ہے کہ میڈیا کے ذریعے واضح طور پر بتائیں کہ بازار بند رک...
02/09/2026

ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ یونین کے صدر اور تمام بازاروں کے صدور سے گزارش ہے کہ میڈیا کے ذریعے واضح طور پر بتائیں کہ بازار بند رکھے جائیں گے یا کھلے رہیں گے" تاکہ تاجروں اور عوام میں پائی جانے والی بے یقینی ختم ہو..!!

خوازہ خیلہ بازار کے صدر صاحب سے بھی درخواست ہے کہ اپنے پیج کے ذریعے واضح بیان جاری کریں اور تاجروں کو بروقت آگاہ کریں کہ بازار کے حوالے سے کیا فیصلہ کیا گیا ہے?

01/09/2026

برسوات اور ڈسٹرکٹ سوات میں سیلابی پانی سے نمٹنے کے لیے کوئی پلاننگ نہیں۔ دریا اپنی جگہ" مگر بازاروں اور گھروں کے تحفظ کے لیے کب پلاننگ بنے گی؟ آنے والے وقت میں سیلاب مزید خطرناک ہو سکتا ہے" آج منصوبہ بندی نہ کی تو کل نقصان بہت بڑا ہوگا۔

کرائم نیوز | دوہرے قتل کیس میں اہم پیش رفتاختر بیگم اور امیر عالم قتل کیس : خوازہ خیلہ پولیس کی بڑی کارروائی" چار نامزد ...
01/09/2026

کرائم نیوز | دوہرے قتل کیس میں اہم پیش رفت
اختر بیگم اور امیر عالم قتل کیس : خوازہ خیلہ پولیس کی بڑی کارروائی" چار نامزد ملزمان گرفتار

شانگلہ/خوازہ خیلہ: 17 سالہ اختر بیگم اور 35 سالہ امیر عالم بوری کے مبینہ دوہرے قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ علت نمبر 526 مورخہ 31 اگست 2026 زیرِ دفعات 302" 324" 109 درج ہے" جس میں قدیم خان"
محمد نعیم" آدم خان اور اسلم پسران امیر زادہ ساکنان ماچاڑ الپورئی" ضلع شانگلہ/ کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب مقتولہ اختر بیگم کی والدہ نے پولیس کو دیے گئے مبینہ بیان میں الزام عائد کیا کہ میرے بیٹے شاہد نے مبینہ طور پر ان کے سابقہ شوہر اور ان کے بھائیوں کے ایما پر اختر بیگم اور امیر عالم کو ق ت ل کیا۔

والدہ کے مطابق دونوں کا رشتہ تقریباً تین سال قبل طے ہوا تھا اور واقعے سے چند روز قبل ہی ان کا نکاح ہوا تھا۔ بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ شاہد مبینہ طور پر والدہ اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی نیت سے آیا تھا۔

🔎 تاہم قتل کے اصل محرکات اور واقعے کی مکمل حقیقت تاحال تفتیش کا حصہ ہیں۔ مقتولہ کی والدہ کے بیان میں عائد الزامات کی حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔

⚖️ قانونی طور پر گرفتار یا نامزد افراد کو عدالت سے جرم ثابت ہونے تک مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

📌 نوٹ: یہ رپورٹ ابتدائی معلومات اور دستیاب بیانات کی بنیاد پر ہے۔ حتمی حقائق تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آئیں گے...!!!
وہیب خان یوسفزئی کرائم رپورٹ :

نہ میں چوکیدار ہوں" نہ ترجمان" لیکن بحیثیت صحافی اپنے علاقے کا خادم ضرور ہوں۔ دل خوش ہو جاتا ہے جب پولیس اس طرح بیدار او...
31/08/2026

نہ میں چوکیدار ہوں" نہ ترجمان" لیکن بحیثیت صحافی اپنے علاقے کا خادم ضرور ہوں۔ دل خوش ہو جاتا ہے جب پولیس اس طرح بیدار اور متحرک نظر آتی ہے۔

خوازہ خیلہ میں رات گئے تقریباً 1:20 بجے پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔ عوامی مفاد اور علاقے کی صورتحال کے پیشِ نظر ہم عوام کی آواز متعلقہ پولیس حکام تک باقاعدہ پہنچاتے رہیں گے۔

میری صرف ایک درخواست ہے کہ رات 12 بجے کے بعد کم عمر افراد کے غیر ضروری طور پر باہر گھومنے پھرنے کی حوصلہ شکنی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں" جبکہ ہر گاؤں کی حدود میں گلی کوچوں اور حساس مقامات پر پولیس گشت بھی باقاعدگی سے بحال رکھا جائے۔

بشام روڈ" بابو پلین اور شمک روڈ "بانڈئ" گاشکوڑ " شالپین حدود پر بھی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں..!!

خوازہ خیلہ سرکل کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او محمد ایاز خان کی ٹیم رات گئے ناکہ بندی اور نگرانی میں مصروف نظر آئی۔

یہ کسی فرد" ادارے یا فریق کے حق یا مخالفت میں بیان نہیں" بلکہ صرف عوامی تحفظ" امن و امان اور علاقے کے بہتر مفاد کے لیے ایک مثبت نشاندہی ہے۔

نوٹ : ڈاکٹر ذوہیب خان نے جوڑ پخیر اور خیرسگالی کی نیت سے ایس ایچ او کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنا تعاون اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

"خوازہ خیلہ ہمارا ہے" اور ہم خوازہ خیلہ کے ❤️"






#صحافت
#سوات

31/08/2026

خوازہ خیلہ تھانہ کے ایس ایچ او محمد ایاز خان غٹ خان
کو کل رات تجاویز پیش کی تھیں" آج ٹھیک اسی جگہ ناکہ لگانا خوش آئند قدم ہے۔ پولیس اگر بیدار رہے تو یاد رکھیں"
خوازہ خیلہ پُرامن ہوگا۔ مقررہ جگہوں پر چھوٹی چیک پوسٹیں قائم کرکے شناختی کارڈ چیک کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے

گیمن انٹری بائی پاس" لنک روڈ" عزیز خان (پیرے) گھر کے قریب" میاں بابا اور بانڈی انٹری پر رات 12 بجے کے بعد دفعہ 144 نافذ کی جائے۔ ابابیل فورس کی روانگی کے ساتھ اندرونِ سٹی اور ملحقہ گاؤں میں پولیس گشت کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

31/08/2026

(ا خ ت ر ب ی گ م) کی والدہ کا پولیس کو بیان

والدہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ 17 سالہ (آ خ ت ر ب ی گ م) اور 35 سالہ امیر عالم کو شاہد نے مبینہ طور پر میرے سابقہ شوہر اور ان کے بھائیوں کے ایما پر ق ت ل کیا۔

والدہ کے مطابق" (اخ ت ر) بیگم اور امیر عالم کا رشتہ تقریباً تین سال قبل طے ہوا تھا" جبکہ چند روز قبل ہی دونوں کا نکاح ہوا تھا۔

انہوں نے مزید بیان دیا کہ شاہد مبینہ طور پر مجھے اور میرے بیٹے کو قتل کرنے کی نیت سے آیا تھا" تاہم اسی دوران (آ خ ت ر) بیگم اور امیر عالم کو ق ت ل کر دیا گیا

واضح رہے کہ یہ تفصیلات مقتولہ کی والدہ کے پولیس کو دیے گئے مبینہ بیان پر مبنی ہیں؛ واقعے کی حتمی حقیقت اور ذمہ داری کا تعین تفتیش اور عدالت کے ذریعے ہوگا"

ذرائع کے مطابق مقتولہ (آ خ ت ر) بیگم کے خاندان کا تعلق شانگلہ سے ہے" جبکہ مقتول امیر عالم بوری کا تعلق تحصیل خوازہ خیلہ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے میں مبینہ طور پر (ش ا ہ د) نامی شخص کو م ل زم قرار دیا جا رہا ہے" جس کا تعلق شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم قتل کی اصل وجوہات اور واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہیں۔

نوٹ: یہ پوسٹ دستیاب معلومات اور ابتدائی دعووں پر مبنی ہے۔ کسی بھی شخص کو عدالتی فیصلے سے قبل مجرم قرار دینا درست نہیں"

نوٹ : غیر ضروری بحث سے گریز کریں اور کسی علاقے کو نشانہ نہ بنائیں۔ ویڈیوز کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

ڈی پی او سوات اور تھانہ خوازہ خیلہ کے ایس ایچ او کی اہم اطلاعسیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر آج شام 6 بجے پولیس اسٹیشنز میں سا...
31/08/2026

ڈی پی او سوات اور تھانہ خوازہ خیلہ کے ایس ایچ او کی
اہم اطلاع
سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر آج شام 6 بجے پولیس اسٹیشنز میں سائرن چیک کیے جائیں گے"
عوام پریشان نہ ہوں !!! یہ صرف سائرن کی آزمائش ہے

31/08/2026

پہاڑوں سے جوان صبح 5 بجے پاسپورٹ آفس پہنچیں" سفر اور گھنٹوں انتظار…اور شہر والوں کا کام سفارش پر پہلے
غریب کے لیے قطار" بااثر کے لیے سفارش
برسوات تو بن گیا "لیکن پاسپورٹ آفس خوازہ خیلہ کے لیے بھی ڈی سی سوات صاحب کو کچھ پلاننگ کرنی چاہیے
پریشان جوان سنیں: یہ حق ہے" احسان نہیں!

نوٹ: عوام کے شکوک و شبہات خرد برد کے حوالے سے بھی ہیں اس معاملے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہیے..!

Address

Bar Swat
Khwazakhela
19110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz-e-Pakhtun posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Khwazakhela.